The Latest

وحدت نیوز (گلگت) زینب کبری اکیڈمی برمس پائن میں جاری تربیتئ نشست کا اختتام جشن بی بی فاطمہ الزہرا س کے پرونق پروگرام سے کیا گیا ۔ مسئول اکیڈمی و مرکزی سیکریٹری یوتھ شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے اختتامی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کے بچوں کے اندر دینی تعلیم کا شوق پیدا کیا جائے دینی تعلیم کے حصول کے بغیر ہمیں کسی میدان میں کامیابی نہیں مل سکتی۔

 انہوں نے کہا کے آج کے پر آشوب دور میں دین کی مضبوط رسی کو پکڑے بغیر ہم منزل تک نہی پہنچ سکتے پروگرام میں بچیوں نے نعت و منقبت  کا نذرانہ پیش کیا علاوہ ازیں محترمہ راحیلہ نے حضرت فاطمہ الزہرا س کی زندگی پر مفصل روشنی ڈالی۔

وحدت نیوز (باغ) دور حاضر میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کے اسوہ اور تعلیمات کو اپنا کر ہی نسل نو کی بہترین تربیت کی جا سکتی ہے ۔ اس مادہ پرستی کے دور میں اہل بیت علیھم السلام کا دامن مضبوطی سے تھام لیں تاکہ دین و دنیا میں سعادتمند ہو سکیں ۔ان خیالات کا اظہار خانم نرگس سجاد مرکزی سیکریٹری سیاسیات و تربیت مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے آزاد کشمیر ضلع باغ میں منعقدہ بعنوان یوم مادر جشن ولادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا سے کیا۔

 اس موقع پر سیدہ مرکزی سیکرٹری آفس نرگس سجاد اور ضلعی سیکرٹری جنرل اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات بھی ان کے ہمراہ موجود تھیں ، جشن سعید کا اہتمام آزاد کشمیر ضلع باغ کی سیکرٹری جنرل محترمہ نادیہ بتول کی زیر سرپرستی منعقد ہوا ، پروگرام میں کوئز مقابلہ بھی ہوا جس میں بہترین کارکردگی پیش کرنے والی خواتین میں انعامات تقسیم کیے گئے آخر میں محترمہ نرگس سجاد نے بی بی فاطمہ کی سیرت پر روشنی ڈالتے ھوئے معاشرے  مین خواتین کی اہمیت اور تشیع کی بقا کے لئے مجلس وحدت مسلمین کی کارگردگی کو اجاگر کیا اور خواتین کو سیاسی تنظیمی میدان میں شمولیت کی دعوت دی ۔

وحدت نیوز(اٹک) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین شین باغ یونٹ اٹک کی جانب سے شین باغ امام بارگاہ میں جشن ولادت با سعادت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا کا اہتمام کیا گیا جشن سے خواہر تلبیہ زینب نے سیرت حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیھا پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی سالانہ کارکردگی پیش کی گئی جس میں مرکزی کابینہ کی مسئولین خواہر فرح دیبا،خواہر قراۃالعین ،خواہر زینبِ بنت الہدی اور ضلعی سیکرٹری جنرل خواہر نزہت نقوی نے بہترین کارکردگی انجام دینے والی اراکین میں تحائف تقسیم کیے۔

وحدت نیوز(ملتان)اسلام کے اوائل سے ہی خواتین کا اسلام کی بقا اور ترویج میں اہم کردار رہا ہے، خاتون جنت نے نبوت، امامت اور ولایت کا تحفظ کیا ۔جامعہ خدیجۃ الکبریٰ (س) کا سالانہ مدافع امامت وولایت سیمینار امام بارگاہ ابوالفضل العباس علمدار چوک کمہاراں والا میں منعقد ہوا۔سیمینار میں خصوصی طور پر مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ سیمینار میں جنوبی پنجاب بھر سے ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔

سیمینار سے بزرگ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین علامہ قاضی شبیر حسین علوی، خانم زہراء زیدی، خانم زاہدہ بخاری سمیت دیگر خواتین نے خطاب کیا۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ اسلام کے اوائل سے ہی خواتین کا اسلام کی بقا اور ترویج میں اہم کردار رہا ہے، خاتون جنت نے نبوت، امامت اور ولایت کا تحفظ کیا، انقلاب اسلامی کے دوران خواتین نے جس طرح سے اپنا کردار ادا کیا ہے، وہ تاریخ کا سنہری باب ہے، آج ہماری مائوں، بہنوں اور بیٹیوں کو اسی عزم اور استقامت کی ضرورت ہے، کوئٹہ کے کامیاب دھرنوں میں خواتین کا اہم کردار ہے، جنہوں اپنی استقامت کے ذریعے اپنے حقوق حاصل کیے۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی جنرل علامہ مختار امامی نے کہا ہے کہ ہمیں شہید قاسم سلیمانی کے ساتھ وفادار رہنا پڑے گا، آج شہید قاسم سلیمانی ایک شخص سے ایک مکتب میں تبدیل ہو چکے ہیں، قدس کی آزادی ہی حاج قاسم سلیمانی کی شہادت کا انتقام ہے۔ ان خیالات اظہار انہوں نے ایم ڈبلیو ایم ضلع شرقی کراچی کی جانب سے جامع مسجد مصطفیٰؐ عباس ​ٹاؤن میں منعقدہ مجلس برسی برائے شہدائے راہ حسینؑ و مدافعین ولایت سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ اپنے خطاب میں علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابومہدی المہندس جیسے عظیم شہداء نے اپنا کام کردیا، اب ہمارا فرض ہے کہ ان کے مشن کو زندہ رکھتے ہوئے استعمار کے مقابلہ میں ڈٹ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد اسلامی مزاحمتی بلاک زیادہ پُرعزم ہو کر نئے جذبے سے امریکی اسرائیلی شیطانی سازشوں کے خلاف سرگرم عمل ہوچکا ہے، حاج قاسم کی شہادت کے امریکی مجرمانہ اقدام سے امریکا کا مقصد ناصرف عراق اور ایران بلکہ پورے خطے میں اسلامی مزاحمت کو کمزور کرنا تھا لیکن وہ اس حقیقت سے غافل ہے اور اس میں کوئی شک نہیں کہ شہید قاسم سلیمانی اور ان کے ساتھیوں کا پاکیزہ خون اسلامی مزاحمت کے درخت کی آبیاری کرتے ہوئے اسے مزید طاقتور بنا رہا ہے، انشاءاللہ عصر حاضر کے فرعونوں کیلئے شہید قاسم سلیمانی آج سردار قاسم سلیمانی سے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گے۔

وحدت نیوز (رجوعہ سادات چنیوٹ)  جامعہ بعثت فیصل آباد میں مدافعہ ولایت حضرت خاتون جنت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی روز ولادت کی مناسبت سے منعقد ملک گیر اجتماع سے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ سلام اللہ علیہا نے اپنے اخلاق اور کرادر کے ذریعے اسلام کی عملی حفاظت کی اور قرآن واہل بیت علیھم السلام کی جامع تعلیمات کو بشریت تک پہنچایا اور آپ نے امامت کو اتحاد امت کا مرکز اور ملت اسلامیہ کی سرفرازی کا راز قراردیا۔

انہوں نے ملکی حالات پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایاکہ ریاست مدینہ کی بنیاد اخلاق ہے اور ستار العیوب یعنی عیوب کو چھپانا اسلامی اخلاقیات کا بنیادی حصہ ہے اسلام دشمن عناصر خصوصا امریکہ چاہتاہے کہ شام اور عراق کی ناکامی کا بدلہ افغانستان اور پاکستان سے لیناچاہتے ہیں۔ ہمارےدشمن ہماری سیاسی پاور کو توڑنا چاہتے ہیں تاکہ ملک میں فسادات ہوں اور عدم استحکام کا شکار ہو ملک میں صدارتی نظام کے حوالے سے باتیں چل رہی ہیں ہمارے حکمرانوں کو چاہئے کہ جو بھی فیصلہ کرناہے ملکی اکائیوں اور اہل حل وعقد کو اعتماد میں لیکر فیصلہ کریں۔قبلہ صاحب کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے وفد میں علامہ شیخ اکبر رجائی پارلیمانی سیکرٹری گلگت بلتستان اسمبلی، قبلہ مولانا ظہیر الحسن کربلائی،شیخ محمدجان حیدری اور برادر ارشاد حسین بنگش شامل تھے۔

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ شہید فخر عباس کے قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں مقتول فخر عباس کے لواحقین سے ملاقات میں کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مقتول کے لواحقین سے اظہار افسوس اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی رہنما انجینیئر سخاوت علی، علامہ غلام مصطفی انصاری، مولانا طاہر عباس نقوی، ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا ہادی حسین، مرزا وجاہت علی اور ارتضی نقوی سمیت دیگر موجود تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ ابھی تک شہید فخر عباس کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا جو کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے، ملک میں بڑھتے ہوئے دہشتگردی کے واقعات تشویشناک ہیں، دہشتگردوں کے خلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے۔ ملک میں ہونے والے دہشتگردی کے واقعات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ ابھی دہشتگردی کو جڑ سے ختم نہیں کیا جا سکا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر قانون بلوچستان آغا سید محمد رضا کی وفدکے ہمراہ کمشنر کوئٹہ سے ملاقات۔


سید محمد رضا(آغارضا) نے کمشنر کوئٹہ سے زائرین اور قافلہ سالاروں کی مشکلات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔انہوں نے آنے والے محرم الحرام اور اربعین امام حسین ؑکے حوالے سے زائرین کے ممکنہ مسائل سے آگاہ کیا ۔

اس موقع پر کمشنر کوئٹہ ڈویژن نے ایم ڈبلیوایم کے وفد کو یقین دہانی کروائی کہ زائرین کے مسائل کے حل حوالے سے ہرممکن کوشش کریں گے ۔

وحدت نیوز(مظفر گڑھ) مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ کے زیراہتمام شہید سردار قاسم سلیمانی کی دوسری برسی کے مناسبت سے مجلس تکریم شہداء کا انعقاد کیا گیا، مجلس عزاء سے ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی نے خطاب کیا۔ اس موقع پر ضلعی سیکرٹری جنرل سید شفقت کاظمی اور دیگر موجود تھے۔

علامہ اقتدار حسین نقوی نے مجلس تکریم شہداء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدائے مدافعین حرم نے اس ملت کو ایک نئی روح بخشی ہے، جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر عالمی طاقتوں سے مقابلہ کیا اور اُنہیں شکست سے دوچار کیا، شہید قاسم سلیمانی سے دشمن آج بھی خائف ہے، لیکن یہ شہداء ہمارے لیے طاقت اور تقویت کا باعث ہیں، شہید قاسم سلیمانی نہ صرف بہادر، جری اور سردار لشکر تھے بلکہ انسانیت سے محبت کا پیکر بھی تھے، یہی وجہ ہے کہ نہ صرف مسلم بلکہ دیگر مذاہب کے کمزور اور مستضعفین بھی شہید سلیمانی کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہیں۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کی کابینہ دوسرے مرحلے میں مکمل ہوگئی، اس حوالے سے جامعہ شہید مطہری میں ضلعی سیکرٹری جنرل مولانا وسیم عباس معصومی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری تربیت علامہ قاضی نادر حسین علوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا ہادی حسین، سیکرٹری تعلیم عاصم زیدی، سیکرٹری تنظیم سازی فخر نسیم صدیقی، سیکرٹری اطلاعات محمد رضا مومن تھے۔

دوسرے مرحلے میں ضلعی کابینہ میں شامل ہونے والے اراکین میں مرزا وجاہت علی اور غلام حسنین انصاری ڈپٹی سیکرٹری جنرل، تصدق زیدی سیکرٹری تحفظ عزاداری، نجف خان آفس سیکرٹری، تیمور حسن سیکرٹری اُمور جوان، قیصر عباس معاون سیکرٹری تنظیم سازی، ثقلین حیدر معاون سیکرٹری تعلیم، عون رضا انجم معاون سیکرٹری قانونی اُمور نمایاں ہیں۔ نئے شامل ہونے والے اراکین سے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے حلف لیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ ضلعی کابینہ میں پُرانے اور تجربہ کار افراد کی شمولیت تنظیم کی فعالیت میں مزید اضافہ ہوگا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree