The Latest
وحدت نیوز(لالیاں) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی صاحبہ آ ج کل پاکستان کے مختلف علاقوں میں دورہ جات کر رہی ہیں اور وہاں موجود فعال خواتین سے ملاقات کر رہی ہیں ۔اسی سلسلے میں انہوں نے تحصیل لالیاں علاقہ احمد نگر کا دورہ کیا جس میں انکے ہمراہ ضلع چنیوٹ کی نائب صدر حنیفہ عمر دراز صاحبہ اور محترمہ نساء صاحبہ ہمراہ تھیں ۔
وہاں انہوں نے فعال خواتین سے اہم نشست کی اور محترمہ اقدس بتول صاحبہ کو تحصیل لالیاں علاقہ احمد نگر کا صدر منتخب کیا نیز محترمہ معظمہ صاحبہ کو نائب صدر ،محترمہ انیلا شھاوند کو سیکرٹری مالیات اور محترمہ آ منہ اخلاق کو رابطہ سیکرٹری کی مسولیت دی ۔بعد ازاں نو منتخب اراکین سے حلف لیا ۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین نے محترمہ معصومہ نقوی کے اعلان پر لاہور کی خواتین نے برادران کے ساتھ مل کر بروز جمعرات شیعہ اساتذہ اکرام کے قتل پر ہونے والے دردناک واقعے کی مذمت کے سلسلے میں بروز اتوار بتاریخ 6مئ جوپریس کلب کے سامنے احتجاج ریکارڈ کروایا ۔جس میں حکومت وقت سے مطالبہ کیا گیا کہ اس المناک واقعے پر کیوں خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ؟جب بھی اہل تشیع پر ظلم ہوتا ہے کیوں کسی پر اثر انداز ہوتا ؟کیا اہل تشیع انسان نہیں ؟کیا انکے کوئی حقوق نہیں ؟ ایسا کب تک ہو گا؟ہمیں انصاف چاہیے اور اپنے شہداء کے خون کو رایگان نہیں جانے دیں گے ۔شیعہ نسل کشی نا منظور نامنظور ۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ) وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے صدر منصب علی کربلائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاراچنار ضلع کرم تحصیل اپر کرم کے علاقے تری منگل میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 7 بے گناہ اساتذہ کو بیدردی سے قتل کیا گیا واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں ان کے خلاف پاکستان کے ریاستی اداروں کو سخت آپریشن کا اعلان کرنا چاہیے،ہم نے ہزاروں لاشیں اٹھائیں لیکن کبھی بھی پاکستان کے اندر شیشہ نہیں توڑا پرامن احتجاج کیا دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی ہے، اپر کرم کے علاقے تری منگل کے مقامی گورنمنٹ ہائی سکول میں ڈیوٹی پر مامور اہل تشیع پاراچنار کے سات 7 بے گناہ اساتذہ کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا۔
یہ اساتذہ اپنے دور دراز علاقوں سے ان ظالموں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے جایا کرتے تھے۔ قوم تری منگل سے ان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ ان کا مقصد اپنا فرض منصبی ادا کرنا تھا تعلیم کے علمبردار ٹیچرز پر گولیاں برسائیں گئی ان کو بیدردی سے شہیـــد کیا گیا اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس المناک واقعہ پر پوری پاکستانی قوم غم زدہ ہے ہم پاکستان کے ریاستی اداروں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیم دشمن دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر سخت آپریشن کا اعلان کیا جائے۔
وحدت نیوز(جیکب آباد)وحدت یوتھ ونگ تحصیل جیکب آباد کے حلف برداری کی تقریب جیکب آباد سٹی میں رکھی گئی، جس میں خصوصی طور پر ڈویژن لاڑکانہ صدر منصب علی کربلائی نے کی عہدیداران سے حلف لیا، اس موقع پر 70 نوجوانوں نے باضابطہ طور پر وحدت یوتھ ونگ پاکستان میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر منصب علی کربلائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نئے شامل ہونے والے تمام نوجوانوں کو تہہ دل سے خوش آمدید کہتے، انہوں نے کہا کہ ملت جعفریہ پاکستان کو فخر ہے کہ قائد وحدت ناصر ملت حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ جیسی بصیرت شخصیت پر جس کی قیادت میں میں کام کررہے ہیں ۔
اس موقع پر تحصیل جیکب آباد کے صدر سید کامران علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وحدت یوتھ ونگ پاکستان میں شمولیت کی دعوت کو قبول کرکے آج 70 نوجوانوں نے باضابطہ طور پر اعلان کردیا، میں ان تمام نوجوانوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آپ مومنین و جوانوں سے عہد کرتا ہوں ہر موڑ پر وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے پلیٹ فارم سے خدمات انجام دینے کی بھرپور کوشش کروں گا۔
وحدت نیوز(گڑھی یاسین)پاراچنار کے ضلع کرم کے نواحی علاقے تری منگل میں اسکول کے اندر اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے 7 ٹیچرز کا بیہمانہ قتل مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین اور وحدت یوتھ ونگ کے زیر اہتمام ڈکھن سٹی میں بعد نمازِ جمعہ مرکزی علم پاک سے لاڑکانہ شکارپور قومی شاہراہ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی سے وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز پاراچنار کو ایک بار پھر خون سے رنگین کیا گیا ہے ہمیں بتایا جائے کہ اسکول کے اندر اہل تشیع سے تعلق رکھنے والے ٹیچرز کو کس جرم میں مارا گیا، ملت جعفريہ پاکستان نے سالوں سے اپنے شہداء کے جنازے اپنے کندھوں پر اٹھا کر بھی پاکستان میں کبھی ایک شیشہ نہیں ٹوڑا ہے لاشیں اٹھانے کے بعد بھی پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے، آخر پاکستان کے سالمیت کے دشمن دہشت گردوں کے خلاف سخت آپريشن کیوں نہیں کیا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم محب وطن پاکستانی پاکستان کی افواج اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں پاراچنار سانحہ میں ملوث قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفرکردار تک پہنچایا جائے اور پاکستان کی سرزمین کو دہشت گردوں سے پاک کیا جائے۔
وحدت نیوز(لاڑکانہ)وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی کواڈینیٹر برادر تصور علی مھدی نے ملک بھر کے مختلف ڈویژنز کا تنظیمی دورہ کیا مسئولین سے ملاقاتیں کی، انہوں نے ڈویژن لاڑکانہ، سکھر، حیدر آباد، نصیر آباد، سبی، ڈی آئی خان، سمیت دیگر ڈویژن کا دورہ، مسئولین سے ملاقاتیں کیں۔
مرکزی کواڈینیٹر تصور علی مھدی نے ایک بیان میں کہا کہ وحدت یوتھ ونگ پاکستان کا ملک بھر کے اندر سیٹ اپ بنا کر تاریخی مثال قائم کریں ۔وحدت یوتھ ونگ میں ہزاروں کی تعداد میں نوجوان باضابطہ طور پر شمولیت اختیار کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ راہ امام عج کے ظہور کا راستہ ہموار کرنے میں بھرپور نمونے سے کردار ادا کیا جائے گا ،مزید کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ پاکستان میں قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ جیسا بہادر و شجاع لیڈر ملا ہے جس کی قیادت میں سیاسی و مذہبی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے پارا چنار کے قبائلی علاقے تری مینگل میں امتحانات ڈیوٹی پر مامور اساتذہ کے بیہمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا بے گناہ اساتذہ کرام کا سرعام قتل انتہائی تشویشناک ہے اس واقعے سے پارہ چنار کا امن ایک بار پھر داو پر لگ رہا ہے سخت سیکورٹی اور چیک پوسٹس پر چیکنگ کے باوجود اس قسم کے اندوہناک واقعات نگران حکومت و ذمہ داران کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا پارہ چنار کے امن و امان کو سبوتاژ کرنے کے لیے شیعہ سنی فسادات کروانا دشمن کا معمول ہے ایسی صورتحال میں اہلیان پارہ چنار کو شعور اور بصیرت کے ساتھ دشمن کی سازشوں کو ناکام بنانا ہوگا۔ ان کا مذید کہنا تھا کہ اس واقعے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھنے والے تمام اساتذہ کرام کی خانوادگان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں اور مقتدر قوتوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس سفاکیت میں ملوث مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور پارہ چنار کے امن کو بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں
وحدت نیوز(سکھر)مجلس وحدت مسلمین پاکستان یوتھ ونگ کے مرکزی رکن برادر تصور مھدوی نے سکھر ڈویژن کا ایک روزہ دورہ کیا جس میں وحدت یوتھ سکھر ڈویژن صدر زوہیب کلوڑ جنرل سیکرٹری سید کاشف شاہ نقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سکھر صدر برادار ایڈوکیٹ محسن سجاد اور وحدت یوتھ ڈویژن سکھر کی کابینہ کے زمہ داران سمیر کھوکھر عمران علی میرانی نزاکت علی ابڑو سے و دیگر تعلقہ صدور سے ملاقات کی اور مئی میں ہونے والے مرکزی وحدت یوتھ کنونشن کی تمام زمیداران کو دعوت دی اس کے ساتھ ساتھ ڈویژن صدر اور جنرل سیکرٹری نے وحدت یوتھ ونگ کو ڈویژن سکھر میں مزید بہتر بنانے کیلئے بریفنگ دی اور آخر میں دعا امام زمانہ عجل اللہ سے پروگرام کا اختتام کیا۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے ضلع ملتان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ضلعی صدر محترمہ تصدق زہرا اور ان کی کابینہ سے ملاقات کی اور تمام عہدیداران کو کتاب ملا صالح بطور ھدیہ پیش کیں ۔
علاوہ ازیں تحصیل کبیر والا کے علاقے عبدالحکیم میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کا یونٹ قائم کیا گیا جس کی صدر محترمہ شگفتہ اور نائب صدر محترمہ دینا زہرا منتخب ہوئیں۔
محترمہ مفائزہ زیدی صدر اور محترمہ تحسین فاطمہ نائب صدر ایم ڈبلیوایم تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ منتخب
وحدت نیوز(مظفرگڑھ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے تحصیل علی پور ضلع مظفر گڑھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے علاقے کی فعال خواتین سے ملاقات کی اور منتظرین امام زمان عج کی صفات پر درس دیا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین تحصیل علی پور کا تنظیمی سیٹ اپ تشکیل دیا گیا جس میں محترمہ مفائزہ زیدی بطور تحصیل صدر اور محترمہ تحسین فاطمہ نائب صدر منتخب ہوئیں خواہران کو حریم ولایت مجلہ و کتاب بطور ھدیہ پیش کی گئیں۔