وحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ سید ہاشم موسوی نے اپنے ایک بیان میں دہشتگردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا دہشتگردی پاکستان کی سا لمیت کیلئے ایک عظیم خطرہ ہے۔دہشتگردی سے فی الحال کا روبار ،دفتری نظام تعلیم سمیت زندگی کے دیگر شعبہ جات متاثر ہو چکی ہیں اور ملکی ترقی رک گئی ہے۔در حقیقت دہشتگردی پاکستان بلکہ عالم اسلام کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے ۔
طالبات پر حملہ قوم کے مستقبل پر حملہ ہے اس سلسلے میں سیکورٹی فورسز حکومت اسٹبلشمنٹ کے دیگر ادارے اور عوام سبھی کو اپنی ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے ۔علماء اور دانشور طبقہ اپنی صفوں سے تکفریوں کو نکال باہر کر دے تا کہ دہشتگردی اور دہشتگردوں کی حوصلہ شکنی ہو۔
وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک اصل عدل و انصاف ہے ۔لیکن شیطانی طاقتوں کے بے جا مداخلت اور اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے پاکستانی عوام عدل و انصاف کی فضیلت سے محروم رہے ہیں ۔جسکی وجہ سے ملک مسلسل مختلف قسم کی مشکلات سے دوچار رہا ہے ۔مشرقی پاکستان کی علیحدگی بھی اسی وجہ سے پیش آئی اور فی الحال بلوچستان کے گھمبیر مسائل عدل و انصاف کے نہ ہونے کی وجہ سے پیش آئی ہیں ۔
بیان میں کہا گیا کہ اگر کوئی بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ ہے تو انہیں اسی عدل و انصاف کی طرف جانا چاہتے اور عدل و انصاف کے ذریعے زندگی کی سہولیات سمیت تمام و سایل کو عادلانہ انداز میں تمام صوبوں اور علاقوں کے درمیان تقسیم ہونا چاہئے ۔اور اسی سے ملک بچ سکتا ہے ۔قومی و صوبائی اسمبلیاں عادلانہ انداز میں قوانین پاس کریں ۔
بیان میں مزید کہا گیاکہ حضر ت علی علیہ السلام نے فرمایا کہ ملک کفر سے تو بچ سکتا ہے لیکن ظلم سے نہیں بچتا ۔اب جبکہ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سخت ترین سازشوں اور دشمنوں میں مصروف ہیں ملک کو بچانے کیلئے صرف ایک راستہ باقی ہے اور وہ یہ کام ملک میں ہر اقدام عدل و انصاف کی بنیاد پر ہوں ۔
وحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ آج کراچی میں کوثر ثقلین ایڈووکیٹ اور اُن کے دو بچوں کو جو شہید کیا گیا ہے اس پر سول سوسائٹی اور نام نہاد این جی اوز کی خاموشی قابل افسوس ہے۔ کل بھی ایک نوجوان کو شہید کیا گیا اور آج پھر ایک باپ کو دو بیٹوں سمیت شہید کر دیا گیا جو سکیورٹی ادارے اور انتظامیہ کی خاموشی کا نتیجہ ہے۔ وحدت ہائوس ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق علامہ اقتدار نقوی کا کہنا تھا کہ کراچی میں ہونیوالی شہادتوں میں ملک دشمن عناصر شامل ہیں، یہ وہی عناصر ہیں جو پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن ہوتا نہیں دیکھ سکتے۔ جو یہ نہیں دیکھ سکتے کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک بنے بلکہ یہ عناصر چاہتے ہیں کہ پاکستان ہمیشہ امریکہ اور سعودی عرب کا غلام بن کر رہے۔
علامہ اقتدار نقوی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں لسانی جماعتیں اپنے ناپاک ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے مادر وطن کے عظیم بیٹوں کو ہم سے جدا کر رہی ہے لیکن یہ خدا کا وعدہ ہے کہ جس جس دور میں فرعون، نمرود اور یزید رہے، وہیں اُن کو شکست دینے کے لیے موسٰی(ع)، ابراہیم(ع) اور امام حسین (ع) میدان عمل میں رہے۔ آج اگر کوئی یزیدی سر اُٹھائے گا تو یہ یاد رکھے کہ کوئی حسینی آئے گا جو اُسے پاش پاش کر دے گا۔ یہ شہادت ہمارے لیے خوف نہیں بلکہ ہماری طاقت اور ہمت میں اضافے کا نام ہے۔