وحدت نیوز (کراچی) گلشن معمار میں دربار حضرت ایوب کے مزار پرپیش آنے والے اندوہناک واقعے پرمجلس وحدت مسلمین سندھ جنرل سیکریٹری مولانا مختارامامی نے پرزورمذمت کرتے ہوئے واقعے کوسندھ حکومت کی نااہلی قراردیاہے۔ وحدت ہاؤس کراچی سے جاری ہونیوالے بیان میں مولانا مختارامامی کاکہناتھاکہ مٹھی بھردہشتگردوں نے پورے ملک کویرغمال بنارکھاہے محرم الحرام سے قبل ہی دہشتگردوں کی مجالس وجلوسوں پر حملوں پر دھمکیوں کے بعد پنجاب حکومت کوالرٹ ہوناچاہیے تھا جس میں قطعی طورپر ناکام رہی ہے،ٹھٹھہ،شہدادکوٹ ،خیرپورٹنڈوالہ یار کے ساتھ ساتھ صوبائی دارالخلافہ کراچی میں بھی دہشتگرداپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں کہیں پر سبیلوں کوبندکرنے کے لیے منتظمین کودھمکیاں د ی جارہی ہیں تودوسری جانب جلوس عزاء کے پرمنٹ ہولڈرز کوبھی نشانہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔مگر ہم بتانا چاہتے ہیں ملک بھرمیں شیعہ سنی بھائی متحد ہیں اوران بزدلانہ کارروائیوں سے تفرقہ ڈالنے کی کوششوں کو ناکام بنادیاجائیگا۔گلشن معمار میں مزار حضرت ایوب میں زائرین کو شہیدکردیاگیاجومکمل طورپر صوبائی حکومت کی ناکامی اوران کے گماشتوں کی کارروائی ہے جن کوحکومتی بنچوں پر بیٹھنے والے سابق اورموجودہ کالعدم گروہوں کی سرپرستی حاصل ہے ۔مولانامختارامامی کامزیدکہناتھاکہ مسلم لیگ ن کی کارکردگی نہ پہلے اطمینان بخش تھی نہ اب ہے۔حکومت میں شامل اراکین اسمبلی دہشتگردگروہوں کی مکمل حمایت اوران کی سرپرستی کے بھی دعوے کرتے ہیں جوکسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں۔کراچی میں صوبائی حکومت کی جانب سے پابندی کے باوجود کالعدم جماعت کے کارکنوں نے شہربھرکی شاہراہوں پرنازیبا چاکنگ کی جس کاانتظامی سطح پر کوئی نوٹس نہیں لیاگیا۔مولانا مختارامامی کامزیدکہناتھاکہ مجلس وحدت مسلمین کے پلیٹ فارم سے ہم وفاقی اورصوبائی حکومتوں کومتنبہ کرتے ہیں جشن میلاد النبی کے محافل و میلاد اور جلوس کے لیے فول پروف سیکیورٹی کویقینی بنائے
وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان میں عجیب افراتفری کا ماحول پیدا کر دیا گیا ہے، حکمران پر امن شہریو ں کے بجائے سفاک قاتلوں کو اسٹیٹ میں طاقتور قوت تسلیم کرنے لگے ہیں ،قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار ونظریات کی پامالی کی انتہا کر دی گئی ، وطن عزیزکو مستحکم اور پر امن ریاست بنانے کے لئے عاشقان پیغمبراکرم ص اور عاشقان حسین ع اپنا کردار ادا کریں گے، پاکستان کے وارث پہاڑوں میں چھپے دہشت گرد نہیں اس ملک کی نظریاتی اور جغرافیائی سرحدوں کے تحفظ کے لئے اپنی عظیم جانوں کے نذرانے پیش کر نے والے سنی ، شیعہ ، ہندو ، سکھ اور عیسائی ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے ڈی چوک اسلام آباد میں منعقدہ قومی امن کنونشن کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔
ان کی کہنا تھا کہ حکمران عوام کے جان و مال کے تحفظ سے نہیں دہشت گردوں کے مفادات کے تحفظ کے لئے زیادہ سنجیدہ ہیں ، جو پر امن شہری روز مارے جا رہے ہیں ان کے خون کو فراموش کر کے دہشت گردوں کے ناجائز مطالبات کو تسلیم کر نے کی کوشش کی جارہی ہے ، پاکستان کو بیرونی ایجنڈے پردہشت گردی کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے، اگر کو ئی یہ سمجھتا ہے کہ پاکستا ن کی تباہی پر عوام نظارہ گر بنے بیٹھیں گے، تو یہ حکمرانوں کی بھول ہے ، پاکستان کے حقیقی وارث اہل سنت اور اہل تشیع سنی اتحاد کونسل اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو رہے ہیں ، انشاء اللہ جلد پاکستان کی دیگر محب وطن قوتیں ہمارے ساتھ پاکستان کی بقاء کی جدوجہد میں شامل ہو نگی ، آج ایک نئے پاکستان کے قیام کا آغاز ہو چکا ہے ، جسمیں کوئی اقلیت نہیں ، پاکستان کا درد دل میں رکھنے والے شیعہ ، سنی ، سکھ عیسائی ، ہندو تمام اس پلیٹ فارم پر اکٹھا ہو رہے ہیں ، جو کہ ملک دشمن استعماری ایجنڈوں کو بے نقاب کریں گے، آج کاقومی امن کنونشن نئے پر امن پاکستا ن کی تشکیل کا نقطہ آغاز ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مصطفویٰ اور حسینی حکومت وقت کو آج متنبہ کر رہے ہیں کہ دہشت گردوں سے مذاکرات کی ضد سے باز آجاؤ، تمہاری یہ مفاہمتی پالیسی عوام کو منظور نہیں ، آئین پاکستان کے منکر، عاشقان محمد اور حسین کے قاتلوں سے تمہارا راؤ رسم اٹھا رہ کروڑ عوام مسترد کر تے ہیں، اگر حکومت اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہ آئی تو محب وطن شیعہ سنی عوام سڑکوں پر نکل کر اس حکومتی پالیسی کو تبدیل کروا کر چھوڑیں گے۔
وحدت نیوز(کراچی) کراچی ملت جعفریہ کی مقتل گاہ بن چکا ہے ، لسانی اور تکفیری دہشت گرد ہمارے کارکنان اوربلدیاتی امیدواروں کے قتل عام میں ملوث ہیں ، ان دہشت گردوں کو لگام دی جائے، مسلسل ہمارے کارکنان اور بلدیاتی امیدواروں کوقتل کی دھمکیاں موصول ہو رہی ہیں ، حکومت سندھ اگر ہمارے کارکنان اور امیدواروں کو تحفظ فراہم نہیں کر سکتی تو مستعفی ہو جائے ،شہداء کو گواہ بنا کر عہد کر تے ہیں کہ شہیدوں کے قاتلوں کو دنیا بھر میں رسوا کریں گے اور آئندہ جمعہ کو پاکستان سمیت لندن میں بھی اس بہیمانہ قتل عام کے خلاف بھر پو راحتجاج کریں گے۔ ان خیالات کو اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کے تین بلدیاتی امیدواروں شہید محمد علیم عرف عالم ہزارہ، صفدر عباس اور علی شاہ کی نماز جنازہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے کیا ۔علامہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ شہید عالم ہزارہ، شہیدصفدر عباس اورشہید علی شاہ کا بے گناہ خون لسانی اور تکفیری دہشت گردوں کے خاتمہ کا سبب بنے گا، ہم کسی بھی صورت اپنے شہیدوں کے خون کو فراموش نہیں کریں گے اور اس خون ناحق کو ہمیشہ زندہ رکھیں گے، لسانی اورتکفیری دہشت گرد چاہتے ہیں کہ ہمیں میدان سے فرار کرنے پر مجبور کریں لیکن ہم نے اپنا سرمایہ کربلا کو قرار دیا ہے کہ جہاں حق کی خاطر جان دینا ہمارا افتخار ہے ، ہم اس راہ میں اپنی جانوں کے نذرانے تو پیش کرسکتے ہیں لیکن میدان عمل سے ہرگز فرار نہیں کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دہشت گرد دندناتے پھر رہے ہیں اور حکومت محض بیان بازیوں پر گزارا کر رہی ہے ، کراچی امن و امان کے حوالے سے سنگین شہر بنتا چلا جا رہا ہے، سندھ حکومت بوگس آپریشن پر مطمئن نظر آتی ہے، پولیس چیف اور ڈی جی رینجرز کسی ایک ٹارگٹ کلر کو سزا دلوانے میں آج تک کامیاب نہیں ہو سکے ، جب تک قاتلوں کو تختہ دار پر نہیں لٹکا یا جاتا شہر میں قیام امن ممکن نہیں ، ان شہداء کے مشن کو جاری رکھیں گے اور ہرگز میدان خالی نہیں چھوڑیں گے۔علامہ ناصر عباس جعفری نے اعلان کیا کہ شہید عالم ہزارہ، شہیدصفدر عباس اورشہید علی شاہ سمیت ملت جعفریہ کے بیشتر افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں جہاں تکفیری دہشت گرد ملوث ہیں وہیں لسانی جماعت کے دہشت گرد بھی اس میں شامل ہیں، لہٰذا ان شہادتوں کے خلاف ہم آئندہ جمعہ کو پورے پاکستان میں احتجاج کریں گے اور اس مناسبت سے لندن میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(کراچی) پاکستان کی ہر سیاسی پارٹی ملک سے باہرکسی نہ کسی طاغوتی طاقت کی غلام ہے۔ حسین ع والے کسی غلام کے غلام نہیں بلکہ امام زمان عجل کی غلامی میں ہیں، ہم پاکستان میں اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئیے کسی سیاسی پارٹی کا سہارا نہیں لیں گے بلکہ خود ایک سیاسی طاقت بن کے خود اپنے حقوق حاصل کریں گے اس کے لئیے ہمیں اپنی صفوں میں نظم اور اتحاد پیدا کرنا ہوگا۔ عزاداری دور حاضر میں مستحب نہیں بلکہ واجب ترین عمل ہے کیونکہ جب یزیدیت لعن حسینیت ع کے مد مقابل آن کھڑی ہو تو پھر یاد کربلا عزم کربلا اور مقصد کربلا کو جان مال عزت و ناموس اور ہر طرح کی قربانی دےکر زندہ رکھنا جاری رکھنا اور حاصل کرنا واجب ہو جاتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور تبلیغات علامہ شیخ اعجاز بہشتی نے جامع مسجد الحسینی سچل گوٹھ میں خطبہ جمعہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کو ہر دور میں ہر دور کے یذید کی جانب سے روکنے کی کوششیں کی گئیں ، لیکن ہمیشہ عاشقان حسین ع نے اپنی جان ، مال اور اولاد کی قربانیاں دے کر عزاداری کی بقاء کی جنگ لڑی آج کے دور میں آج کی یذیدی قوتوں کے مقابلے میں ہم میدان میں حاضر ہیں ہر قسم کی قربانی دینے کے لئے آبادہ ہیں ، اربعین کے جلوس پہلے سے زیِادہ عقیدت اور جزبہ ایمانی سے بپا کیئے جائیں گےاور جوبھی اس عزاداری کے مقابلے میں آئے گا اسے تاریخ کے اورق میں نشان عبرت بنادیا جائے گا۔
وحدت نیوز(لاہور) علامہ راجہ ناصرعباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے راولپنڈی میں نہتے عزادارں پر خود کش حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اس وقت عملاً دہشت گردوں کی حکومت ہے۔ جو بے گناہوں کا قتل عام کررہے ہیں۔حکومت نے مکمل طور پر دہشت گردوں کے آگے سرینڈر کر دیا ہے، لاہور میں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےانہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت راولپنڈی میں دہشت گردوں کے خلاف اقدامات کرنے کی بجائے شیعہ پڑھنے لکھے نوجوانوں، بزرگوں کو بلا جواز گرفتار اور ان پر بربریت کرنے میں لگی ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کو حق حکمرانی کا کوئی جواز نہیں۔ شہباز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب نہیں وزیرِ خارجہ لگتے ہیں۔ راولپنڈی میں چہلم امام حسین پر کوئی قد غن لگانے کی کوشش کی تو پورے پاکستان سے ردِ عمل آئیگا۔دہشت گردوں اور انکے سرپرستوں کو مکمل تحفظ دیا جا رہا ہے۔ راولپنڈی دھماکہ تکفیری ٹولے کی سازش ہے۔ ان دہشت گردوں کیخلاف عملی قدم نہ اٹھا یا گیا تو ملک میں خانہ جنگی دورکی بات نہیں۔ ہزاروں پاکستانیوں کے قاتلوں سے مذاکرات آئین پاکستان اور اسلامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے۔ شہداء پاکستان کے وارثان کے زخموں پر نمک پاشی نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کالعدم دہشت گرد جماعتوں کے کارکنان دہشت گردوں کے لئے سراغ رسانی کا کام کرتے ہیں۔ پاکستان کی شاہراہوں پر پُر تشدد مظاہرے کئے گئے۔ تکفیری نعرے لگے ۔لاہور میں ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑائیں گئیں۔کیا لاہور کی انتظامیہ نے تکفیریوں کیخلاف کوئی ایکشن لیا۔؟لاہور سمیت ملک بھر میں ہمارے شہید علامہ ناصر عباس کی شہادت پر 18گھنٹے پر امن احتجاج ہوا نہ کسی کیخلاف نعرے لگے نہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کوشش کی گئی۔ ہماری امن پسندی کا جرم ہے کہ ہمیں دیوار سے لگانے کی سازش ہو رہی ہے۔راولپنڈی بم دھماکے کے ملزمان وہی سوچ و فکر کے حامل لوگ ہیں جو سانحہ عاشور پر فساد پھیلانے میں ملوث تھے۔ ان تکفیریوں کو سڑکوں پر شرابی، ڈاکو، رہزنوں کے گذرنے پر کوئی مخالف نہیں نواسہ رسول اور میلاد کے جلوسوں سے تکلیف ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیوایم پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات کا کہنا ہے کہ پاکستانی حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عوام کے حقیقی ترجمان بنیں اور عوامی امنگوں کے مطابق امر یکی اور مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید فضل عباس نقوی نے امریکی وزیر دفاع چیک ہیگل کی پاکستان کو دھمکی آمیز مطالبے کی بھر پور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف امریکی ڈرون حملوں کے ذریعے پاکستان کی خودمختاری کو چیلنج کر رہے ہیں تو دوسری طرف دھمکی آمیز مطالبات کر کے ہمارے قومی و ملی مفاد پر وار کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ امریکی اپنے مفاد کیلئے پاکستان کے ساتھ کچھ بھی کرنے کو تیار ہے، پاکستان کی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار امر یکہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ عوام کے حقیقی ترجمان بنیں اور عوامی امنگوں کے مطابق امر یکی اور استعماری طاقتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر دو ٹوک موقف اختیار کریں، پاکستانی عوام کو اس وقت جن مسائل کا سامنا ہے جن میں دہشت گردی، فرقہ واریت ان سب محرکات کے پیچھے امریکہ، انڈیا اور اسرائیل کا ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکن کھلے عام مختلف مراکز کا دورہ کر رہے ہیں، پاکستان میں امریکن سفارتی عملے کی نقل و حمل کو جب تک محدود نہیں کیا جاتا دہشت گردی کی لعنت سے جان چھڑانا ممکن نہیں، ہمارا یہ مکمل ایمان ہے کہ دنیا میں مسلمانوں کی تمام تر مشکلات کا ذمہ دار صرف اور صرف امریکہ ہے۔