وحدت نیوز(اسلام آباد) مقبوضہ کشمیر ، فلسیطین اور یمن میں معصوم انسانی جانوں کے قتل عام پرخاموشی قابل مذمت ہے دنیا بھر میں انسانی حقوق کاعالمی دن منایا گیا کہ جسکے منشور کے تحت تمام ممالک میں ہر قسم کے علاقا ئی ، مذہبی، سیاسی امتیاز کے بغیر ہر انسان کی ذاتی عزت اور حرمت اور انسانوں کے مساوی اور ناقابلِ انتقال حقوق کو تسلیم کرنا دنیا میں آزادی، انصاف اور امن کی بنیاد ہے لیکن ہم مشاھدہ کر رہے ہیں کہ اس وقت دنیا میں ، بالخصوص یمن ، کشمیر اور فلسطین میں انسانی حقوق کی بدترین پامالی ہو رہی ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ “انسانی حقوق کا عالمی” دن سوائے زبانی جمع خرچ کے ا ور کچھ نہیں ہے۔ ان خیالات کا اظہارمرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زھرا نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا۔
انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر مسنگ پرسنز کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ملت جعفریہ کے بیگناہ جبری گمشدہ افراد سالوں سے لا پتہ ہیں جن میں سے کئی کے والدین اپنے بچوں کے انتظار میں دنیا سے رخصت ہوگئے ان کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی جدائی میں ہرپل تکلیف اور کرب کی کیفیت سے دوچار اپنے ناکردہ جرم کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ حکومت پاکستان کو مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لئے سنجیدہ اقدامات کرنے چاہیے اور اگر ان میں سے کوئی قصور وار ہے تو ان کے خلاف عدالتی کاروائی کی جائے۔
انہوں نے عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر کڑی تنقید کرتے ہوے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ایک سو اٹھائیس دن کرفیو کے گزر چکے ہیں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی بڑے پیمانے پر سنگین خلاف ورزی کی جارہی ہے اور عالمی برادری ان مظالم کی روک تھام کے لیے کوئی سد باب کرتی دکھائی نہیں دے رہی۔ عالمی انسانی حقوق کے علمبردار مقبوضہ کشمیر ، فلسطین اور یمن میں معصوم انسانی جانوں کے قتل عام کا نوٹس لیں اور اس منافقانہ رویے سے اجتناب کریں۔
وحدت نیوز(ہالا) مجلس و حدت مسلمین سندھ کی صوبائی کابینہ کا اجلاس مدرسہ ابوتراب ہالا میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے کی ۔اجلاس میں دیگر صوبائی کابینہ کے اراکین نے شرکت کی جن میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ،مولانا دوست علی سعیدی، مولانا رضا محمد سعیدی ،مولا نقی حیدری، چوہدری محمد اظہر، یعقوب الحسینی ،منور جعفری، ارشد اللہ، محمد حیدر، حیدر زیدی اور دیگر شامل تھے ۔
اجلاس سے خطاب میں علامہ باقر عباس زیدی نے مرکزی شوریٰ عالی کے اجلاس میں دیئے گئے صوبائی پروگرامات پر گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کے صوبائی کابینہ میں شامل تمام افراد مرکزی شوریٰ کی جانب سے دیئے گئے پروگرامات کو مقررہ وقت میں احسن انداز سے انجام دیں ۔
علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھاکہ ہفتہ وار دعائیہ اجتماع و تربیتی درس دیئے جائیں تمام اضلاع میں امپلائز سیل قائم کیا جائے گا۔صوبہ میں موجود ڈویژن و اضلاع میں جاری مختلف فلاحی کاموں کے وسائل کو پورا کرنے کیلئے ڈونیشن باکس رکھے جائیں گے۔20 سے 22 دسمبر تک مرکز کی جانب سے تربیتی ورکشاپ میں تمام صوبائی کابینہ کے اراکین کو شرکت کو یقینی بنانا ہوگا۔
شعبہ تنظیم سازی کے حوالے سے علامہ باقر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کی جانب سے 11 اضلاع کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی ہے انشاء اللہ ماہ دسمبر تک تمام صوبہ میں تنظیم سازی کے عمل کو مکمل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔جنوری میں صوبائی شوریٰ کا اجلاس منعقد کیا جائے گا۔2020 صوبہ میں میڈیا ورکشاب منعقد کی جائے گی۔تنظیم کی بہتری و فعالیت کے اپنے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے باہمی تعاون سے کاموں کو انجام دیا جائے گا۔
وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی ایڈوکیٹ جو دو روز قبل انتقال کر گئے تھے، ان کی رسم قل خوانی ادا کر دی گئی، رسم قل خوانی میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی شرکت کی۔
ان کے علاوہ قل خوانی میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، مرکزی معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ، صوبائی ترجمان ثقلین نقوی، لیہ، بھکر، ڈیرہ اسماعیل خان، ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ کے تنظیمی افراد سمیت ممبر صوبائی اسمبلی سعید اکبر نوانی سمیت اہل علاقہ اور دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر مرحوم کے بڑے صاحبزادے کی دستار بندی بھی کرائی گئی، رہنماوں نے اپنے خطاب میں سفیر حسین شہانی کی قومی اور ملی خدمات کو سراہا، رہنماوں کا کہنا تھا کہ سفیر حسین شہانی ایک نڈر، شجاع، بے باک اور امام حسین کے حقیقی سفیر تھے، جنہوں نے اپنی زندگی میں ہمیشہ مظلوموں کا ساتھ دیا۔
وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ بھکر کے دوران مشہور و معروف قدیمی امام بارگاہ قصر زینب کا دورہ کیا، تحریک جعفریہ کے سرگرم سینیئر رہنما وزارت حسین نقوی کے بیٹے سید سکندر حسین نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا استقبال کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس موقع پر سید وزارت حسین نقوی کی اہلیہ کی وفات پر ان کے بیٹے سے اظہار افسوس کیا اور ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی، بعدازاں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے سید وزارت حسین نقوی کی قبر پر جاکر فاتحہ خوانی بھی کی۔
اس موقع پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ مرحوم سید وزارت حسین نقوی کا قومیات میں بڑا اہم کردار تھا، ان کی قربانیاں ملت جعفریہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید ناصر عباس شیرازی، جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، سلیم عباس صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے، قصر زینب کے مہتمم سید سکندر حسین نقوی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے قصر زینب آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے وزیروں مشیروں کی عیاشیوں کیلئے کروڑوں روپے خرچ کئے جارہے جبکہ گلگت بلتستان کے عوامی مسائل کو اجاگر کرنے اور گلگت بلتستان کو پوری دنیا میں پہچان کروانے والے اخبارات کے بقایاجات اداکرنے کیلئے صوبائی حکومت لیت ولعل سے کام لے رہی ہے ۔
ان کاکہناتھاکہ گلگت بلتستان کے جملہ عوامی مسائل کو اجاگر کرنے کیلئے مقامی اخبارات کا بڑا عمل دخل ہے اور یہی پرنٹ میڈیا ہے جس نے مجبور ولاچار عوام کو زبان دی ہے جبکہ حکمرانوں کی عیاشیوں کا پردہ بھی چاک کیاہے ۔ پرنٹ میڈیا میں شائع ہونے والی خبروں نے صوبائی حکومت کی گڈ گورننس کی قلعی کھولدی ہے جس سے حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ۔
الیاس صدیقی نے کہا کہ حکومت اخبارات کو محکمہ اطلاعات کی لونڈی بنانے کا خیال دل سے نکال دے اور پرنٹ میڈیاکو اپنی مرضی سے چلانے کی کوشش حکومت کے مفاد میں ہرگزنہیں ۔ اخبار مالکان کے بقایا جات کو روک کر حکومت بلیک میلنگ پر اتر آئی ہے جس کی ہم سختی سے مذمت کرتے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہم آزاد میڈیا کے حق میں ہیں اور اہل قلم سے امید رکھتے ہیں کہ وہ کسی دباءو میں آئے بغیر عوام کے سامنے حقائق منکشف کرتے رہیں اور حکومتی سیاہ کاریوں پر سے پردہ اٹھاتے رہیں ۔ انہو ں نے مزید کہاکہ اخبار انڈسٹری کو بند کیا گیا تو سینکڑوں پڑھے لکھے جوان بیروزگار ہونگے لہٰذا حکومت ایسے ہتھکنڈوں سے بازرہے اور اخبار مالکان کے بقایا جات ادا کرکے صحافتی برادری میں پائے جانیوالی تشویش کو دورکرے ۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ضلع جنوبی کی شوریٰ کا اجلاس وحدت ہاؤس سولجر بازار میں منعقد ہوا ۔ اس موقع پر ضلعی سیکریٹری جنرل کےانتخاب سے قبل یونٹ کے انتخابات کا فیصلہ کیا گیا ۔ یونٹ انتخاب پہلے منعقد کرنے کا مقصد بیان کرتے ہوئے ضلعی جنرل سیکریٹری برادر حسن رضا نے کہا کہ نئے یونٹ سیکریٹری جنرلز نئے ضلعی جنرل سیکریٹری اور نئی ضلعی کابینہ کے لئے زیادہ معاون ثابت ہوں گے ۔
اس دوران برادر حسن رضا نے بتایا کہ ضلع بھر کے یونٹس انتخابات 24 دسمبر سے قبل کئے جائیں گے ۔ 24 دسمبر کو ضلعی جنرل سیکریٹری کے انتخابات ہوں گے ۔ جبکہ 25 دسمبر کو گزشتہ سال کی طرح سمپوزیم "پاکستان کی عالمی اہمیت اور درپیش چیلنجز " کے عنوان پر کیتھولک ہال سولجر بازار میں ہوگا ۔ جس سے مرکزی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ ناصر عباس جعفری خطاب کریں گے ۔
اس موقع پر سمپوزیم کے لئے برادر رضوان کو مسئول نامزد کیا گیا ۔ اجلاس میں شریک عہدیداران نے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئےبھرپور کام کرنے پر آمادگی ظاہر کی ۔اجلاس میں کہا گیا کہ سمپوزیم میں شرکت کے لئے کراچی بھر سے ممتاز شخصیات،رائے عامہ کے رہنماء،دانشور حضرات ، سماجی و سیاسی شخصیات،تنظیمی برادران اور عام عوام سے فارم پر کروائے جائیں گے ۔
اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے جنرل سیکریٹری علامہ صادق جعفری نے کہا کہ تقویٰ کے ساتھ میدان عمل میں رہنے والے کامیابی سے آگے بڑھتے رہتے ہیں ۔ برادر حسن نے مشکل حالات میں ضلع جنوبی کی مسئولیت سنبھالی اور آج کراچی میں ضلع جنوبی خدمات کے مراحل تیزی سے مکمل کررہا ہے ۔