The Latest

وحدت نیوز(دبئی) متحدہ عرب امارات میں ورٹینگ آرگینک فارمنگ کی سب سے بڑی پروڈیوسر کمپنی جی سی سی رائلز کیپیٹل کے ایم ڈی فواد احمد اور ٹیم کے ساتھ وزیر زراعت گلگت بلتستان ورہنما مجلس وحدت مسلمین پاکستان محمدکاظم میثم ، سیکرٹری ایگریکلچر خادم حسین نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ ملاقات میں آرگینک ورٹیکل فارمنگ کی سکوپ ٹیکنالوجی اور ٹکنیکلٹیز سمیت تمام پہلووں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

 عرب امارات کی سب سے بڑی آرگینک ورٹیکل فارمینگ کی مجموعی پیداواریت اور کاردگی کو سراہا گیا اور دوطرفہ تعاون سے گلگت بلتستان میں بھی سرمایہ کاری پر رضامندی کا اظہار کیا گیا۔ اس سلسلے میں رائل کیپیٹلز کی ٹیم بہت جلد گلگت بلتستان کا دورہ کرے گی اور متعدد مقامات پر ورٹیکل آرگینک فارمنگ کے مواقع کی سروے کرنے کے بعد کام شروع کیا جائے گا۔

 وزیر زراعت گلگت بلتستان نے کہا کہ صوبائی حکومت کی اولین ترجیح سوپر فوڈ اور آرگینک فوڈ کی پیداواریت کو بڑھانا سرٹیفکیشن کے بعد ہائی ویلیو مارکیٹ تک پہنچانا ہے۔ جس کے نتیجے میں عام زمینداروں اور کسانوں کا نہ صرف معاشی فائدہ ہوسکتا ہے بلکہ زرمبادلہ میں بھی اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔

وحدت نیوز(اٹک) جس طرح کشمیر کی قوم مظلوم ہے اسی طرح یمن کی قوم بھی مظلوم ہے لیکن یمن کے مظلومین کی آہ و سسکیاں دنیا کو دکھائی نہیں دے رہیں ، جیسے کشمیر کے مظلومین ایک طویل عرصہ سے بھارتی ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں اور حق کی آواز بلند کرتے ہوے شہادتیں پیش کر رہے ہیں لیکن اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے اسی طرح یمن کے مظلومین بھی ایک مسلمان ملک یعنی سعودی حکومت کی جانب سے بمباری اور جنگی حملوں میں کیے جانے والے نا قابل تلافی نقصان کے باوجود مزاحمتی رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔

 ان خیالات کا اظہار محترمہ زینب بنت الہدی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے یوم یکجہتی مظلومین کشمیر اور یمن کی مناسبت سے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جانب سے مکتب قرآن و اہلبیتؑ میں منعقدہ ایک تقریب میں کیا۔

 تقریب سے محترمہ صائمہ نقوی نے بھی خطاب کیا یوم یکجہتی کشمیر و یمن کے اس پروگرام میں مرکزی سیکرٹری شماریات محترمہ فرح دیبا اور مرکزی سیکرٹری مالیات محترمہ قراتالعیین  اور ضلعی سیکرٹری جنرل خواہر نزہت نقوی کے علاؤہ ضلعی کابینہ اور علاقہ کی معزز خواتین نے شرکت کی اس موقع پر ضلع اٹک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئ اور بہترین کارکردگی انجام دینے والی اراکین میں اسناد اور تحائف تقسیم کیے گئے۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے ہر دل عزیز رہنما یعقوب حسینی کے سانحہ ارتحال پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی،علامہ مختاراحمد امامی، علامہ مقصود ڈومکی،علامہ شفقت حسین شیرازی ، علامہ اعجاز بہشتی، علامہ شبیر بخاری، علامہ اقبال بہشتی، اسدعباس نقوی،ملک اقرار حسین، نثار فیضی،حسین شاہ، انصرمہدی، عارف الجانی، آصف رضا ایڈوکیٹ ، منور جعفری سمیت دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے اپنےتعزیتی پیغامات میں کہاکہ آج ہم ایک نڈر اور جانفشاں جوان لیڈر سے محروم ہو گئے ہیں۔

علامہ احمد اقبال رضوی نےکہاکہ یعقوب حسینی کی المناک رحلت کی خبر سن کر دل بہت رنجیدہ ہے ، مجلس وحدت مسلمین کے ساتھ تشیع پاکستان کےحقوق کے لئے وہ جواں مردی کے ساتھ شبانہ روز ہراول دستے میں شامل رہے اور بے لوث خدمات سرانجام دیں پروردگار مرحوم کی مغفرت فرمائے اور جوار معصومین ع میں جگہ عطا فرمائے تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل سید ناصرعباس شیرازی نے کہاکہ برادر یعقوب حسینی کی وفات پر دل بہت دکھی اور افسردہ ہے لیکن اللہ کی رضا کے مقابل کسی کا چارہ نہیں۔باالخصوص علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور مرحوم کے لواحقین سے تعزیت عرض کرتا ہوں اللہ کریم بحق محمد ؐوآل محمدﷺ ان کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ شفقت شیرازی نے کہاکہ برادر یعقوب حسینی کی وفات سے جہاں انکے اھل خانہ کا ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے وہاں مجلس وحدت بھی ایک مخلص ومجاھد وبابصیرت لیڈر سے محروم ہو گئی۔ اللہ تعالی انکی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس عطا فرمائے ۔ انکے خانوادہ و پسماندگان کے علاوہ انکے سب تنظیمی حلقہ احباب کو بھی تعزیت وتسلیت پیش کرتا ہوں اور انکی بلندی درجات کے لئے دعا گو ہوں۔

مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین وایم پی اے سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر یعقوب حسینی کی رحلت کی خبر سن کر بے حدافسوس ہوا ۔ رب کریم کی بارگاہ میں دست بادعا ہوں کہ چہاردہ معصومین علیہم السلام کے صدقے مرحوم برادر کی مغفرت فرمائے ،بلندی درجات اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

ایم ڈبلیوایم کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ونشریات سید حسین شاہ اور ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات مظاہر شگری سمیت میڈیاسیل کے دیگر اراکین نے کہا کہ برادرم یعقوب حسینی کی رحلت کا سن کر مجلس وحدت مسلمین کا ہر کارکن افسردہ ہے۔بظاہر خاموش طبع نظر آنے والے اس شخص کا منفرد لب ولہجہ اور مدلل انداز گفتگو اپنوں کے لیے شہد کی طرح شیریں اور مخالفین کے لیے تیز دھار والی تلوار جیسا تھا۔یہ شعر ان کی صفات پر صادق آتا ہےہو حلقۂ یاراں تو بریشم کی طرح نرم رزمِ حق و باطل ہو تو فولاد ہے مومن برادرم حسینی کی بلندی درجات اور اہل خانہ کے صبر کے لیے دعاگوہیں ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹری جنرل علامہ سید باقرعباس زیدی نے اپنے قابل عزیز تنظیمی ساتھی یعقوب حسینی کے انتقال پر تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کی قیادت اور کارکنان کواس سانحہ ارتحال پر تعزیت پیش کرتا ہوں۔آج مجلس وحدت مسلمین انتہائی مخلص، جاں نثار اور اول روز سے محنت کرنے والے فرد سے محروم ہوگئی۔برادر یعقوب حسینی نے ملکی اور صوبائی سطح پر تنظیم سازی میں اہم کردار ادا کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ برادر یعقوب حسینی نے ہر مشکل وقت میں صبر آزما اور عظیم استقامت کا مظاہرہ کیا۔مرحوم نے اپنے آخری ایام میں شدید ترین علالت کے باوجود دینی ، الہیٰ وتنظیمی کاموں کو جاری رکھا اورآج امام کا یہ مجاہد امام زمانہ عج کی بارگاہ میں حاضر ہوگیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےسربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے سینیئر رکن اور مجاہد ومبارز رہنما محمد یعقوب حسینی کی ناگہانی وفات پر اپنے تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عزیز از جان برادر یعقوب کی ناگہانی وفات پر سب دوستوں کی خدمت میں تسلیت و تعزیت عرض کرتا ہوں۔ ہمیں ایک بہترین دوست، باوفا ،بہادر اور قابل اعتماد ساتھی داغ مفارقت دے گیا ہے، یقینا برادر یعقوب مرحوم کی وفات ہم سب کے لئے ایک اجتماعی خسارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سب ساتھیوں کی خدمت میں بالعموم، صوبہ سندھ کے مجلس کے دوستوں  اور حجت الاسلام آقای سید باقر عباس زیدی اور ان کی کابینہ کی خدمت میں بالخصوص تسلیت اور تعزیت عرض کرتا ہوں، نیز برادر یعقوب حسینی مرحوم کے اہل خانہ اور پسماندگان سے بھی تسلیت اور تعزیت کرتا ہوں۔خدا وند متعال کی بارگاہ میں دعا ہے کہ وہ ہمارے مرحوم ساتھی کی مغفرت فرمائے، جوار معصومین نصیب کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے اور اپنی بارگاہ سے صابرین کا بہترین اجر انہیں عطا کرے۔

 آمین یا رب العالمین بحق محمد و آل محمد ع

وحدت نیوز(کراچی) المجلس ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ سیل کراچی ڈویژن شعبہ فلاح وبہبود مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے ایک فلاحی ادارے کے تعاون سے لاسی گوٹھ مدرسہ العباسؑ کے بچوں میں اعلی کوالٹی کے کمبل تقسیم کیئے گئے ۔اس موقع پر المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کراچی ڈویژن کے ڈائریکٹر سید زین رضوی،ایم ڈبلیوایم ضلع وسطی کے ڈپٹی سیکرٹری مظہر جعفری،المجلس ضلع وسطی کے ڈائریکٹر حسین رہبر،ناصر زیدی،لاسی گوٹھ یونٹ کے سیکرٹری جنرل زیشان حیدر،عرفان حیدر،مولانا سلطان علی،غلام حیدر بھٹو،امین گوپانگ اور دیگر افراد بھی موجود تھے۔

وحدت نیوز(ماتلی) مجلس وحدت مسلمین سندھ کے فعال اور مبارز رہنما یعقوب حسینی طویل علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے، ان کی نماز جنازہ آج 8 فروری بروز منگل،بعد نماز ظہرین شیدی محلہ ماتلی ضلع بدین میں ادا کی جائےگی۔

تفصیلات کے مطابق ایم ڈبلیوایم صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل و سابق مرکزی سیکریٹری امور تنظیم سازی برادر محمد یعقوب حسینی جوکہ طویل عرصہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے آج دارالفناء سے دارالبقاء کی جانب کوچ کرگئے۔

یعقوب حسینی طویل عرصہ سے جگر کے عارضے میں مبتلا تھے،گذشتہ طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں صحت سینٹر حیدر آباد میں داخل کیا گیا تھا جہاں آج صبح انہیں ڈاکٹرز نے وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا تھا چند گھنٹے زندگی وموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد وہ رات گئے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔

ان کا جسد خاکی ان کے آبائی علاقےشیدی محلہ ماتلی ضلع بدین منتقل کردیا گیا گیا ہے جہاں آج بعد نماز ظہر ان کی نماز جنازہ اور تدفین انجام دی جائے گی۔

واضح رہے کہ داعی اتحاد بین المسلمین یعقوب حسینی انتہائی فعال شخصیت اور سچے عاشق مولا حسینؑ ایم ڈبلیوایم کے قیام کے اوئل سے ہی اس الہیٰ پلیٹ فارم سے انقلابی جدوجہد میں مصروف عمل رہے، سندھ بھرسمیت ملک کے مختلف شہروں میں تنظیمی سیٹ اپ کی تشکیل کے لئے شب وروز کوشاں رہے۔ مرحوم روز اول سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے جانثار ساتھیوں میں شمارکیئے جاتے تھے۔

مرحوم یعقوب حسینی کی رحلت بلاشبہ نا صرف مجلس وحدت مسلمین بلکہ پوری ملت جعفریہ کا ناقابل تلافی نقصان ہے ، مرحوم تکفیری قوتوں کی آنکھ کا کانٹا تھے، جنہوں نے ضلع بدین میں ہمیشہ ان کے ناپاک اور مذموم عزائم کو خاک میں ملایا ، مرحوم یعقوب حسینی ہمیشہ تکفیری قوتوں کے نشانے پر رہتے تھے،وہ ہمیشہ جان پر کھیل کر عزائے امام حسینؑ کے جلوس برآمد کروانے والی صف اول میں نظر آتے تھے،ضلع بدین میں شاید ہی عزاداری کے خلاف کوئی ایسا مقدمہ ہو جس میں یعقوب حسینی نامزد نہ ہو۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امام دہم حضرت امام علی بن محمد النقی الہادی علیہ السلام  کے یوم ولادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آئمہ اظہار علیہم السلام کا طرز زندگی امت مسلمہ کے لیے بہترین نمونہ عمل ہے۔عالمی استعماری سازشوں سے نبردآزما ہونے کے لیے چہاردہ معصومین علیہم السلام کی حکمت و بصیرت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ امام علی نقی ع جرات و استقامت کا استعارہ ہیں ۔وہ اپنی ساری زندگی دین اسلام کے دفاع کے لیے ڈٹے رہے۔

انہوں نے اپنے 34سالہ دور امامت میں عقائد، تفسیر، فقہ اور اخلاق کے متعدد موضوعات سے اپنے محبین کو روشناس کرایا۔امام برحق شدید ترین گھٹن کے دور میں بھی دین کی حقیقی تعلیمات کے پرچار میں مصروف رہے۔ انہوں نے تبلیغ کے عصری تقاضوں کے مطابق اسلامی معارف و تعلیمات کی نشر و اشاعت میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ حاکم وقت نے امام برحق کو زہر دے کر شہید کیا لیکن وقت نے ثابت کیا کہ حق و سچ کے طرفدار ظاہری دنیا سے پردہ کر کے بھی باضمیر لوگوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں اور ظالم تخت و تاج کے مالک ہو کے بھی اس دنیا سے رسوا و ذلیل ہو کر جہنم کی راہ پر چلے جاتے ہیں۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کے سیکریٹری جنرل انجینئر سید ظہیر عباس نقوی اور مرکزی معاون تربیت مجلس وحدت مسلمین مولانا شیخ محمدجان حیدری کی استدعا پر علماء،عمائدین وجوانان علی پور کی ایک میٹنگ مسجد وامام بارگاہ خدیجہ الکبری علی پور میں ہوئی۔جسمیں علماء کرام اور عمائدین نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی قومی وملی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تمام تر سیاسی اجتماعی امور میں ساتھ دینے کا اعلان کیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کےسیکریٹری جنرل انجینئر سید ظہیر عباس نقوی اور مرکزی معاون تربیت مجلس وحدت مسلمین پاکستان مولانا شیخ محمدجان حیدری نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پورے ملک کی طرح اسلام آباد خصوصایوسی39 سے بلدیاتی انتخابات میں بھرپور شرکت کرئے گی۔اور انشاء اللہ ہم تعلیم یافتہ باشعور،نوجواں قیادت قوم کو فراہم کرینگے۔میٹنگ کے اختتام میں 14 رکنی سیاسی کونسل تشکیل دی گئی۔اس پروگرام میں رکن اسمبلی وپارلیمانی سیکریٹری لوکل گورنمنٹ محترم شیخ اکبرعلی رجائی نے خصوصی شرکت کی ۔

وحدت نیوز(گلگت)موجودہ دور میں جب ہم دشمن کی چالوں میں بری طرح پھنس چکے ہیں ہمیں صراط مستقیم پر چلنا ہو گا تا کے ہم دشمن کی بچھائی سازش کو ناکام کریں ہمارا دشمن ہمارے جوانوں کو مختلف سازشوں کے زریعے تباہی کے دہانے پر لے جانا چاہتا ہے ایسے میں ہمیں دین کے قریب جانا ہوگا ہم اللہ کی رسی کو مضبوطی سے پکڑ کر ہی اس سازش کا مقابلہ کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی رکن محترمہ سائرہ ابراہیم نے محمدیہ سینٹر بارہ کہو اسلام آباد میں منعقدہ ایک تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا ہماری بچیوں کو دنیاوی علم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم پر بھی توجہ دینی ہو گی تاکہ ہماری بچیاں جان سکیں کے بی بی فاطمہ الزہرا س اور بی بی زینب س اور تمام پاکیزہ ہستیوں نے کس طرح زندگی گزاری اور بی بی فاطمہ الزہرا سُ نے کس طرح مشکل وقت آنے پر دشمن کا سامنا کیا اپنے حق کے لئے آواز بلند کی اور دین الہی کا پرچم تھام کر میدان حق میں کھڑی رہیں اور تمام خواتین کے لیے رہتی دنیا تک مشعل راہ بن گئیں۔ بچیوں نے باغ فدک اور جناب فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیھا کے گھر کی منظر کشی کی۔ اس موقع پر تمام طالبات میں مجلس وحدت مسلمین خواتین شعبہ یوتھ کی جانب سے تحائف تقسیم کیے گئے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree