وحدت نیوز (کوئٹہ ) مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان کے ایک بیان کے مطابق اب جبکہ ٹارگٹ کلنگ اور دہشتگردی کے مختلف واقعات کی وجہ سے سفر کے راستے محفوظ نہیں اور خصوصاًایران جانے کیلئے جو زمینی راستہ موجود ہے اس میں بار ہا ٹارگٹ کلنگ کے واقعات ہونے کی وجہ سے زائرین کو کافی مشکلات درپیش ہے ۔
لھذا حکومت اور پی آئی اے کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ ہے کہ کوئٹہ زاہدان کی جو سروس پہلے سے چل رہی تھی،اسے دوبارہ بحال کیا جائے،تاکہ زائرین سمیت ایران سفر کرنے والے دیگر مسافروں کو بھی حاصل ہو۔