The Latest
وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مری برفباری میں پھنسے ہوئے سیاحوں کی اموات پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامی اداروں سے امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسی بڑے انسانی المیے سے بچنے کے لیے مری میں موجود سیاحوں کا بحفاظت انخلاء ازحد ضروری ہیں۔ ملک کے رفاعی ادارے ، رضاکاران اورمری کے مقامی افراد مشکل کی اس گھڑی میں اپناذمہ دارانہ کردار ادا کریں۔
انہوں نے کہا کہ موسمی حالات کے پیش نظرمتعلقہ انتظامی اداروں کو چوکنا رہنے کی ضرورت تھی۔انسانی زندگی قیمتی ترین شے ہے جسے بچانے کے لیے تمام تر وسائل استعمال ہونے چاہیئے تھے۔ جن علاقوں میں برف باری شدت اختیار کرجاتی ہے وہاں ہیوی مشینری اور تربیت یافتہ عملے کی مسلسل موجودگی سے نقصانات کے امکانات کو کم کیا جا سکتا تھا۔اگر زمینی راستوں کے ذریعے امدادی کاموں میں رکاوٹ ہے تو حکومت ہوائی ذرائع استعمال کرنے کے احکامات صادر کرے۔انہوں نے ایم ڈبلیو ایم رضاکاران کو امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے تیار رہنے کی بھی تاکید ہے۔
وحدت نیوز(جیکب آباد) حضرت سیدہ فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی یوم شہادت کے سلسلے میں مسجد امام مہدی علیہ السلام مہدی آباد گولاٹو میں خمسہ مجالس عزا سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات حضرت فاطمہ الزھراء کی پاکیزہ سیرت عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے۔ سیدہ کائنات کا خطبہ فدکیہ علم و عرفان کا سمندر ہے۔ ہر انسان اپنے کلام سے پہچانا جاتا ہے خطبہ فدکیہ عظمت سیدہ زہراء کی تجلی گاہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ تاریخ انسانی عورت کے کردار کے بغیر نا مکمل ہے۔ ھاجرہ آسیہ مریم خدیجہ الکبریٰ سیدہ فاطمتہ الزہرا اور سیدہ زینب کبریٰ تاریخ انسانیت کی قابل فخر شخصیات ہیں کہ جن کا پاکیزہ کردار نسل انسانی کے لئے رہنما اصول قرار پایا۔ سیدہ فاطمہ الزھراء اولین و آخرین کی سردار ہیں۔ آپ کے دامن عصمت میں جن ھستیوں نے تربیت پائی وہ عالم انسانیت کے رہبر و رہنما بن گئے۔
انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں مغربی ثقافتی یلغار کا مقصد دینی اقدار کا خاتمہ کرتے ہوئے معاشرے میں بے حیائی عریانی اور فحاشی کی ترویج ہے۔ مغرب ثقافت کے شب خون اور مفاسد کے مقابلے کے لئے ہمیں سیرت سیدہ فاطمہ الزھراء کو اپنانے کی ضرورت ہے جو ہمیں حجاب عفت حیاء اور پاکدامنی کا درس دیتی ہے۔
وحدت نیوز(پونچھ) سیکرٹری ایمپلائز ونگ مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر سید ممتاز نقوی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل برادر نجف نقوی نے تین اضلاع پونچھ ،کوٹلی ،میرپورکاتنظیمی دورہ مکمل کرلیا۔
دورےکے دوران تنظیمی فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے حکمت عملی ترتیب دی گی اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ جلد ایمپلائز فورم بنانے جائیں گے جو قومی سطح پر مفید ثابت ہوں گے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے خاتون جنت،دختر رسولﷺحضرت فاطمہ الزہرا سلام وصلوٰۃ اللہ علیہا کے یوم شہادت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حضرت فاطمہ الزہرا معصومہ، صدیقہ و طاہرہ (س) وہ جرات مند مدافع ولایت ہیں جن کی مظلومیت اور عظیم قربانیوں کا تذکرہ آئمہ اطہار علیہم السلام اپنے اپنے ادوار میں کرتے آئے ہیں۔خاندان نبوت پر آنے والے روح فرسا مصائب کا ذکر ہمارے عقائد کی روح ہے۔یہ وہ ذکر ہے جو چودہ سو سالوں سے ہوتا آیا ہے اور تاقیامت جاری رہے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ اُم الآئمہ حضرت فاطمتہ الزہرا (س) کے حق و صداقت کا سب سے بڑا گواہ کلام پاک کی صورت میں خدا بزرگ و برتر خود ہے۔یہ وہ واحد برگزیدہ ہستی ہیں جن کے احترام میں سردار الانبیاء کھڑے ہو جاتے تھے۔دختر رسول ﷺ کا احترام ہر کلمہ گو ہر واجب ہے۔مستند حوالوں سے ثابت ہے کہ نبی کریمﷺ نے اپنی بیٹی کا اپنا ٹکرا قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس نے فاطمہ (س)کو اذیت دی اس نے مجھے اذیت دی ۔ دین کی معمولی سی سوجھ بوجھ رکھنے والا اس بات کو سمجھ سکتا ہے کہ نبی ﷺ کو اذیت دینے والے سے خدا کبھی راضی نہ ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں حقیقی وقار و عظمت اور آخرت میں کامیابی کی منازل تک پہنچنا ہے تو اہل بیت ع کے راستے پر چلنا ہو گا۔ امت مسلمہ حضرت فاطمتہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی حقیقی معرفت حاصل کر کے فرقہ واریت کے عفریت کو شکست دےسکتی ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) گستاخ مکتب اہلبیت عامر لیاقت کو فی الفور گرفتار کیا جائے ،نام نہاد اسکالرعامر لیاقت نے توھین آمیز اور غلیظ زبان استعمال کرکے کروڑوں پیروان ِ مکتب تشیع کا دل دکھایا ہے جسکی پر بھر پور مزمت کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری نے اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان اور ریاستی ادارے اوراعلیٰ عدلیہ اس نفسیاتی مریض کو لگام دیں، مزہبی منافرت پھیلانے والوں کےقومی اسمبلی کا ممبر رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے، شیعہ مسلمانوں میں اسوقت بہت غم وغصے کی کیفیت ہے، گستاخ عامر لیاقت کے خلاف بہت شیعیان حیدر کرارؑکے مذہبی جذبات بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
وحدت نیوز (آرٹیکل) امیر المومنین علی علیہ السلام کی ولایت کے اعلان کیساتھ نظام ولایت کے مقابلے میں چلنجز کا باقاعدہ آغاز ہوا، زر ،زور،تبذیر کے پیروکاروں نے معنویت،میرٹ اور عدل کے مقابلے میں اپنے شیطانی ہتھکنڈوں کے ذریعے سازشوں کا آغاز کیا اور طرح طرح کے پروپیگنڈوں کے ذریعے نظام ولایت کو کمزور کرنے کی کوشش کی۔ ان سازشوں کے مقابلے میں راھیان ولایت نے مقاومت کے ذریعے نظام ولایت کی حفاظت کی۔
مدافعان ولایت یا دوسرے لفظوں میں امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کا پہلا سچا اور عملی شیعہ مخدومہ کونین حضرت زہرا اطہر سلام اللہ علیھا ہے جس نے تمام تر مشکلات اور مسائل کے باوجود حق کا ساتھ دیا، حق کہا،حق پر عمل کیا، امام حق کا ہمیشہ دامن تھاما،اور راہ امامت و ولایت میں مقاومت ہی کے نتیجے میں شہادت کی موت نصیب ہوئی۔
ہم ذیل میں فہرست وار مکتب فاطمی کی 14 بنیادی خصوصیات کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
مکتب فاطمی کی 14بنیادی خصوصیات:
1: حق کی شناخت کے بعد شہادت تک ساتھ دینا۔
2: اپنی جان،مال اور عزت کے ذریعے ولی خدا کی حمایت کرنا۔
3:ظالموں کے مقابلے میں احتجاج۔
4: درباروں میں جاکر ظالم حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنا۔
5: دشمنوں کی کثرت سے خوفزدہ نہ ہونا۔
6: حق کی شناخت کے بعد عددی قلت کو بہانہ نہ بنانا۔
بی بی دوعالم نے حسنین کریمیں کو لیکر ایک ایک صحابی کے گھر جاکر ولایت کا پیغام پہنچایا۔
7:دشمن شناسی۔
دشمنوں سے کھل کر دشمنی کرنا۔
8: سوء استفادہ کا موقع نہ دینے۔
9: جنازہ اور قبر مطہر کے ذریعے مظلومیت کا دائمی پیغام۔
10: پروپیگنڈوں کے مقابلے میں روشنگری اور بصیرت کےلئے خطبے دینا۔
11: عزاداری اور بکاء کے ذریعے احتجاج
12:قبور انبیاء اور شھداء کی زیارت۔
13:زخمی حالت میں بھی ولی خدا کا دفاع۔
14: کربلا کی عملی تیاری
از قلم :
شیخ محمدجان حیدری
وحدت نیوز (لاہور) پنجتن پاک (حضرت محمد صلٰی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت امام علی علیہ السلام، حضرت فاطمہ الزھرا سلام اللہ علیہا، حضرت امام حسن علیہ السلام، حضرت امام حسین علیہ السلام) کے شہادت اور ولادت کے دنوں میں عام تعطیل کئے جانے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی نے جمع کروائی ۔
قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے تاکہ اس خطے میں رہنے والے شعائر اسلامی کے مطابق آزادانہ زندگی گزار سکیں ۔حکومت ملکِ خداداد پاکستان میں رہنے والوں کو اسلامی طرز عمل اپنانے اور غیر اسلامی طریقہ زندگی کو رد کرنے کے لئے آمادہ کرے ۔
انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں پنجتن پاک (علیھم السلام)کی زندگی کو اپنا نصب العین اور کردار و افکار کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہو گا۔پنجتن پاک (علیھم السلام)کی طرزِ زندگی کو اپنے اندر راسخ کرنا ہو گا ۔پوری امت مسلمہ اس بات پر یکجا ہے کہ پنجتن پاک (علیھم السلام)کی زندگی ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور اُن کے نقشِ قدم پر چل کر ہی ہم دنیا و آخرت میں فلاح پا سکتے ہیں ۔
زہرا نقوی نے کہا کہ پنجتن پاک (علیھم السلام)کے کردار و افکار کو معاشرے میں عام کرنے کے لئے اُن کے ایام شہادت اور ولادت کو حکومتی سطح پر منایا جائے۔پنجتن پاک (علیھم السلام)کی تعلیمات کو اجاگر کیا جائے۔پنجتن پاک (علیھم السلام)کے شہادت اور ولادت کے دنوں میں عام تعطیل کی جائے ۔پنجتن پاک (علیھم السلام)کی زندگیاں نہ صرف مسلمانوں بلکہ پوری انسانیت کے لئے اسوہ حسنہ ہے ۔جن قوموں نے ان کی زندگیوں کو پڑھا ہے وہ ان کی طرف مائل ہوئے بغیر نہیں رہ سکیں ۔
وحدت نیوز(ڈیرہ اسماعیل خان) ضلعی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ غضنفر علی نقوی کی زیر صدارت مجلس وحدت مسلمین ڈیرہ اسماعیل خان کی ضلعی شوری کا اجلاس کوٹلی امام حسین ع میں منعقد ہوا جسمیں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی برادر جناب آصف عباس ایڈوکیٹ صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اسد عباس زیدی نے خصوصی شرکت کی ۔
اجلاس میں ضلع بھر سے یونٹس کے سربراہان نے شرکت کی۔ اس اجلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل نے کارکردگی رپورٹ پیش کی اور شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے علاقہ میں آپ ہمارے نمائندے ہیں۔
آصف رضاایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم کا منشور بیان کرتے ہوئے توسیع تنظیم پر زور دیا اور کہا کہ وحدت محبت اور امن ہمارا ہدف ہے مسلکی پاکستان نہیں بلکہ قائد اعظم اور علامہ اقبال کا پاکستان ہمارا ہدف ہے ۔
ضلعی شوری کے اجلاس میں شرکاء سے اختتامی خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید کاظمی نے کوٹلی امام حسین ع کے حوالے سے فرمایا کہ کوٹلی امام حسین ع وقف امام عالی مقام ہے انکا مزید کہنا تھا کہ 2013 سے قبل جو انتقال تھا ہمارا مطالبہ ہے کہ حکومت اس کو بحال کرے موجودہ جعلی انتقال سے وقف کوٹلی امام حسین ع کسی حکومت کے حوالے کرنے کو تیار نہیں ہیں یہ خالصتا شیعہ وقف ہے لہذا حکومت اس وقف کی سنگینی کو سمجھے ۔
علامہ سید وحید عباس کاظمی کا مزید کہنا تھا کہ کوٹلی امام حسین ع میں یادگار شہداء جسکی تعمیر سالوں پرانی ہے،ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کی جانب سے جسے گرا دیا گیا تھا ڈیرہ ایڈمنسٹریشن اسے از خود تعمیر کرے ،ضلعی شوری کے اجلاس کے آخر میں صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی نے ملک میں امن اور ترقی کے لئے دعا کرائی۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام سیکریٹری جنرل عالمی ادارہ تقریب مذاہب اسلامی ایران آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری دام ظلہ اور رفقاء ،آقای محسن مسچی معاون دبیر کل مجمع جھانی تقریب مذاھب اسلامی ،آقای مرتضی بیات مدیر عامل خبر گزاری تقریب ،آقای اسماعیل نوری مدیر کل بین الملل،دکتر کامران پزشکی سرپرست خانہ فرھنگ جمھوری اسلامی ایران کراچی کے اعزاز میں استقبالیہ اور اتحاد امت کانفرنس کا انعقاد مسجد وامام بارگاہ مدینتہ العلم گلشن اقبال کراچی میں کیا گیا۔
تقریب میں ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمداقبال رضوی نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا، بعد ازاں آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری دام ظلہ نے خصوصی خطاب فرمایاجبکہ ہیئت آئمہ مساجد وعلمائے امامیہ کراچی کے جنرل سیکریٹری علامہ سید صادق رضا تقوی نے مترجم اور مبشر حسن نے نظامت کے فرائض انجام دیئے،جبکہ اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو،نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا عقیل انجم قادری ،بزرگ عالم دین علامہ مرزایوسف حسین، بزرگ عالم دین استاد العلماءعلامہ شیخ محمد سلیم ، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما شیخ اعجاز حسین بہشتی،ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری ، رکن مرکزی روئیت ہلال کمیٹی علامہ علی کرارنقوی، آئمہ جمعہ والجماعت ، علمائے کرام، جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری شبر رضا، رضی حیدر رضوی، مرکزی تنظیم عزا کے صدر آصف اعجاز ودیگر معزز شخصیات بڑی تعداد میں شریک تھیں۔ آخر میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے روح رواں ڈاکٹر صابر ابومریم نے معزز مہمانان گرامی کو اعزازی شیلڈز بھی پیش کیں۔
وحدت نیوز(کراچی) مجمع تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل آیت اللہ ڈاکٹر حمید شہریاری نے کہا ہے کہ ہم نے دیکھا ہے کہ پاکستانی معاشرہ مسلمانوں کے اتحاد کی طرف بڑھ رہا ہے اور سنی اور شیعہ سب ہی نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد پر زور دیا ہے، شیعوں اور سنیوں کے اتحاد میں دنیائے تشیع کے عظیم انسانوں کا عقیدہ ہے کہ اسلام کو آگے بڑھانے کے لئے تمام مسلمانوں کا متحد ہونا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کی جانب سے کراچی کی مسجد و امام بارگاہ مدینتہ العلم میں اتحاد امت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر اسد اللہ بھٹو،نے بھی خطاب کیا،جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما مولانا عقیل انجم قادری ،جماعت اسلامی کے رہنما مسلم پرویز،بزرگ عالم دین علامہ مرزایوسف حسین، بزرگ عالم دین استاد العلماءعلامہ شیخ محمد سلیم ، ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما شیخ اعجاز حسین بہشتی،ڈویژنل سیکریٹری جنرل علامہ صادق جعفری ، رکن مرکزی روئیت ہلال کمیٹی علامہ علی کرارنقوی، آئمہ جمعہ والجماعت ، علمائے کرام، جعفریہ الائنس کے جنرل سیکریٹری شبر رضا، رضی حیدر رضوی، مرکزی تنظیم عزا کے صدر آصف اعجاز ودیگر معزز شخصیات بڑی تعداد میں شریک تھیں۔کانفرنس میں مترجم کے فرائض علامہ صادق رضا تقوی اور نظامت کے فرائض مبشر حسن نے انجام دیئے۔
اپنے خطاب میں ڈاکٹر حمید شہریاری کا کہنا تھا کہ شیعوں اور سنیوں کا اتحاد اسٹریٹجک ہے اور ہمارا عقیدہ ہے کہ شیعوں اور سنیوں کے درمیان اتحاد قرآن اور پیغمبر اکرم (ص) کا حکم ہے۔اسلامی مذاہب کی تنظیم کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ اگر قتل و غارت، تکفیر، سڑکوں پر احتجاج، جھگڑا اور توہین نہ ہو تو ہم پرامن زندگی گزار سکتے ہیں۔ ڈاکٹر حمید شہریاری نے اشارہ کیا کہ جہالت سے بچنا اور علم میں اضافہ سلامتی، دولت، سیاسی طاقت کے ساتھ اتحاد کا باعث بنتا ہے اور ہمارے مشترکہ مفادات حاصل ہوتے ہیں، انسانوں کو نقصان نہ پہنچانا اور ان کے ساتھ تعاون کرنا عقلیت کی علامت ہے۔ امام علی علیہ السلام کو مسلمانوں میں سب سے زیادہ عقلمند شخص بتاتے ہوئے کہا کہ پیغمبر اکرم (ص) کی وفات کے بعد آپ کی عقلیت کا تقاضا تھا کہ وہ اسلام کی وحدت اور پیشرفت کے لئے خاموش رہیں۔
انہوں نے تاریخ اسلام کے نکات اور جنگ جمل میں امیر المومنین (ع) کے طرز عمل اور جنگ کے بعد پیغمبر اسلام (ص) کی زوجہ محترمہ کی تعظیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ نکتہ ظاہر کرتا ہے کہ مذاہب کے مقدسات کی توہین کرنا حرام ہے۔ ڈاکٹر شہریاری نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ شیعہ فکر میں کوئی توہین نہیں ہے اور سنی بھائیوں کی حرمت کو محفوظ رکھا جانا چاہیئے، شیعوں کو امام علی علیہ السلام کی سیرت کا نمونہ ہونا چاہیئے۔
علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اسلامی انقلاب نے ہمیں اور اسلام کو زندہ کیا اور شہید سلیمانی اور دیگر شہداء کی یاد کو عزت بخشی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی اور مذہبی جماعت ہے جو پاکستان میں عدم تحفظ کے دور میں قائم ہوئی تھی، پاکستان کے شیعہ اور سنی متحد ہیں، لیکن دشمن ملک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس لئے وہ تفرقہ انگیز ہیں۔
علامہ احمد اقبال رضوی نے پاکستان کی ملی یکجہتی کونسل اور جماعت اسلامی کے نائب صدر اسد اللہ بھٹو کی موجودگی کی تعریف کی اور پاکستان میں اتحاد کی تشکیل پر اس کے اثرات کی وضاحت کی۔ انہوں نے شیعوں اور سنیوں کے درمیان اتحاد کے لئے مسلم اتحاد اسمبلی کی کوششوں کے بارے میں کہا کہ ہر وہ شخص جو علی (ع) کی ولایت کو قبول کرتا ہے وہ ہم میں سے ہے اور ہم نے شیعوں کے اتحاد کے لئے بھرپور کوششیں کیں۔