وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے سیکریٹری جنرل ارباب لیاقت علی ہزارہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حلقے میں نہ تو پانی کا مسئلہ حل ہوا ہے اور نہ ہی گیس کا۔میجر محمد علی روڈ جو کہ ایک بہت مصروف روڈ ہے تاریکیوں میں ڈوبا ہوا ہوتا ہے اور اندھیرے کی وجہ سے اکثر حادثات ہوتے ہیں۔ موجودہ ایم پی اے الیکشن جتنے سے پہلے بلند و بالا دعوے کیا کرتے تھے لیکن الیکشن کے بعد ابھی تک ایک بھی عوامی مسئلہ حل نہیں کر سکے۔
انہوںنے مزیدکہاکہ حلقے میں ترقیاتی کام تو سرے سی شروع ہی نہیں ہوا ہے۔ جبکہ دوسرے حلقوں میں ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوچکا ہے جس سے عوام یہ نتیجے اخذ کرنے میں حق بجانب ہیں کہ مشیر صاحب کی حکومت میں کوئی حیثیت ہی نہیں ہے یا پھر ان کو عوامی مسائل سے کوئی دلچسپی ہی نہیں۔جناب مشیر عوام کی خدمت کرنے میں بری طرح ناکام ہوچکا ہے جس کا ثبوت آئے روز مشیر صاحب کے کارکنان کا پارٹی چھوڑنا ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) ملت جعفریہ کی نسل کشی میں ملوث کالعدم جماعتوں اور ان کے دہشتگرد سرغنوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئے انھیں نشان عبرت بنایا جاتا تو آرمی پبلک اسکول جیسے ہولناک سانحات رونما نا ہوتے۔
اطلاعات کے مطابق شہدائے آرمی پبلک اسکول کی 5ویں برسی کی مناسبت سے ڈویژنل سیکریٹریٹ میں منعقدہ تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ ماضی میں ملت جعفریہ کی نسل کشی پر صدائے احتجاج بلند کر تے ہوئے جہاں ہم نے اپنے جوانوں کے تحفظ کا مطالبہ کیا وہیں پوری پاکستانی قوم کو تکفیریت کے خطرے سے بھی آگاہ کیا۔
انھوں نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کو 30 سالہ دہشتگردی کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر کالعدم دہشتگر جماعتوں کیخلاف بروقت اور بھرپوراقدامات کرتے ہوئے ان کے سرپرستوں سے آہنی ہاتھ سے نمٹا جاتا تو آرمی پبلک اسکول سمیت دیگر قومی سانحات رونما نا لیتے۔
علامہ مبشر حسن نے شیعہ نسل کشی میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری اور سزا یافتہ دہشتگردوں کی سزاؤں پر عملدرآمد نا کئے جانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں کیا جا رہا۔ملک بھر میں ناصرف کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں جاری ہیں ،بلکہ ان کےدہشتگرد سرغنہ پولیس سیکیورٹی میں سرکاری تقریبات میں شریک ہوتے ہیں،جو کہ نیشنل ایکشن پلان کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
علامہ مبشر حسن نے حکومتی و ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ سانحہ پشاور،سانحہ عاشور کراچی سمیت دیگر قومی سانحات میں ملوث دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر کے ملک میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنایا جائے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بھارتی پارلیمنٹ سے شہریت ترمیمی بل2019 منظور ہونے پرشدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے بھارت میں بسنے والے مسلمانوں کے مفادات اور بنیادی حقوق سے متصادم قرار دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس متنازع قانون کے بعد بھارت میں بسنے والے لاکھوں مسلمانوں کی شہریت کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ بھارت میں مسلمانوں سے روا رکھے جانے والے امتیازی سلوک کو قانونی شکل دینے کے اس متعصبانہ اقدام پر دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے بھارتی شہری بھی سراپا احتجاج ہیں۔کسی بھی جمہوری ریاست کا آئین اسے رنگ،نسل مذہب ومسلک کی بنیادوں پر قانون سازی کی اجازت نہیں دیتا۔
علامہ راجہ ناصرعباس نے کہاکہ نریندر مودی، بھارتی وزیر اعظم کی بجائے ایک انتہا پسند ہندو کا کردار ادا کررہے ہیں۔ان کا یہ متعصبانہ رویہ بھارت سالمیت کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت نے انڈیا کو تقسیم کرنے کی اپنے ہاتھوں سے بنیاد رکھ دی ہے۔بھارتی حکومت کی غیر دانشمندانہ پالیسیاں اپنے ہی ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ متنازع بل کی مخالفت میں بھارت کے مختلف شہروں میں ردعمل کے طور پر جاری شدید احتجاج حکومت کے غیر منصفانہ اقدام سے نفرت و بیزاری کا اظہار ہے۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکا احتجاج پر تشدد کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اخلاقی اقدار کو فراموش کر چکی ہے اور جمہوریت کی آڑ میں آمرانہ حربے استعمال کرنے میں مصروف ہے۔
وحدت نیوز(سرگودھا) مجلس و حدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی نے سرگودھا کی فعال خواتین کی دعوت پر تنظیمی دورہ کیا اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین محترمہ تحسین شیرازی بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں باہمی مشاورت سے ضلع سرگودھا میں چار فعال مسئولین کا انتخاب کیا اور ضلعی کابینہ تشکیل ھوئی۔
محترمہ معصومہ نقوی اور محترمہ تحسین شیرازی نے علاقائی احتیاج کے پیش نظر سرگودھا میں چار سیکرٹریز جنرل کا انتخاب کیا جو یونٹ سازی اور دیگر تنظیمی فعالیت کی ذمہ داریاں نبھائیں گی منتخب شدہ مسئولین میں محترمہ طلعت ، محترمہ حکیمہ ، محترمہ عفت اور محترمہ نازیہ بخاری شامل ہیں۔ اجلاس میں علاقے کی فعال معلمات ، سابقین آئ ایس او طالبات اور ورکنگ وومن شامل ہوئیں۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے درس بڑے میاں شالامار لنک روڈ پر یونٹ قائم کیا گیا اور ہفتہ وار دروس کے سلسلے کا آغاز کیا گیا۔
اس موقع پر اراکین کی جانب سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی،اور محترمہ نسیم زہرا کا پرجوش استقبال کیا گیا۔
یونٹ اراکین اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ تعلیم ہی فرد کو اس قابل بناتی ہے کہ اپنی تہذیبی اقدار سے آگاہی حاصل کر کے معاشرے کا مفید رکن بن سکے۔
حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ PIC کا واقعہ دیکھ کر دکھ اور افسوس ہوا کہ اگر تعلیم یافتہ لوگوں کا یہ حال ہے تو اس کا مطلب جو تعلیم دی جا رہی اس میں کمی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین معاشرے کی اصلاح کی غرض سے اخلاقی تعلیم و تربیت پر مشتمل دروس کا اہتمام کرتی ہے۔اختتام پر موسم سرما کی مناسبت سے امدادی تحائف بھی تقسیم کئے گئے۔
وحدت نیوز(دینہ/جہلم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے بانی رہنما علامہ غلام حرشبیری اور ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری ایمپلائز ونگ ملک اقرار حسین کی پھوپھی محترمہ قضائے الہیٰ سے انتقال کرگئی ۔ مرحومہ کے انتقال پر ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سمیت دیگر مرکزی وصوبائی قائدین نے دلی رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے۔
دوسری جانب ایم ڈبلیوایم کےمرکزی رہنما علامہ محمد اقبال بہشتی،مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ اعجاز حسین بہشتی ،مولانا علی شیر انصاری اور مولانا ظہیر کربلائی نے جہلم پہنچ کر مرحومہ کے انتقال پر علامہ غلام حر شبیری اور ملک اقرار حسین سے ان کی پھوپی محترمہ کے انتقال پر تعزیت کا اظہارکیا اور مرحومہ کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی۔