وحدت نیوز (راولپنڈی) سانحہ شکار پور میں معصوم انسانی جانوں کا ضیاع حکومتی بے حسی اور نا اہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ دہشت گردی کے پہ در پہ واقعات نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ ملکی سیکورٹی ادارے اور انتظامیہ مکمل طور پر مفلوج ہو چکی ہے۔ایسی حکومت کو فورا مستعفی ہو جانا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے ضلعی سرپرست نے سانحہ شکار پور کے خلاف پریس کلب راولپنڈی کے سامنے ایک احتجاجی مظاہرے کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔اگر ملت تشیع کے افراد کی لاشیں گرانے کا یہ سلسلہ بند نہ ہوا تو پھر پاکستان کے پانچ کروڑ سے زائد شیعہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائیں گے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلع جنرل سیکریٹری سید ساجد شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت کی پشت پناہی میں پلنے والے یہ ملک دشمن عناصر ملکی سلامتی و بقا کے ازلی دشمن ہیں ان کو سرعام چوراہوں پر پھانسی دی جائے۔ انہوں نے کہا کہ مساجد،امام بارگاہوں اور مقدسات کو نشانہ بنانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ ہم حکومت سے نہ صرف مطالبہ کرتے ہیں بلکہ تنبیہ کرتے ہیں کہ قاتلوں کے ساتھ لچک کا رویہ نہ اپنائے۔اگر حکومت ملک میں امن کی حقیقی خیر خواہ ہے تو وطن عزیز سے ان ناپاک عناصر کا فوری اور مکمل صفایا کیا جائے۔احتجاجی مظاہرہ سے ان مقررین کے علاوہ مولانا ظہیر سبزواری، مولانا سلیم حیدراور مولانا شاکر نے بھی خطاب کیا۔مظاہرین نے پریس کلب تا مری روڈ ریلی بھی نکالی ۔مظاہرہ میں سینکڑوں افرادنے شرکت کی اور دہشت گردی اور حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے۔

وحدت نیوز (سندھ) جامع مسجد کربلائے معلیٰ شکار پور میں بم دھماکے ،پچاس سے زائد نمازیوں کی شہادت اور سینکڑوں کے زخمی ہونے کے خلاف کراچی تاجر اتحاد، کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد، متحدہ قومی موومنٹ ، پیپلز پارٹی ، پاکستان عوامی تحریک،سنی اتحادکونسل،پاکستان تحریک انصاف، سنی الائنس پاکستان، آل پاکستان سنی تحریک، پیپلز پارٹی (شہید بھٹو)،قوم پرست جماعتوں ، جیئے سندھ قومی محاذ،سندھ یونائیٹڈ پارٹی، سندھ ترقی پسند پارٹی، جعفریہ الائنس، آئی ایس او اور دیگر نے مجلس وحدت مسلمین کی کال پر ملک بھر میں تین روزہ یوم سوگ اور کل سندھ بھر میں پرامن شڑ ڈاوں ہڑتال کی حمایت کا اعلا ن کر دیاہے، سوگ اور ہڑتال کااعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی نے تھوڑی دیر قبل پریس کانفرنس میں کیا تھا،جس میں انہوں نے تاجروں ،صنعتکاروں اور ٹرانسپورٹرز سے کاروباری مراکزاورپبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنےکی اپیل کی تھی۔

وحدت نیوز (مظفرآباد) آل پارٹیزحریت کانفرنس مقبوضہ کشمیر کے رہنما حجۃ الاسلام علامہ آغا سید حسن موسوی بڈگامی کی دورہ پاکستان پر آزادکشمیر مظفرآبادآمد کے موقع پر ریاستی سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی سے ملاقات تحریک آزدی کشمیر کے حوالے سے گفتگو اس موقع پر حجۃ الاسلام علامہ آغا سید حسن موسوی بڈگامی کا کہنا تھا کہ بھارت کے مقبوضہ وادی میں فراڈ الیکشن کشمیری عوام کے ساتھ مذاق ہے جو وہ 1947سے کرتا آرہا ہے ٹرن آوٹ کا جھوٹا واویلا پیٹ کر رائے عامہ کو گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی بندوق کے زور پر چند افراد کوپولنگ سٹیشنز تک لیجایا گیا اگر کشمیر کی کل عوام بھی نکل کر ووٹ کاسٹ کر ے تو یہ عمل ان کی بنیادی انسانی ضروریات کے حصول کے لئے ہو سکتا ہے نہ کہ مستقبل بارے فیصلہ سازی کے لئے آل پارٹیز حریت کانفرنس نے اس الیکشن کو شروع ہی سے مسترد کردیا تھا بلکہ ہم نے اسے نان ایشو کہا تھا کیوں کہ ہمارا مطالبہ الیکشن نہیں بلکہ عوامی ریفرینڈم ،حق رائے دہی یا استصواب رائے ہے جس کے ذریعہ کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکیں اور کشمیریوں کو یہ حق اقوام متحدہ کی قراردادوں کی روشنی میں بھی حاصل ہے بد قسمتی سے بھارت قضیہ کشمیر کو خود اقوام متحدہ میں لیکر گیا اور پھر ان قراردادوں سے مکر گیا جن میں کشمیری عوام کو حقوق دینے کی بابت کی گئی تھی ۔

 

حجۃ الاسلام علامہ آغا سید حسن موسوی بڈگامی نے کہا کہ ہم ہندوستان پاکستان مذاکرات کے حامی ہیں لیکن مذاکرات ابھی تک معنی خیز نہیں ہوسکے جس کی بنیادی وجہ اصل فریق کشمیریوں کو مذاکراتی عمل شامل نہ کیا جانا ہے ہمارا مطالبہ ہے کہ پاستان وہندوستان کی حکومتیں کشمیر کے دونوں خطوں کی قیادت کو مل بیٹھنے اور کشمیر کے منطقی فیصلہ پر غور خوض کا موقع فراہم کریں تاکہ وادی کے دونوں اطراف کی قیادت خواد اپنے مستقبل کا لائحہ عمل طے کر سکے۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین آزدکشمیر کے سیکرٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے حریت لیڈر کو یقین دلایا کہ آزادکشمیر کی عوام تن من دھن سے مظلوم کشمیری عوام کی حمایت اور مدد کے لئے حاضر ہے تحریک آزدی کشمیر کی ہمیشہ حمایت کی ہے اور سلسلہ آزادی کے حصول تک جاری رہے گا ،مجلس وحدت مسلمین ہر سطح پر اپنے مظلوم ومحکوم کشمیری بھائیوں کے حق میں آواز بلند کرتی رہے گی ملت تشیع پاکستان کو گزشتہ چند دھائیوں سے مسلسل دہشتگردی کا نشانہ بنائے جانے کی وجہ سے ہمارا کافی نقصان بھی ہو چکا ہے لیکن اس سارے کے باوجود ہم وطن عزیز پاکستان کے وفا دار بیٹے اور ملکی بقا وترقی کے ہراول دستہ کا حصہ ہیں اس دہشتگردی کے اکثر واقعات کے تانے بانے بھی بھارتی سرکار سے ملتے ہین جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ بھارت سرکار کشمیریوں کو تو تختہ مشق بنائے ہوئے ہی ہے لیکن اس کے ساتھ پاکستان کے اندر بھی در اندازی کر کہ کشمیریوں کہ حمایت کی سزا دینا چاہتا ہے ہم کشمیر کو صرف ایک زمینی ٹکڑے کا نہیں بلکہ مذہب اور عقیدے اور سب سے بڑھ کر انسانیت کا مسئلہ سمجھتے ہیں اس موقع پر حجۃ الاسلام علامہ آغا سید حسن موسوی بڈگامی نے پاکستان اور آزادکشمیر کے عوام کا مقبوضہ کشمیری قوم کی اخلاقی وسیاسی حمایت ومدد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جب ہم کشمیر کہتے ہیں تو صرف سرینگر نہیں بلکہ جموں ،لداخ ،وادی اورآزادکشمیر کے تمام علاقے مراد ہوتے ہیں پاکستان کے ساتھ ہمارا اسلام اور قرآن کا رشتہ ہے جو کبھی کمزور ہوا ہے نہ ہوگا

وحدت نیوز (جعفرآباد) مد رسہ خاتم النبیینﷺ کے زیر اہتمام بزرگ عالم دین علامہ یعقوب علی توسلی کے ایصال ثواب کیلئے مجلس عزا منعقد ہوئی۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکریٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ یعقوب علی توسلی نے تبلیغ دین اور اتحاد بین المسلمین کیلئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔ملک وملت کیلئے انکی خدمات کو کبھی نہیں بھلایا نہیں جا سکتا۔

 

در ین اثناء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ نوازشریف بحرین میں کرائے کے قاتل بھیجنے سے اجتناب کریں،دہشت گردی ،ہیروئن اور کلاشنکوف کلچر افغانستان میں مداخلت کا تحفہ ہے،نواز شریف ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھیں اوربحرینی ڈکٹیٹر کے غیر جمہوری اقتدار کو بچانے کیلئے بحرین کے معصوم نہتے انقلابی عوام پر ظلم وتشدد کا حصہ نہ بنیں،ہمیں ایک آزاد ،خود مختار اور غیرت مند قوم کی حیثیت سے اپنے آپ کو منوانا ہوگا، جو اپنے فیصلے اصولوں کی بنیاد پر کرتے ہیں ۔ جو جز وقتی مفادات اور زر و زور کے بدلے اپنے ضمیر نہیں بیچتے۔ہم اگر کسی مظلوم نہتی قوم کا ساتھ نہیں دے سکتے تو کم ازکم کرائے کے قاتل بننے سے اجتناب کریں۔

 

انہوں نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی کسی ایک پارٹی کا نہیں بلکہ ملک و ملت کی بقا اور سربلندی کا مسئلہ ہے، انتخابات میں دھاندلی کے مجرموں کو قانون کے کٹہڑے میں کھڑا کرنا از بس ضروری ہے جس کے لئے ہم تحریک انصاف کے اصولی موقف کے حامی ہیں۔ شفاف انتخابات کے بغیر جمہوریت ایک دھوکا ہے، نواز حکومت با اختیار جوڈیشل کمیشن کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے جمعیتہ الوفاق البحرین کے سربراہ علامہ شیخ علی سلمان کی آل خلیفہ کے ہاتھوں بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ آل خلیفہ ریاستی ظلم و جبر کی بنیاد پر بحرینی عوام کو ان کے جائز حقوق سے محروم رکھے ہوئے ہیں ، آل خلیفہ نے انتخابی ڈرامے سے مطلوبہ نتائج کے عدم حصول کے باعث بحرینی عوام کے ہر دل عزیز لیڈر اور مذاہمتی تحریک کے قائد المجاہد حجتہ السلام علامہ شیخ علی سلمان کو گرفتار کیاہے، بحرینی غیور عوام گذشتہ پانچ برس سے مسلسل آل خلیفہ کے ظلم واستبداد کے آگے آہنی دیوار بن کر کھڑے ہیں، معصوم بچوں ، نہتی خواتین، بزرگ شہریوں کو سفاکیت اور بربریت کا نشانہ بنایا جا رہاہے، امریکی اور سعودی اسٹریجیٹک اور انٹیلجنس  سپورٹ سے بحرینی قابض شاہی حکومت حریت پسند بے گناہ بحرینی شہریوں پر عرصہ حیات تنگ کیئے ہوئے ہے، انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون سے مطالبہ کیا کہ پاکستان میں قاتل دہشت گردوں کی  پھانسی کے معاملے پر فکر مند ہونے کے بجائے بحرین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اورعوامی قائد  علامہ شیخ علی سلمان کی بلاجواز گرفتاری پر اپنا اصول پسندانہ موقف اختیار کریں ۔

وحدت نیوز (سکھر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی نے سکھر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ ملٹری کورٹس کی مخالف سیاسی جماعتیں ہی پاکستان میں قانون کی بالا دستی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ، سول عدالتیں سفاک دہشت گردو ں کو تختہ دار تک پہنچاتیں تو ملٹری کورٹس کے قیام کا فیصلہ نہ کیاجاتا،نازک حالات اہم فیصلوں کا تقاضہ ک رہے ہیں ، شیعہ پاکستان کی ایک تاریخی اور نا قابل فراموش حقیقت ہیں، پاکستان میں موجود پانچ کروڑ شیعہ سیاسی اور اجتماعی حقوق رکھتے ہیں ، طالبان سے مذاکرات کے حامی نہ فقط شیعہ بلکہ اہل سنت بھائیوں کے قاتلوں کے بھی حامی ہیں ، شیعہ سنی وحدت نے تکفیریت کے پیروں تلے زمین کھنچ لی ہے، ،اب ہم ان کو بتائیں گے سیاسیات کیا ہوتی ،سمیع الحق، فضل الرحمن، مولوی عبد العزیز، منورحسن اینڈکمپنی سب بیت اللہ محصود کو شہید کہتے ہیں، سانحہ پشاور پر بھی ان طالبان نواز ملاؤں نے بے گناہ شہیدوں کے مقابل سفاک طالبان کی حمایت کی،پاکستان میں داعش کی کمان بھی انہی طالبان کے حامیوں کے ہاتھ میں ہے،پاکستان شیعہ قائد اعظم محمد علی جناح اور سنی علامہ محمد اقبال اورانکی اولادوں نے بنایا تھا اور بچا رہے ہیں، جن کے اجداد نے کانگریسیوں کی گود میں بیٹھ کر پاکستان کے قیام کی مخالفت اور قائد اعظم کو کافر اعظم جیسے نا زیبا الفاظ سے پکارا آج وہ دفاع پاکستان کے ٹھیکیدار بنے پھر رہے ہیں ،سید ناصر عباس شیرازی نے گلگت بلتستان کے حوالے بات کرتے ہوئے کہاوہاں پر ایم ڈبلیو ایم مضبوط پارٹی ہے اور شیعہ ،سنی ،اسماعیلی اور نوربخشی ایم ڈبلیو ایم کے ٹکٹ سے الیکشن لڑیں گئے یہ ایک بڑی کامیابی ہے،اب تمام سیاسی جماعتوں پر پریشر ہے اوریہ پریشر برقرار رہے گا۔

 

ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے سکھر میں دو دن کا دورہ مکمل کرنے کے بعد ضلعی کابینہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کی جسمیں میڈیا کے علاوہ وکلاء اور سول سوسائٹی کے لوگ بھی شامل تھے۔اُنہوں نے اپنے دو روزہ دورے کے دوران آئی ایس او پاکستان کے مرکزی کیمپ کوٹ ڈی جی میں خطاب کیا، جامعہ امام علی ؑ میں ایم ڈ بلیوایم کے کارکن سے ملکی حالات پر بات چیت کی،ضلع خیر پور میں شہید علامہ شفقت عباس کی رہائش گاہ پر فاتحہ خوانی کی، شہید عباس علی کی رہائش گاہ پر بھی اُن کی فاتحہ خوانی کی، رانی پور میں دینیات سنٹر کا وزٹ کیا اور ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان سے خطاب کیا اور مدرسہ ولی العصر سکھرمیں بھی گے ان دورہ جات میں علامہ غلام شبیربخاری اورضلع خیرپور کے سیکرٹری جنرل آغا منور جعفری بھی ہمراہ تھے ۔

Page 7 of 26

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree