وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل برکت علی مطہری نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ غیر دانشمندانہ اقدام ہے جس سے حکومت کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچے گا۔انہوں نے کہا مہنگائی کی چکی میں پسے ہوئے عوام مزید کوئی بوجھ اُٹھانے کے متحمل نہیں ہے۔ریاست کا فرض عوام کو ریلیف دینا ہے نا کہ ان کی مشکلات میں اضافہ کرنا۔
ان کا کہناتھاکہ موجودہ حکومت پر عوام نےاعتماد اس لیے کیا تھا کہ وہ ایسی مثبت تبدیلی کے متمنی تھے جو ملک سے استحصال و پسماندگی کا خاتمہ کرے۔جہاں غریب و امیر کے ساتھ ریاست کا برتاؤ ایک جیسا ہو لیکن یہاں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہوتی جا رہی ہے۔بڑھتی ہوئی مہنگائی نے غریب کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھین لیا ہے۔
انہوں نے کہا جس حکومت کی پالیسیاں عوامی ضرورتوں کے تابع نہیں ہوتیں اس کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔موجودہ حکومت کے پالیسی ساز اداروں کو چاہیئے کہ قومی حوالے سے ایسی حکمت عملی طے کریں جس سے عام آدمی کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے متوسط اور پسماندہ طبقے پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے تاکہ ان کے روزمرہ معاملات میں آسانیاں پیدا ہوں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لیا جائے ۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے اعلان پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کا متوسط طبقہ پہلے ہی منگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔ سفید پوشی کا بھرم رکھنا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کے مترادف ہے۔سیاست دانوں کی لوٹ مار کا بدلہ عوام سے نہ لیا جائے۔
انہوں نے کہا عوام نے تحریک انصاف کا ساتھ ایسی تبدیلی کے لیے دیا تھا جس سے طبقاتی تفریق کا خاتمہ ہو اور ہر شہری کو باوقار زندگی گزارنے کے یکساں مواقع حاصل ہو سکیں لیکن یہاں صورتحال توقعات کے بالکل برعکس ہوتی جا رہی ہے۔عام آدمی کی زندگی کو اجیرن بنایا جارہا ہے۔مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ اور بنیادی ضروریات زندگی کے حصول میں رکاوٹیں تحریک انصاف کی مقبولیت کے لیے سخت خطرہ ہیں۔قوم کو مزید آزمائش میں ڈالنا دانشمندی نہیں ۔عوام کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک اب بند ہونا چاہئے۔انہوں نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حالیہ حکومتی فیصلے پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ قرار دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت سے عوام کو بہت ساری توقعات وابستہ تھیں۔عوام کش اقدامات سے ان ساری امیدوں پر پانی پھیرا جا رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بیروزگاری سے غربت کی شرح میں ہونے والا اضافہ تشویشناک ہے۔جو حکومت اپنے عوام کے بنیادی مسائل پر توجہ نہیں دیتی وہ اپنی مقبولیت کھو بیٹھتی ہے۔بنیادی ضروریات زندگی کے حوالے سے عوام کو ان گنت مسائل کا سامنا ہے۔جن کا تدارک کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔حکومت کو چاہیے کہ اپنی ساکھ بچانے کے لیے قومی مسائل پر توجہ دے اور انہیں عوامی امنگوں کے مطابق حل کرے۔
انہوں نے کہ کہا گزشتہ ایک سال کے دوران اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے نے عام آدمی کے رہن سہن کو سخت متاثر کیا ہے۔پاکستان کا متوسط طبقہ پہلے ہی مشکلات میں گرا ہوا ہے اور موجودہ حکومتی پالیسیوں کے باعث سخت مایوسی کا شکار ہے۔بجلی کی قیمتوں میں اضافہ جلتی پر تیل کا کام کرے گا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ فوری طور پر واپس لیا جائے اور عوامی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے روزمرہ استعمال کی اشیا کی قیمتوں میں کمی کی جائے۔
وحدت نیوز(لاہور) ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پنجاب سید افتخار نقوی نے مسلم لیگ ن کے عہدیداروں کے بیانات پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کو زبانی کلامی اور کھوکھلے نعروں سے تعبیر دیا انہوں نے کہا کہ قائد اعظم محمد علی جناح کے حوالے سے لیگی رہنماؤں کے بیان قائد اعظم نے پاکستان بنایا اور نواز شریف نے پاکستان بچایا جیسے بیان جہاں بانی پاکستان محمد علی جناح کی شخصیت ک±شی ہے وہیں اب تک مادر وطن پاکستان کی بقاءکی خاطر بہنے والے شہدائے پاکستان کے پاک لہو کے ساتھ شدید ناانصافی ہے۔
سید افتخار نقوی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ آرمی پبلک سکول و گلشن پارک لاہور سمیت کراچی تا کوئٹہ، خیبر تا گلگت بلتستان یہ پاکستان کی مظلوم عوام تھی جس نے اب تک 80 ہزار قیمتی جانوں کی قربانی دے کر پاکستان کو بچایا ہے ملت جعفریہ کے سینکڑوں ڈاکٹرز، انجینئرز سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے بہترین افراد اس بدترین دہشت گردی کا نشانہ بنے. دہشتگردوں نے مساجد، امام بارگاہوں،، درباروں اور گرجا گھروں سمیت بازاروں اور چوراہوں کو بلا تفریق نشانہ بنایا. زبانی کلامی نعروں سے اعلیٰ عدلیہ کی جانب سے نامزد نااہل لٹیروں کا موازنہ بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح جیسی بابصیرت شخصیت کے ساتھ کرنا منافقت و شخصیت پرستی کے سوا کچھ نہیں ہے. یہ مجلس وحدت مسلمین ہی تھی جس نے دہشت گردی کے عروج کے دور میں اتحاد امت مصطفیٰ ﷺکے پرچار سمیت پاکستان میں بسنے والے تمام مذاہب کے لوگوں کے حقوق کی جنگ لڑی اور انہیں پاکستان کے نام پر متحد کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا اور پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے کو اپنا نصب العین قرار دے کر اس پر حقیقی معنوں میں عمل پیرا ہوئے۔
انہوںنے کہاکہ دہشتگردوں کی نرسری کو اپنی آغوش فراہم کرنے والے ہرگز یہ دعویٰ نہیں کر سکتے کہ وہ پاکستان بچانے والوں میں شمار ہیں . انہوں نے کہا کہ ہم نے سینکڑوں لاشوں کو سڑکوں پر رکھ کر کئی کئی دن پرامن احتجاج کر کے اقوام عالم سمیت پاکستانی اداروں کو یہ باور کرایا ہے کہ پاکستان کی بقاء چاہتے ہیں تو دہشتگردی کا خاتمہ لازم ہے اور ہم ہی نے دہشت گردوں سے مذاکرات کو مسترد کیا ہے جبکہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں ان دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے کے حق میں پریس کانفرنسس کرتی نظر آتی تھیں جن میں مسلم لیگ ن سر فہرست ہے . اتنی آسانی سے آپ حقیقی فرزندانِ قائد و اقبال کی محنت پر پانی نہیں پھیر سکتے. اس پرامن ماحول کی آبیاری ہم نے اپنے خون سے کی ہے. لہٰذا آپکے کھوکھلے نعرے تمام باشعور محب وطن پاکستانی بالخصوص ملت جعفریہ پاکستان مسترد کرتے ہیں اور شدید مذمت کرتے ہیں. لیگی رہنما پرویز ملک، خرم دستگیر اور سائرہ افضل تارڑ ان نازیبا و تضحیک آمیز بیانات پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح و شہدائے پاکستان کی ارواح سے معذرت خواہی کریں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات و فوکل پرسن برائے مذہبی ہم آہنگی حکومت پنجاب سید اسد عباس نقوی کی قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر تحریک انصاف کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں شرکت۔
قائد اعظم کے پاکستان پر گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قائداعظم فرقہ واریت سے پاک اسلامی پاکستان کے خواہاں تھے جہاں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی ہو، تقرہب میں سیاسی ومذہبی شخصیات کے علاوہ معروف اینکر پرسن غلام حسین ، مجیب الرحمن شامی اور افتخار احمد نے بھی شرکت کی۔
وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کی تنظیم نو کیلئے جامعہ شہید علامہ عارف الحسینی میں اجلاس کا انعقاد۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید وحید کاظمی، مرکزی کوآرڈینیٹر تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی، مئسول مرکزی آفس ارشاد حسین بنگش، صوبائی سیکرٹری یوتھ جلال حسین، شفیق حسین طوری کی شرکت۔
علامہ سید ذکی الحسن الحسینی ضلعی آرگنائزر مقرر۔ اس موقع پر 10 رکنی کمیٹی بھی بنائی گئی جس میں مولانا گل علی ۔برادر علی رضا اور برادر منظور حسین شامل ہیں۔ آرگنائزنگ کمیٹی ڈیرھ مہینے خے اندر تمام علاقوں میں یونٹ بناینگے اور دوربارہ الیکشن کراکے نئے سیکرٹری جنرل کا انتحاب کرینگے۔