وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کوئٹہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک اصل عدل و انصاف ہے ۔لیکن شیطانی طاقتوں کے بے جا مداخلت اور اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے پاکستانی عوام عدل و انصاف کی فضیلت سے محروم رہے ہیں ۔جسکی وجہ سے ملک مسلسل مختلف قسم کی مشکلات سے دوچار رہا ہے ۔مشرقی پاکستان کی علیحدگی بھی اسی وجہ سے پیش آئی اور فی الحال بلوچستان کے گھمبیر مسائل عدل و انصاف کے نہ ہونے کی وجہ سے پیش آئی ہیں ۔
بیان میں کہا گیا کہ اگر کوئی بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ ہے تو انہیں اسی عدل و انصاف کی طرف جانا چاہتے اور عدل و انصاف کے ذریعے زندگی کی سہولیات سمیت تمام و سایل کو عادلانہ انداز میں تمام صوبوں اور علاقوں کے درمیان تقسیم ہونا چاہئے ۔اور اسی سے ملک بچ سکتا ہے ۔قومی و صوبائی اسمبلیاں عادلانہ انداز میں قوانین پاس کریں ۔
بیان میں مزید کہا گیاکہ حضر ت علی علیہ السلام نے فرمایا کہ ملک کفر سے تو بچ سکتا ہے لیکن ظلم سے نہیں بچتا ۔اب جبکہ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سخت ترین سازشوں اور دشمنوں میں مصروف ہیں ملک کو بچانے کیلئے صرف ایک راستہ باقی ہے اور وہ یہ کام ملک میں ہر اقدام عدل و انصاف کی بنیاد پر ہوں ۔
کچلے ہوئے پاکستانی عوام ملک میں عدل و انصاف چاہتے ہیں ۔مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