وحدت نیوز(پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختون خوا کے صوبائی رہنما علامہ مزمل حسین نے ٹانک میں فائرنگ اور خودکش حملوں سے ایف سی اہکاروں کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ شدت پسند عناصر ملک و قوم کے دشمن ہیں اور نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ان مذموم کاروائیوں سے ہمارے حوصلوں کو پسپا نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے پاک فوج  کے عزم و حوصلے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فوج کا جراتمندانہ کردار قابل داد ہے۔دہشت گردوں کی بیخ کنی کے لیے پوری قوم اپنی فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کوئٹہ میں کوچ اور پک اپ کے تصادم کے نتیجے میں پندرہ کے لگ بھگ قیمتی جانوں کے ضیاع بھی پر افسوس کا اظہار کیااور نے شہدا کی بلندی درجات پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔

وحدت نیوز (ڈی آئی خان)  ممبر کور کمیٹی پاکستان تحریک انصاف ،وزیر مملکت برائے ماحولیات MNA محترمہ زرتاج گل صاحبہ کی مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈی جی خان کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید انعام حیدر زیدی کی رہائش گاہ پر آمد ۔ محترمہ زرتاج گل صاحبہ نے ایم ڈبلیوایم کے ضلعی سیکرٹری جنرل سید انعام حیدر زیدی و ضلعی کابینہ کے اراکین ڈاکٹر رحمت کھوسہ ،کاظم رضا، محمد جہانزیب، سید یاور شاہ، تیمور وڈانی سے ملاقات کی۔ اس موقع پررہنماؤں کے درمیان حلقہ NA-191 کی سیاسی صورتحال سمیت ترقیاتی امورپر بات چیت کی گئی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تعلیم نثار فیضی نے اسلامی یونیورسٹی میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان طالب علم کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیمی اداروں میں تشدد پسندانہ رجحان کا فروغ تشویشناک ہے جسے روکنے کے لیے ضروری اقدامات کرنے ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک پاکستان سے اب تک ملکی سیاست اور ترقی میں طلباء کا نمایاں اور مثبت کردار رہا ہے۔جب تک اس نوجوان طبقے نے جمہوری طرز عمل اختیار کرتے ہوئے اصولی اور آئینی جدوجہد کو مقدم رکھا،تعلیمی ادارے امن کا گہوارہ بنے رہے۔سیاست کے نام پر غنڈہ گردی اور مار دھاڑ کے کلچر نے خوف وہراس کی فضا میں نہ صرف اضافہ کیا بلکہ اس سے اداروں میں تعلیمی عمل اور اور ان کی ساکھ بھی متاثر ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ شدت پسندی معاشرتی امن کے لیے زہر قاتل ہے۔چاہے وہ کسی بھی شکل میں ہو۔ تدریسی اداروں میں غیر سنجیدہ اور مخصوص مقاصد کے لیے سرگرم عناصر نے سارے ماحول کر خراب کر رکھا ہے۔تعلیمی اداروں میں منشیات فروشی  اور اسلحہ کی موجودگی سمیت دیگر جرائم کے واقعات کسی سے پوشیدہ نہیں۔ایسی صورتحال میں کسی بھی قسم کی لچک جرائم پیشہ عناصر کے حوصلوں میں تقویت کا باعث  ہوگی۔انہوں نے کہا تعلیمی اداروں میں بدمعاشی کلچر کے خاتمے کے لیے متعلقہ اداروں کو فوری طور پر فیصلہ کن اقدامات کرنا ہوں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل کو کسی سیاسی ضرورت یا مصلحتی تقاضوں کے تابع نہیں ہونا چاہیئے۔احتسابی عمل میں شفافیت بنیادی شرط ہے۔قانون کی راہ میں کسی کی ذاتی حیثیت یا شخصیت آڑے نہیں آنی چاہیئے ۔کسی بھی قسم کی جانبداری سے نا صرف متعلقہ سسٹم پر سوال اٹھتے ہیں بلکہ حکومتی کارگزاری پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار ہونے لگتا ہے۔پوری قوم چاہتی ہے کہ قومی خزانے کو ذاتی دولت سمجھ کر لوٹنے والوں کے احتساب میں کسی بھی قسم کی لچک نہ برتی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر آئی ایم ایف کے چنگل سے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ملک میں مہنگائی اور غربت کی بڑھتی ہوئی شرح سب کے لیے تشویش کا باعث ہے۔اس پر قابو پانے کے لیے معیشت کو مضبوط کرنا ہو گا۔ معیشت کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے کہ احتساب کے عمل میں  تیزی لائی جائے اور اسے ہر طرح کی بیرونی مداخلت سے آزاد  رکھا جائے۔

انہوں نے کہا جو قوموں کرپشن کے خلاف کڑے احتساب پریقین رکھتی ہیں انہیں ترقی کی راہ میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ احتساب کے عمل کو نیک نیتی اور سنجیدہ انداز سے مثبت سمت میں جاری رکھا جائے۔

وحدت نیوز(جیکب آباد) مرکزی امام بارگاہ جیکب آباد میں منعقدہ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر دین کا وہ حکم ہے جو دین کی عزت و سربلندی کا باعث بنتا ہے۔ نیکی کی دعوت دینے والے معاشرے کے بہترین افراد ہیں۔

 انہوں نےکہا کہ جس معاشرے سے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ختم ہو جائے وہ معاشرہ زوال اور انحطاط کا شکار ہو جاتا ہے۔انہوں نےکہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اھداف میں امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کو بہت زیادہ اہمیت حاصل ہے۔انہوں نےکہا کہ امریکہ کی جانب سے سی پیک پر اعتراض پر حیرت ہے یہ امریکہ ہی ہے جس نے وطن عزیز پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان امریکی اور سعودی غلامی سے نکل کر اپنی قسمت کے فیصلے بیرونی مداخلت کے بغیر خود کرے۔ روس اور پاکستان کے بڑھتے تعلقات خوش آئند ہیں۔ اب امریکہ عالمی معاملات میں کمزور پوزیشن میں ہے اور پاکستان کو انٹی سامراج بلاک کو مضبوط کرنا چاہئے۔

وحدت نیوز (کراچی)  مجلس وحدت مسلمین ضلع جنوبی کراچی کی جانب سے جاری علم قرات و تجوید قرآن کلاس کے آخری سیشن میں نتائج،تقسیم اسناد و انعامات کی مختصر تقریب کا انعقاد وحدت ہاؤس سولجر بازار میں کیا گیا۔نتائج کے مطابق سینئرز گروپ میں طالب علم صادق رضا نے پہلی، نوشاد علی نے دوسری جبکہ جونئیر گروپ میں طالب علم علی اصغر نے پہلی اور محمد علی نے دوسری پوزیشن حاصل کی۔

اس دوران پوزیشن لینے والے طالب علموں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام کے پیٹرن کوسراہا اور کہا کہ مختصر وقت میں جامع اور تکنیکی انداز میں قراء ت و تجوید سکھانے پر مجلس وحدت مسلمین سولجر بازار یونٹ کے شکر گزار ہیں۔انہوں نے قاری کمیل عباس کی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ قاری صاحب نے انتہائی اخلاص،توجہ اور محنت سے تمام شاگردوں کو قرآن کی تعلیم دی۔

تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل برادر مبشر حسن نے کہا کہ قرآن کو سمجھنے اور اس پر عمل کرنے والے خوش نصیب ہیں۔قرآن و اہلبیت ؑ کو پس پشت ڈالنے کا نتیجہ ہے کہ آج مسلمان زوال کا شکار ہے۔انہوں نے کہا کہ رسول خدا ؐ نے قرآن سیکھنے او ر سکھانے والوں کو بہترین افراد قرار دیا ہے۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ ماہ رمضان میں بھی اسی طرز کی کلاسوں کا انعقاد کیا جائے گا۔علاوہ ازیں قاری کمیل نے کہا کہ طلباء اور انتظامیہ نے پروگرام کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔تقریب میں طالب علم محمد طحہ ٰ نے منظوم نذرانہ عقید ت پیش کیا۔دریں اثناء پوزیشن ہولڈرز اور کامیاب ہونے والے طلباء کے درمیان اسناد و انعامات تقسیم کئے گئے۔تقریب میں ایم ڈبلیو ایم سندھ کے برادر ناصر حسینی،ایم ڈبلیو ایم ضلع جنوبی کے جنرل سیکریٹری برادر حسن رضا اور برادر سجاد لیلانی نے خصوصی شرکت کی۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree