وحدت نیوز (مشہد مقدس) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کی مشہد مقدس میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں سے موسہہ شہید عارف الحسینی میں ملاقات ، پاکستان سمیت قومی ، ملی اور عالمی اُمور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ مشہد کے سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان، حجتہ الاسلام آزاد حسین ،حجتہ الاسلام عارف حسین،حجتہ الاسلام ظہیر عباس مدنی،حجتہ الاسلام سید منور حسین نقوی،حجتہ الاسلام محمد رضا زاھدی، حجتہ الاسلام ساجد رضا،حجتہ الاسلام نیر عباس،حجتہ الاسلام ھادی حسین اور وفا عباس خان ،محمد ایزد علی خان اور دیگر موجود تھے۔
اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد کی گزشتہ سال کی فعالیت اور کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جسے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل نے سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس وقت عالمی سازشوں کے ساتھ ساتھ اندرونی سازشوں کا بھی مقابلہ کرنا ہے، دشمن اس وقت پاکستان پر میلی آنکھ رکھتا ہے ہمیں ایک قوم کے طور پر آگے بڑھنا ہے، پاکستان میں موجود حالیہ صورتحال افسوسناک ہے اور ملک دشمن عناصر مسلسل پاکستان میں اداروں کے درمیان جنگ کو ہوا دے رہے ہیں۔
وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سکریٹری جنرل آغا سید علی رضوی نے کہاہے کہ کرپٹ عناصر کو ٹکٹ دیاگیا تو پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ باقاعدہ جنگ ہو گی ہم اصولوں اور اقدار کی سیاست کرتے ہیں تبدیلی یہ نہیں ہے کہ کرپشن میں بدترین مثالیں قائم کرنے والے عناصر کو ایک مرتبہ پھر ایوان میں لایا جائے نوکریاں اور ٹھیکے بیچنے والے عوام کے ہر گز خیر خواہ نہیں ہو سکتے افسوس اس بات پر ہوتا ہے کہ محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی ملازمت چہیتوں میں تقسیم کرنے والوں کو بھی پی ٹی آئی کے انتخابی ٹکٹ دینے کی باتیں چل رہی ہے اگر یہی تبدیلی ہے تو ایسی تبدیلی پر ہزار لعنت بھیجتے ہیں۔
کے پی این سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ خدا گواہ ہے کہ ہم نے سیاست اپنی ذات کےلئے کبھی نہیں کی یادگار چوک پر گندم کی سبسڈی کی بحالی اور ٹیکس کے خاتمے کے لئے طویل دھرنا دیا جاسکتا ہے تو کرپٹ عناصر کو ٹکٹ دینے پر پی ٹی آئی کیخلاف بھی یادگار چوک کوآباد کیا جاسکتا ہے ہماری کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ہے ہم نظریہ اور نظام کی بات کرتے ہیں ایسے لوگ بھی سیاست میں گھس گئے ہیں جو محض مفادات کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں مانگ تانگ کر گھر چلانے والے آج کروڑپتی بنے ہیں تو اثاثوں کی چھان بین ہونی چاہئے۔ کوئی رکن اسمبلی یا وزیر صرف تنخواہ پر کروڑوں کی جائیداد نہیں بنا سکتے جائیدادیں بنانے والوں کے پیچھے کی بڑی داستانیں موجود ہیں ۔
آغا علی رضوی نے مزید کہاکہ ہمارا مقصد ذاتی طورپر مال بنانا ہر گز نہیں ہے عوام کے مفادات کا تحفظ پہلے بھی کیا ہے آئندہ بھی کریں گے ضمیر فروشی کرنے پر اپنی ہی جماعت کے منتخب رکن اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا اور اس کے خلاف بھرپور عوامی تحریک شروع کی یہی وجہ ہے کہ مذکورہ رکن اسمبلی عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ووٹ دوسری جماعتوں کے اراکین اسمبلی نے بھی بھیجے تھے مگر ان کیخلاف آج تک کسی قسم کی کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہم اقتدار کی نہیں اقدار کی سیاست کرتے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف سے ابھی تک کوئی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات طے نہیں ہوئی کرپٹ عناصر کو ٹکٹ دینے کی باتیں سامنے آنے کے بعد دونوں جماعتوں کے درمیان دوریاں بڑھ رہی ہےں ہماری شرائط پر اترنے میں ناکام رہی تو پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوا یم آنے سامنے ہو گی۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ برقیات کی آسامیوں پر حکومتی لوگوں نے ڈاکہ ڈالنے کی منصوبہ بندی کر لی ہے حکومتی لوگ سرکاری پوسٹوں پر چہیتوں میں تقسیم کرکے آئندہ الیکشن میں ووٹ بنک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں میرٹ پر بھرتیاں نہ کی گئی تو محکمہ برقیات کے دفتر کا گھیراؤکریں گے متعلقہ وزیر کو مرضی کے لوگ بھرتی کرنے نہیں دیں گے غریب لوگوں کے حقوق پر شب خون مارنے کی باتیں اب نہیں ہونی چاہیں فورس کمانڈر میجر جنرل احسان محمود سے اپیل ہے کہ وہ محکمہ برقیات کی خالی آسامیوں کو پر کرنے کےلئے ہونے والے ٹیسٹ وا نٹر ویو میں شفافیت کو یقینی بنائیں اورریکروٹمنٹ کمیٹی کی خصوصی نگرانی کریں کیونکہ پوسٹوں کی بندر بانٹ کا خدشہ ہے مختلف پریشر گروپ بن گئے ہیں جس کی وجہ سے میرٹ کی یقینی چیلنج بن گئی ہے ہم چاہتے ہیں کہ حالیہ تقرریاں فوج کی نگرانی میں کروائی جائیں الیکشن کے سال میں حکومتی لوگ پوسٹوں پر گڑبڑھ کر یں گے اور اپنے چہیتے بھرتی کریں گے تاکہ آئندہ الیکشن میں اپنی کامیابی کو یقینی بناسکے ۔
ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کے فلاحی شعبے کی جانب سے دوسوسے زائد ضرورت مندگھرانوں میں گرم ملبوسات کی تقسیم
وحدت نیوز (کراچی) دکھی انسانیت کی خدمت ایم ڈبلیوایم کا نصب العین ہے، ایم ڈبلیوایم عوام کے دکھ سکھ کی ساتھی جماعت ہے، خدمت خلق سے کسی صورت بے توجہ نہیں ہوسکتے ، سخت سردی سےمتاثرہ شہریوں کیلئے جیکٹس ، گمبل اور گرم ملبوسات کی تقسیم اسی سلسلے کی کڑی ہے ، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے سیکریٹری جنرل سید عارف رضا زیدی نے خیر العمل ویلفیئر اینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کی جانب سے ضرورت مند افراد میں گرم ملبوسات کی تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیوایم کے رہنما مولانا نشان حیدر ساجدی، احسن عباس رضوی ، شعیب رضوی، ممتاز مہدی ، کاظم نقوی ، محمد علی زیدی ودیگر رہنما بھی موجود تھے ۔عارف رضا زیدی نے کہاکہ گرم ملبوسات کی تقسیم کے دوسرے مرحلے میں ملیر کے مضافاتی علاقوں ماوری گوٹھ، گہرام بگٹی گوٹھ، یوسف عارفانی گوٹھ، فیوچر کالونی ، پپری گوٹھ ، بگٹی گوٹھ اور جعفرطیار سوسائٹی کے دو سو ضرورت مند گھرانوں میں جیکٹس اور کمبل تقسیم کیئے گئے ہیں ۔
انہوں نے کہاکہ ایم ڈبلیوایم عوامی خدمت کے بے شمار منصوبوں پر کام کررہی ہے جس میں صحت، تعلیم، منصوبہ فراہمی آب، مساجد ومدارس ودیگر شامل ہیں ، یہ تمام امور خیریہ مخیر حضرات کے تعاون سے ہی پایہ تکمیل کو پہنچتے ہیں ۔ خیر العمل ویلفیئراینڈ ڈیویلپمنٹ ٹرسٹ شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین فلاحی امور کی انجام دہی کیلئے مخیر حضرات سے زیادہ سے زیادہ تعاون کا طلبگار ہے۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے جامع مسجد امام حسن مجتبی ع میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر انسان کا ایمان پختہ ہوتو امتحان اور آزمائش انسان کے ارتقاء اور تکامل کا باعث بنتے ہیں۔ کیوں کہ مومن صبر و شکر سے مصائب و آلام کا سامنا کرتا ہے۔ اللہ تعالی نے انبیاء اور اوصیاء سے امتحان لیا اور انہوں مراحل امتحان میں ثابت قدم رہ کر کامیابی حاصل کی۔ آج بھی دنیا بھر میں اھل ایمان مصائب و مشکلات کے باوجود دین خدا کے لئے میدان عمل میں موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ عوام کی جان ومال کا تحفظ حکومت کے بنیادی فرائض میں شامل ہے شکارپور پولیس کی جانب سے اسکولز مساجد اور امام بارگاہوں کے منتظمین کو دھمکی آمیز لیٹر لکھ کر ہراساں کرنا افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے شہری ریاست کو ٹیکس ادا کرتے ہیں لہذا ان کا تحفظ حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ مساجد اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کلوز کرنے کے بعد مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو خوفزدہ کیا جا رہا ہے۔
