احتساب کے عمل کو کسی سیاسی ضرورت یا مصلحتی تقاضوں کے تابع نہیں ہونا چاہئے، اسدعباس نقوی

14 December 2019

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد نقوی نے کہا ہے کہ احتساب کے عمل کو کسی سیاسی ضرورت یا مصلحتی تقاضوں کے تابع نہیں ہونا چاہیئے۔احتسابی عمل میں شفافیت بنیادی شرط ہے۔قانون کی راہ میں کسی کی ذاتی حیثیت یا شخصیت آڑے نہیں آنی چاہیئے ۔کسی بھی قسم کی جانبداری سے نا صرف متعلقہ سسٹم پر سوال اٹھتے ہیں بلکہ حکومتی کارگزاری پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار ہونے لگتا ہے۔پوری قوم چاہتی ہے کہ قومی خزانے کو ذاتی دولت سمجھ کر لوٹنے والوں کے احتساب میں کسی بھی قسم کی لچک نہ برتی جائے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی لوٹی ہوئی دولت واپس لا کر آئی ایم ایف کے چنگل سے بھی نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔ملک میں مہنگائی اور غربت کی بڑھتی ہوئی شرح سب کے لیے تشویش کا باعث ہے۔اس پر قابو پانے کے لیے معیشت کو مضبوط کرنا ہو گا۔ معیشت کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے کہ احتساب کے عمل میں  تیزی لائی جائے اور اسے ہر طرح کی بیرونی مداخلت سے آزاد  رکھا جائے۔

انہوں نے کہا جو قوموں کرپشن کے خلاف کڑے احتساب پریقین رکھتی ہیں انہیں ترقی کی راہ میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑتا۔پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کرنے کے لیے ضروری ہے کہ احتساب کے عمل کو نیک نیتی اور سنجیدہ انداز سے مثبت سمت میں جاری رکھا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree