The Latest

وحدت نیوز(لاہور)ماہ مبارک رمضان کی آمد کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ ماہ مبارک رمضان کی آمد پر تمام امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں یہ ماہ عظیم خدا کا اپنے بندوں کے لیے ایسا بیش قیمت تحفہ ہے کہ جو سال کے باقی ایام میں نہیں ملتا یہ مبارک مہینہ خیر و برکت ، جسم و روح کو پاک کرنے اور خداوند عالم سے قریب ہونے کا مہینہ ہے اس ماہ کی مبارک ساعتوں میں  ہمارا سانس لینا بھی تسبیح شمار ہوتا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں  خدا کی خوشنودی کی خاطر روزہ رکھنا ، نماز و عبادات اور تلاوت قرآن مجید بجا لانے کے ساتھ ساتھ اپنی اخلاقی و روحانی اصلاح کی طرف بھی توجہ دینی چاہیے اور خصوصا اس ماہ مبارک کی رحمتوں اور برکتوں سے بھرپور لمحات میں اپنے قلوب کی پاکیزگی کے لیے استفادہ کرنا چاہیے کیونکہ یہ اس خوبصورت مہینے کا خاصہ ہے کہ انسانی قلوب احکام خداوندی کو قبول کرنے اور ان پر عمل پیرا ہونے کے لیے دیگر ایام کی نسبت ذیادہ آمادہ ہوتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ خدا کی بندگی و عبادت کے ساتھ ساتھ خلق خدا کی خدمت اور محتاج و مساکین کی مدد کرنا بھی ہمارا دینی و اخلاقی فرض ہے اور جس کے بدلے خدا نے دنیا و آخرت میں اجر کثیر کا وعدہ کر  رکھا ہے پروردگار عالم سے دعاگو ہیں کہ ہمیں ماہ مبارک رمضان میں صحت و عافیت کے ساتھ داخل ہونا نصیب فرماے اور اس کے تمام تر فیوض و برکات کو سمیٹنے اور تزکیہ نفس کرنے کی توفیق عطا فرماے۔ آمین

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سینیئر رہنما سیدہ زہرا نقوی نے ماہ رمضان المبارک کے آغاز کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمام عالم اسلام کو ماہ عظیم ، ماہ صیام اور ماہ خدا یعنی رمضان المبارک کی آمد پر مبارکباد پیش کرتی ہوں ، رمضان کریم جہاں رحمتوں برکتوں اور خدا کی مغفرت کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے وہیں تزکیہ نفس ، تقوی و پرہیزگاری ، ایمان محکم اور گناہوں کی سیاہی سے اپنے دلوں کو پاک کرنے کا بہترین وسیلہ ہے ، اس ماہ میں ہمارا چھوٹے سے چھوٹا  نیک عمل یہاں تک کہ روزہ دار کا سونا بھی عبادت شمار ہوتا ہے ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفئ صل للہ علیہ وآلہ وسلم نے ماہ رمضان کی اہمیت کو اپنے خطبے میں بہترین انداز میں ارشاد فرمایا کہ یہ وہ مہینہ ہے جس کے دن تمام دنوں سے بہتر اور جس کی راتیں تمام راتوں سے افضل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اس با برکت مہینے میں مسلمانوں کو اپنی اصلاح  اورنفس کی تعمیر نو کے لئے ذکر خدا سے مدد حاصل کرنی چاہیئے اس مہینے کے مبارک ایام میں بندگی و عبادت ، صلہ رحمی ، گناہوں سے پرہیز ، واجبات کی ادائیگی،  اعمال حسنہ کی انجام دہی ، طلب مغفرت و رحمت اور پروردگار کی قربت کے حصول کے لیے کوشش کرنی چاہیئے انہوں نے معاشرے کے صاحب حیثیت افراد سے اپیل کرتے ہوے کہا کہ موجودہ حالات میں عوام مہنگائ کی چکی میں بری طرح پس چکی ہے ماہ مبارک رمضان میں اللہ تعالی کی رضا و خوشنودی کے لیے دل کھول کر غرباء و ضرورت مند گھرانوں کی مدد کی جاے تاکہ دنیا و آخرت کی سعادت مندی ہمارا نصیب ہو اللہ تعالی اس عظیم مہینے کے صدقے ہمارے ملک کو استحکام و خوشحالی عطا فرماے اور اسکے دشمنوں کو نابود فرماے۔ آمین

وحدت نیوز(کبیروالا)وحدت یوتھ ونگ تحصیل کبیروالا کی تنظیم نو کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین سلیم عباس صدیقی نے وحدت یوتھ کے اغراض و مقاصد پر گفتگو کی، ڈویژنل صدر وحدت یوتھ سید رونق بخاری نے زندگی کا مقصد اور ہدف پر گفتگو گی۔

سید دلاور زیدی رکن صوبائی کابینہ جنوبی پنجاب مجلس وحدت مسلمین اور سابق مرکزی نائب صدر آئی ایس او پاکستان تنصیر مہدی نے کنونشن میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر نوید عباس کو وحدت یوتھ کبیروالا تحصیل کا صدر منتخب کیا گیا اور نو منتخب تحصیل صدر سے سیلم عباس صدیقی نے حلف لیا۔ نوجوانوں کی کثیر تعداد نے کنونشن میں شرکت کی، پروگرام کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا۔

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین  چینیوٹ کی جانب سے سالانہ  ضلعی کنونشن بعنوان "غیبت'ولایت فقیہ اور ھم" امام بارگاہ محلہ ٹھٹھی شرقی چنیوٹ میں منعقد ہوا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی کنونشن سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی اور خانم سمیرا نقوی سابقین آئی۔ایس۔او اور وائس پرنسپل گورنمنٹ گرلز کالج فیصل آباد نے اپنے خطاب میں خواتین کو غیبت' ولایت فقیہ اور ھماری ذمہ داریاں اور پاکستان کے موجودہ حالات کے بارے میں آگاہی دی اپنے خطاب میں سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ جنت ہر ماں کے قدموں کے نیچے نہیں بلکہ صرف اس ماں کے قدموں کے نیچے ھے جو  دین اسلام پر عمل کرتی ھے بچوں اور بچیوں کو دین و شریعت کا پابند بنانے کے لیے فقط نصیحت نہیں بلکہ خود عملی نمونہ بننے کی ضرورت ہے ۔

 انہوں نے کہا ہر زمانے میں حقیقی مومن اپنے زمانہ حیات میں ظھور کے مقدمات فراہم کرے منتظران حقیقی کو چاہیے کہ وہ امام زمانہ عج کے عالمی قیام کے لیے زمینہ سازی کرے یہی عمل ہمارے دین و آخرت میں کامیابی کی ضمانت ہے ایک سچا مومن محب وطن بھی ہوتا ھے۔سب لوگوں کو حالات حاظرہ پہ نظر رکھنی چاہییے اور ظلم کی مذمت اور حق کا ساتھ دینا چاہیے ۔ کنونشن میں 9 سال کی کمسن بچیوں کے لیے جشن بلوغت و عبادت و بندگی کا بھی اہتمام کیا گیا جن میں انہیں  شرعی وظائف سے آگاہ کیا گیا محترمہ معصومہ نقوی نے بچیوں کی حوصلہ افزائی کی کنونشن اختتام پر معروف عالمی ترانہ سلام فرماندہ پڑھ کر امام زمان عج کے ساتھ تجدید بیعت کی گئی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے بیان میں کہا کہ مقبول عوامی لیڈر عمران خان کو گرفتار کرنے کی کوشش اور پھر اس کی حمایت میں نکلے ہوئے تحریک انصاف کے نہتے کارکنان پر ظلم و ستم کر کے موجودہ امپورٹڈ حکومت یہ سمجھ رہی ہے کہ وہ کامیاب ہو جائے گی ، تو یہ اس کی خام خیالی ہے،  اس کے  برعکس یہ ظلم کر کے  اس امپورٹڈ اور ظالم حکومت نے اپنے زود رس زوال پر دستخط کر ڈالے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امام علی علیہ سلام کا فرمان ہے کہ ہر ظالم کے دشمن اور ہر مظلوم کے مددگار بنو،  ہم بحثیت پاکستانی اس موجودہ حکومت کے اس ظالمانہ و وحشیانہ اقدام  اور نہتی و مظلوم عوام پر اس بہیمانہ تشدد کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں اپنی ماؤں ، بہنوں ، بیٹیوں کو یہی پیغام دینا چاہتی ہوں کہ سربراہ  مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب کے اعلان کے منتظر رہیں ، اور جب تک  سڑکوں پر نکلنے کی کال نہیں دی جاتی ، سوشل میڈیا کے ذریعے زیادہ سے زیادہ اس ظلم و ستم کی پرزور مذمت بھی کریں اور اپنے گھر کے افراد کو تیار و آمادہ کریں کہ جب بھی وطن عزیز کو ضرورت پڑے ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

وحدت نیوز(لاہور) تحریک انصاف کےسر براہ عمران خان کی گرفتاری کے خلاف اکھٹے ہونے والے کارکنان پر تشدد اور شیلنگ کی مذمت کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی سینیئر رہنما سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ تیرہ جماعتی حکومت نے اس ملک و عوام کی تباہی و بربادی میں کوئ کسر نہیں چھوڑی آج اگر عوام اپنے حقوق ، اپنی نسلوں کے تحفظ اور ملک کی سلامتی کےلیے عمران خان کا ساتھ دینا چاہ رہے ہیں تو امپورٹڈ حکومت پر اپنی شکست کا ایک خوف طاری ہو چکا ہے ظلم و تشدد کا یہ سارا ماحول عمران خان کو راستے سے ہٹانے اور الیکشن ملتوی کرنے کے لیے بنایا گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا ہماری دھرتی ہمیں جان سے ذیادہ عزیز ہے ملک اور عوام کی حفاظت کرنے والوں کو آج عوام پر ظلم کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ان حالات میں خاموش تماشائ بنے رہنا ایک محب وطن پاکستانی کو زیب نہیں دیتا ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ باشعور عوام کی مزاحمت اور تحرک امپورٹڈ حکومت کو  اپنے ناپاک ارادوں میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔

وحدت نیوز(ملتان)وحدت یوتھ ملتان ڈویژن کے نو منتخب ڈویژنل صدر برادر رونق بخاری نے اپنی تنظیمی مصروفیات کا آغاز جنوبی پنجاب کے صوبائی ہیڈ کوارٹر جامع مسجد ولی العصر ملتان سے کر دیا۔ ڈویژنل صدر نے پہلے غیر رسمی اجلاس میں ڈویژنل کابینہ کی تشکیل نو کے لیے سینیئرز سے مشاورت کی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے ڈویژنل صدر کا کہنا تھا کہ خدا کی دی ہوئی توفیق اور صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملت کے جوانوں کو ایک تسبیح کی طرح جمع کریں گے۔ ڈویژنل کابینہ کی تشکیل نو کے لیے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے بہت جلد ڈویژنل کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(جیکب آباد)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام سٹی آف نالج پبلک اسکول جیکب آباد میں سیلاب متاثرین کو انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کی جانب سے مکانات اور مساجد کی تعمیر کیلئے قسط ادا کی گئی۔ اس موقع پر ایک پروقار تقریب میں 11 مکانات کے تعمیر کی آخری قسط اور 21 مساجد کی تعمیر کی دوسری قسط ادا کی گئی۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی نائب صدر علامہ سہیل اکبر شیرازی، غلام حسین شیخ، علامہ سیف علی ڈومکی و دیگر شریک ہوئے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی مکمل بحالی تک اہل خیر کا تعاون قابل ستائش ہے۔ حکومت نے بلند و بالا دعوؤں اور وعدوں کے باوجود ابھی تک مکانات کی تعمیر کے سلسلے میں کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم انجمن حسینیہ خواجگان نارووالی کی جانب سے بلوچستان کے متاثرہ محروم علاقوں میں خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فلاحی ادارے محروم علاقے میں روزگار کی فراہمی میں مدد کریں، تاکہ لوگ اپنے پیروں پر کھڑے ہو سکیں۔ اس موقع پر علامہ سیف علی ڈومکی نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(اوکاڑہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اوکاڑہ کی جانب سے  ضلع بھر میں تنظیم سازی کا آغاز آج حویلی لکھا کے دورے سے ہوا  پہلے مرحلے میں آ ج ضلعی صدر سیدہ نسرین فاطمہ نے حویلی لکھا کا دورہ کیا جہاں مومنات نے تنظیمی یونٹ کے قیام کے حوالے سے اپنی آمادگی کا اظہار کیا باہمی مشاورت سے یونٹ صدر اور جنرل سیکریٹری کا انتخاب عمل میں لایا گیا ضلعی صدر محترمہ نسرین  فاطمہ نے محترمہ سیدہ ساجدہ بتول سے بطور یونٹ صدر  اور محترمہ غازیہ فاطمہ سے بطور یونٹ جنرل سیکرٹری حلف لیا۔

وحدت نیوز (لاہور) شعبان جشن ولادت با سعادت حضرت امام مھدی عج کے موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاھور نشتر کالونی یونٹ کی جانب سے  محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس سے مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نے خصوصی خطاب کیا  اور مھدوی معاشرے کی خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہاکہ  امیرالمومنین امام علی علیہ السلام اس بارے میں فرماتے ہیں جب ہمارا قائم امام مہدی عج قیام کرے گا تو انسانوں کے دلوں سے ایک دوسرے کی دشمنی اور کینہ ختم ہو جائے گا

اسی طرح احادیث و روایات میں یہ بھی بیان ہوا ہے کہ جب امام مہدی (عج) کا ظہور ہو گا تو خداوند متعال اپنے بندوں کو اس قدر مال عطا کرے گا کہ وہ بے نیاز ہو جائیں گے اور جب امام مہدی(عج) یہ اعلان فرمائیں گے کہ محتاج اور ضرورت مند افراد آ جائیں تاکہ ان کی مدد کی جا سکے تو کوئی بھی نہیں آئے گا۔ لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ صبغۃ اللہ یعنی الہی سوسایٹی کے عملی قیام کے لئے ہم سب اپنی فردی واجتماعی ذمہداریوں کی طرف متوجہ ہوجائیں اور الہی حکومت کے قیام کے لیے کوشش کریں۔ جشن میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

Page 16 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree