The Latest

mwmflagمجلس وحد ت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ نیئر عباس مصطفوی، شوریٰ عالی کے رکن حافظ نوری اور صوبائی ترجمان برادر فدا حسین اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کی موت پر علامہ موسوی کے فرزند سید حیدر علی موسوی سے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ان کی رحلت سے علم و عرفان کی دنیا میں آنے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پُر ملال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علامہ موسوی کے فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غم زدہ دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ خداوند کریم علامہ سید علی الموسوی کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔

mwm logoمجلس وحد ت مسلمین خیبر پختونخواہ کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کی موت پر علامہ موسوی کے فرزند سید حیدر علی موسوی سے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ان کی رحلت سے علم و عرفان کی دنیا میں آنے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پُر ملال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علامہ موسوی کے فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غم زدہ دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ خداوند کریم علامہ سید علی الموسوی کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔

mwmflagمجلس وحد ت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی اور صوبائی کابینہ کے اراکین نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کی موت پر علامہ موسوی کے فرزند سید حیدر علی موسوی سے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ان کی رحلت سے علم و عرفان کی دنیا میں آنے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پُر ملال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علامہ موسوی کے فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غم زدہ دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ خداوند کریم علامہ سید علی الموسوی کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔

maqsood domki456مجلس وحد ت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کی موت پر علامہ موسوی کے فرزند سید حیدر علی موسوی سے انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ ان کی رحلت سے علم و عرفان کی دنیا میں آنے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پُر ملال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علامہ موسوی کے فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غم زدہ دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ خداوند کریم علامہ سید علی الموسوی کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔

shaikh hassanمجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شوریٰ عالی کے سربراہ علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے علامہ سید علی موسوی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علامہ موسوی کی ملت جعفریہ کے لئے خدمات کو تاریخ کے سینے پر سنہری حروف میں لکھا جائے گا۔ وہ بیک وقت ایک عالم، ایک عارف اور ملی خدمت کے جذبے سے سرشار ہستی تھے۔علامہ سید علی الموسوی کی رحلت کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی وفات سے ملت جعفریہ اپنے عظیم قومی سرمایہ سے محروم ہو گئی ہے۔ علامہ سید علی الموسوی کے بیٹوں کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں مجلس وحدت مسلمین کی شوریٰ عالی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پوری قوم علامہ سید علی الموسوی کی وفات پر اشکبار ہے۔علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے اپنے دعائیہ کلمات میں کہا کہ خداوند کریم علامہ مرحوم کے درجات میں اضافہ فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

abdulkhaliqasadi21مجلس وحد ت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے بزرگ عالم دین سید علی الموسوی کی موت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے  کہا ہے کہ علامہ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کا عظیم سرمایہ تھے۔ ان کی رحلت سے علم و عرفان کی دنیا میں آنے والا خلاء کبھی پُر نہیں ہو پائے گا۔ انہوں نے کہا کہ علامہ سید علی الموسوی کے انتقال پُر ملال پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے۔ علامہ موسوی کے فرزندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم غم زدہ دل کے ساتھ دعا گو ہیں کہ خداوند کریم علامہ سید علی الموسوی کے درجات کو بلند فرمائے اور ان کے خاندان کو دکھ کی اس گھڑی میں صبر جمیل عطا فرمائے۔

amin shaheediسید علی الموسوی ایسی ہستیاں صدیوں بعد پیدا ہوتی ہیں۔ ان کی رحلت عالم کی موت عالمین کی موت کی مصداق ہے۔ سید علی الموسوی ملت جعفریہ کے لئے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ان الفاظ کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے عارف باللہ عالم با عمل سید علی الموسوی کی وفات کے موقع پر قوم کے نام اپنے تعزیتی پیغام میں کیا ۔ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ملت جعفریہ مفتی جعفرحسین اور شہید قائد سید عارف حسین الحسینی کی نشانی سے محروم ہو گئی ہے۔ ان کی موجودگی ملت جعفریہ کے لئے ایک شفیق باپ کی طرح تھی۔ علامہ امین شہیدی نے سید علی الموسوی کے خاندان سے اظہار ہمدری کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم سوگوار اور آپ کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ خدا وند کریم سید علی الموسوی کے درجات بلند کرے اور انہیں جوار آئمہ معصومین علیھم السلام میں مقام علیین عطا فرمائے۔

nasirjafri15shabanمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے بزرگ عالم دین، مفتی جعفرحسین اور شہید قائدکے ساتھی سید علی الموسوی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے ان کی موت کو ملت جعفریہ پاکستان کے لئے بہت بڑا نقصان قرار دیا ہے۔ مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ سید علی الموسوی کی زندگی سیرت اہلبیت علیھم السلام کا عملی نمونہ تھی۔ان کی خدمات کو بہت دیر یاد رکھا جائے گا۔ بیان میں کہا گیاہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید علی الموسوی کے انتقال پر ملال پر پوری قوم کو تعزیت پیش کرتی ہے۔ سید علی الموسوی کی وفات پر ایم ڈبلیو ایم سہ روزہ سوگ منائے گی۔

dado ptstسندھ کے شہر دادو میں مجلس وحدت مسلمین کی سربراہی میں آئی ایس اواوراصغریہ آرگنائزیشن سمیت مقامی تنظیموں کا دھرنا۔ علامہ مختار امامی کا خصوصی خطاب
ایس پی چوک دادو پر احتجاجی دھرنا و ریلی کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم، آئی ایس او، اصغریہ آرگنائزیشن اور حزب المہدی کی جانب سے کیا گیا تھا، جس کی قیادت ایم ڈبلیو ایم سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی نے کی۔احتجاجی دھرنے سے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی، خیرپور کے سیکریٹری جنرل علامہ نشان حیدر ساجدی، جامع مسجد مورو کے امام جمعہ مولانا گل محمد طاہری، آئی ایس او کے رہنما شفقت لانگا، اصغریہ آرگنائزیشن کے مرکزی نائب صدر محمد عالم شیخ، حزب المہدی کے عامر کاظمی اور بدین سے تعلق رکھنے والے عالم دین مولانا شبیر کانڈیو نے خطاب کیا۔ ایس پی چوک پر منعقدہ احتجاجی دھرنے میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلے کارڈذ اوربینرز اٹھا رکھے تھے جن پر پیپلز پارٹی کے ایم پی اے عمران ظفر لغاری کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مختار امامی نے کہا کہ دادو میں گزشتہ کئی دنوں سے شیعہ آبادیوں میں موجود امام بارگاہوں پر پیپلز پارٹی کے ایم پی اے عمران ظفر لغاری کی جانب سے قبضہ کیا جارہا ہے، حال ہی میں امام بارگاہ حسینی سیتا پر قبضہ کیا گیا اور مزاحمت پر آٹھ مومنین کو زخمی کیا گیا، جو کہ عمران ظفر لغاری کی شیعہ دشمنی کا واضح ثبوت ہے۔ رہنماں نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے سوال کیا کہ کیا عمران ظفر لغاری کا یہ اقدام پارٹی پالیسی ہے اگر نہیں ہے تو فی الفور اس کے خلاف ایکشن لیا جائے ورنہ ملت جعفریہ آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی کے خلاف میدان سجائے گی۔ رہنماؤں نے کہا کہ اندروں سندھ میں دہشت گردوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کو لگام دی جائے۔ رہنماں نے مزید کہا کہ ملک بھر میں جاری شیعہ ٹارگٹ کلنگ سرزمین خداداد کو عدم استحکام کا شکار کرنے کی سازش ہے۔بعد ازاں احتجاجی ریلی کے شرکا پریس کلب دادو پہنچے جہاں پر تمام رہنماں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی شیعوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ آئندہ انتخابات میں کسی بھی شیعہ دشمن کو سپورٹ نہیں کرے گی اور اس امیدوار کے خلاف مہم چلائے گی کہ جو دہشت گردوں سے ساز باز کرے گا چاہے وہ کسی بھی پارٹی سے تعلق کیوں نہ رکھتا ہو۔ عمران ظفر لغاری تحریری طور پر اپنے اس عمل کی معذرت کرے اور شہید عبرت کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

عرب معاشرہ جہالت کے اندھیروں میں ڈوبا ہوا ہے، انسانی اقدار اپنی حیثیت کھو چکی ہیں، چھوٹی چھوٹی باتوں سے شروع ہونے والی جنگیں نسلوں تک چلتی ہیں، غلامی کا دور دورہ ہے، خواتیں کے حقوق کو چھوڑئیے یہاں غریب، مفلس اور نادار لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں ہے، اس گھٹن زدہ اور دخترکش ماحول میں ایک ایسی خاتون موجود ہیں جو ملیک العرب یعنی عرب کی ملکہ کے لقب سے معروف ہوتی ہیں اور اس گناہوں سے آلودہ معاشرے میں طاہرہ یعنی پاک و پاکیزہ خاتون کے لقب سے ملقب ہوتی ہیں۔
ایسا دور کہ جس میں عرب معاشرے میں بیٹی کی پیدائش کو بد فعالی سے تعبیر کیا جاتا ہے اور اسے خاندان کی عزت و آبرو کے لیے ننگ و عار تصور کیا جاتا ہے، ایسے معاشرے میں جنم لینے والی خاتون کو کیا کیا مشکلات پیش آسکتی ہیں ہم فقط ان کا تصور ہی کرسکتے ہیں اور یہ خاتون کردار و عمل میں اس درجہ پر فائز ہوتی ہیں کہ پورا خاندان اور قبیلہ آپ پر فخر کرتا ہے، اس خاتون سے ہماری مراد ام الممنین حضرت خدیجہ (س) ہیں، آپ کا گھر اسلام سے قبل ہی غریبوں مسکینوں اور بے سہارا لوگوں کی پناہ گاہ تھا، آپ ایک سخی خاتون تھیں، آپ کا دسترخوان بہت وسیع تھا، جہاں غریبوں، مسکینوں اور مسافروں کو کھانا ملتا تھا۔
آپ اسلام سے پہلے تجارت کے پیشے سے وابستہ تھیں اور اتنی کامیاب تجارت کی کہ ملیکالعرب کے نام سے معروف ہوئیں، آپ کے تجارتی قافلے شام و یمن وغیرہ میں تجارت کے لیے جاتے تھے، آپ کے تجارتی قافلوں کی تعداد کافی زیادہ تھی، اسی لیے آپ نے مختلف لوگوں کو معین کیا جو ان تجارتی قافلوں کو لے کر جاتے اور سامان تجارت کی خرید و فروخت کرتے۔ انہی قافلوں میں سے ایک قافلہ نبی مکرم (ص) کے سپرد ہوا، س قافلے کی واپسی پر حضرت خدیجہ (س) کے غلام میسرہ نے آپ (ص) کی جو اخلاقی صفات بیان کیں، ان سے متاثر ہو کر آپ (ص) کو خود پیغام نکاح بھجوایا۔
یہاں حضرت خدیجہ (س) کی نگاہ انتخاب کو داد دینی چاہیے، آپ نے عرب کے بڑے بڑے سرداروں کے پیغام نکاح ٹھکرا دیئے مگر عبداللہ کے یتیم جو ظاہری مال و اسباب سے محروم ہیں، انھیں پسند فرمایا۔ ایک تاجر خاتون کی حیثیت سے آپ کو ایک ایسے مرد کا انتخاب کرنا چاہیے تھا جو بڑے مال و اسباب کا مالک اور صاحب طاقت ہو، مگر حضرت خدیجہ (س) کے ہاں ان جاہلی معیارات کی کوئی حیثیت نہیں ہے۔ آپ کے ہاں انتخاب کا معیار امانت، دیانت اور صداقت جیسی صفات حسنہ ہیں، اس میں ہمارے لیے بھی رہنمائی ہے۔
آج ہمارا معاشرہ جن خاندانی مشکلات کا شکار ہے اور معاشرے میں جو عدم اطمینان ہے، طلاق کی شرح بہت زیادہ ہے، اس کی وجہ یہ تو نہیں کہ رشتہ کے انتخاب کے وقت مال، دولت، گاڑی کوٹھی کا پوچھا جاتا ہے، مگر امانت، دیانت، دینداری جیسی صفات کو یکسر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، جس کا خمیازہ پورا معاشرہ بھگت رہا ہے۔ حضرت خدیجہ (س) جب تجارت کرتی تھیں تو کامیاب تاجر تھیں اور شادی کے بعد کامیاب ترین بیوی قرار پائیں۔ حضرت خدیجہ (س) کا حضرت محمد (ص) سے نکاح حضرت ابوطالب نے پڑھا اور ایک فصیح و بلیغ خطبہ دیا، جو کتب تاریخ میں محفوظ ہے۔ (مناقب ابن شہر آشوب ج ص)
تاریخ میں ملتا ہے کہ ورقہ بن نوفل نے مقام ابراہیم (ع) اور زمزم کے درمیان کھڑے ہو کر حضرت خدیجہ (س) کے حکم سے یہ اعلان کیا: اے امت عرب خدیجہ (س) مہر کی رقم سمیت تمام اموال، غلام اور کنیزوں کو پیغمبر اکرم (ص) کی خدمت میں پیش کر رہی ہیں اور اس سلسلے میں آپ کو گواہ بنا رہی ہیں۔ اپنے شوہر کے لیے اتنا جذبہ خیر سگالی، اس محبت، اطاعت کا اظہار، یہ فقط حضرت خدیجہ (س) کے حصہ میں آیا اور جب آپ (ص) پہلی وحی نازل ہونے کے بعد گھر تشریف لائے تو حضرت خدیجہ (س) نے فورا آپ (ص) کی تصدیق و تائید کی اور تبلیغ اسلام کا آغاز ہوا تو جس طرح آپ (ص) سے لوگ دور ہوئے نہ بات کرتے، نہ مدد کرتے، الٹا تنگ کیا جاتا، ستایا جاتا، یہی صورت حال حضرت خدیجہ (س) کو قریش کی خواتین کی طرف سے پیش آئی۔
آپ (س) کی سہیلیوں اور رشتہ دار خواتین نے آپ سے ملنا جلنا چھوڑ دیا مگر آپ (س) کے پایہ ثبات میں کوئی لغزش نہ آئی، وہ جن کے پاس خواتین کے جھرمٹ ہوتے تھے، جن کی کنیزیں تھیں، ان سے بات کرنے والا کوئی نہیں، مگر اسلام اور نبی اسلام (ص) پر اتنا یقین ہے کہ اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کرتیں، بلکہ جب آپ (ص) کفار کے رویے، ان کے ستائے گھر تشریف لاتے تو آپ (ص) کی دلجوئی فرماتیں اور آپ (ص) گھر میں سکون پاتے۔
آپ (س) نے خواتین میں سب سے پہلے اسلام قبول کیا، اس کے ساتھ ساتھ آپ (س) نے سب سے پہلے حضور اکرم (ص) کے ساتھ نماز ادا کی۔ ابن عفیف کہتے ہیں کہ میں کعبہ کے پاس موجود تھا کہ ایک مرد کھڑا ہوا ہے، اس کے دائیں طرف ایک بچہ ہے اور بائیں جانب ایک خاتون کھڑی ہیں اور انہوں نے رکوع و سجود میں اس مرد کی پیروی شروع کر دی، میں نے حضرت عباس (رضی) سے پوچھا یہ کون ہیں اور کیا کر رہے ہیں؟ تو انہوں نے کہا یہ محمد بن عبداللہ ہیں اور اس کے ساتھ ان کی بیوی ہے اور یہ بچہ (حضرت علی(ع) ) میرا بھتیجا ہے۔
(حضرت محمد (ص)) کہتا ہے کہ ایک دن ایسا آئے گا کہ قیصر و کسری کے خزانوں کو اپنے ہاتھ میں لے لے گا، لیکن بخدا روئے زمین پر ان تینوں کے علاوہ اس کے دین کا کوئی پیروکار نہیں ہے۔ اس کے بعد راوی کہتا ہے کہ کاش میں ان تینوں میں سے چوتھا ہوتا۔ (الکامل فی التاریخ لابن اثیر ج ص) ابن عفیف حسرت کا اظہار کر رہے ہیں کہ اگر اس وقت اسلام قبول کرتے تو چوتھے اسلام قبول کرنے والے ہوتے۔
آپ (ص) نے حضرت خدیجہ (س) کی موجودگی میں دوسرا عقد نہیں فرمایا۔ اللہ تعالی نے آپ (ص) کو حضرت خدیجہ (س) کے بطن سے اولاد عطا کی، اس سے آپ (ص) کو ابتر کا طعنہ دینے والوں کی زبانیں بند ہوگئیں اور آج پوری دنیا میں نسل پیغمبر اکرم (ص) موجود ہے۔ جب قریش مکہ نے مسلمانوں کا معاشرتی بائیکاٹ کر دیا اور تمام بنی ہاشم شعب ابی طالب میں پناہ لینے پر مجبور ہوگئے۔ یہ اسلام اور مسلمانوں کے لیے انتہائی سخت ایام تھے۔ ان کی خوراک اور ملنے جلنے پر پابندی لگا دی گئی تھی۔ بنو ہاشم کے افراد درختوں کے پتے اور باسی روٹیاں کھانے پر مجبور ہوگئے، مگر نصرت رسول (ص) کے لیے کمر بستہ تھے۔ ایسے حالات میں وہ خاتون جو ملیک العرب کے نام سے معروف تھی، جس کے سینکڑوں تجارتی قافلے تھے۔ عرب کے بڑے بڑے تاجر اس کے مقروض تھے، اس پر یہ وقت آئے کہ پتے کھانے پر مجبور ہیں مگر اس کے باوجود آپ (س) کے دل میں اسلام اور بانی اسلام کی محبت میں اضافہ ہی ہوا۔
جس سال بنو ہاشم کا مقاطعہ ختم ہوا، اسی سال حضرت خدیجہ (س) اور حضرت ابوطالب (ع) کا انتقال ہوا۔ اس طرح حضور (ص) کی دو عظیم پشت پناہ ہستیاں ایک ہی سال انتقال فرما گئیں۔ کسی بھی تحریک کے لیے دو بنیادی چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے، ایک مال اور دوسرا تلوار یعنی عسکری قوت۔ اللہ تعالی نے آپ (ص) کو مال حضرت خدیجہ (س) اور عسکری قوت حضرت ابوطالب (ع) کے ذریعے عطا فرمائی۔ یہی وجہ ہے کہ جب ان دو کا انتقال ہوا تو آپ (ص) نے اس پورے سال کو عام الحزن یعنی غم کا سال قرار دیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree