وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ بلوچستان کادوسرا تنظیمی و تربیتی کنونشن 8جون بروز ہفتہ کوصوبائِی سیکریٹریٹ کوئٹہ میں منعقد کیا جا رہا ہے ،جسمیں صوبائی سیکریٹری جنرل برائے سال 2013-2016کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا ۔ کنونشن میں تمام اضلاع کے عہدیداران شرکت کریں گے ۔
جب کہ اراکین صوبائی شوریٰ اپنے حق رائے دہی کا اظہار کر تے ہوئے نئے صوبائی سیکریٹری جنرل کا انتخاب کر یں گے ، مرکز کی نمائندگی کر تے ہو ئے علامہ محمد امین شہیدی اجلاس میں شرکت کریں گے ، جب کے مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی علامہ شفقت عباس شیرازی انتخابی عمل کی نگرانی کریں گے ۔