انہوں نےکہا کہ ملت جعفریہ ایک طویل عرصے سے دھشت گردی کے نشانے پر ہے ہماری مساجد اور امام بارگاہوں کو دھشت گردی کا نشانہ بنایا گیا ایسے میں دھشت گردی کے متاثرین کو خوفزدہ کرنے کی بجائے حکومت اور ریاستی ادارے آگے بڑھ کر عوام میں احساس عدم تحفظ کا خاتمہ کریں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ شکارپور میں دھشت گردی کے خلاف شہداء کے کیسز کی پیروی کرنے والے وکیل کو جلد سیکورٹی واپس کی جائے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی کابینہ کا اجلاس مرکزی سیکرٹریٹ میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی کوآرڈینیٹرشعبہ تنظیم سازی سید عدیل عباس زیدی نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر موجودہ تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ صوبہ بھر میں اضلاع کی تنظیم نو کا عمل 20 جنوری تک مکمل کیا جائے گا جبکہ صوبائی شوریٰ کا اجلاس جنوری کے آخری ہفتہ میں رکھا جائے گا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ وحید عباس نے کہا کہ لاپتہ افراد اور شیڈول فورتھ کا مسئلہ خیبر پختونخوا میں ملت تشیع کیلئے درد سر بنا ہوا ہے، حکومت فوری طور پر اس مسئلہ کو حل کرے۔
عدیل عباس زیدی نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بہتری خوش آئند ہے، تاہم کوٹلی امام حسین علیہ السلام ڈیرہ اسماعیل خان، بالشخیل پاراچنار سمیت لاپتہ افراد اور شیڈول فورتھ جیسے مسائل حل ہونے چاہئیں، اس حوالے سے صوبائی حکمرانوں کیساتھ ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں، تاہم اب تک مسائل کا حل نہ ہونا تشویشناک ہے۔ ہنگو میں رحمان علی اور لکی مروت میں سید افگار بخاری کی ٹارگٹ کلنگ افسوسناک ہے، حکومت قاتلوں کو فوری گرفتار کرے۔
وحدت نیوز (لاھور) محمد علی جناح ؒنے اپنے تدبر، فہم وفراست، سیاسی دور اندیشی اور جہد مسلسل کے باعث نہ صرف انگریوں کو چلتا کیا بلکہ مسلمانوں کو ہندو بنیے کے شکنجے سے بچاتے ہوئے 14 اگست 1947 میں ایک آزاد ریاست حاصل کرنے میں کامیاب ہو گئے۔
ان خیالات کا اظھار محترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور نے جناح باغ لاھور میں باباۓ قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کی مناسبت سے منعقدہ تقریب میں کیا۔ محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ اگر ہمارے رہنماء اور قوم قائداعظم جیسی سیرت و کردار کا مظاہرہ کریں تو ہم آج بھی دنیا بھر میں پاکستان کا بول بالا کر سکتے ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ہمیں چاہیے کہ ہم قائداعظم کا یوم پیدائش منانے کے لیے اپنے قائد کے ہر فرمان کو بھی مانیں اور اپنی نسل کو بھی قائد کی روشن سیرت و کردار سے متعارف کروائیں۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور کی جانب سے منعقدہ پروگرام میں محترمہ حنا تقوی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی ، محترمہ حمیرا ، محترنہ نیئر، محترمہ رضوانہ ،محترمہ عندلیب ، محترمہ نسیم زھرا اور محترنہ فریحہ نے شرکت کی۔
پروگرام کے آغاز میں کیک کاٹا گیا اور قائد کی روح کو ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا علاوہ ازیں بچیوں اور خواتین کو جناح لائبریری کا دورہ بھی کروایا گیا بچیوں نے قومی پرچم اور قائداعظم کے تصویری خاکے تیار کرکے انھیں خراج تحسین پیش کیا۔