The Latest

وحدت نیوز(گلگت) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کی ہدایت پر شہید آیت اللہ باقرالصدر کی شہرہ آفاق کتاب آزمائش کی قومی اجتماعی مطالعاتی مہم (اسٹڈی سرکل) کی پہلی نشست مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین  گلگت ڈویژن کے زیر اہتمام صدر شعبہ خواتین  گلگت ڈویژن محترمہ بی بی سلیمہ کی رہائش گاہ برمس پائین  میں منعقد ہوئی جس میں ڈویژنل  نائب صدر خواہر صائمہ شفیع، برمس پائین یونٹ کی صدر خواہر شہزادی، برمس بالا یونٹ کی صدر سبی زہراء نے شرکت کی ۔

جبکہ اس موقع پر  مختلف یونٹس کارکنان بھی شریک تھے،ڈویژنل نائب صدر خواہر صائمہ شفیع نے شہرہ آفاق کتاب آزمائش کی مختلف موضوعات کی تشریح بیان کی، اس کے علاوہ رہبر معظم کی کتاب استفتأات رہبری کا مطالعہ بھی کیا گیا۔ دعائے سلامتی امام زمانہ عج سے نشست کا باقائدہ اختتام ہوا،اگلااسٹڈی سرکل 18 دسمبر بروز اتوار  ٹھیک 11 بجے دن امام بارگاہ قصر زینب برمس پائین میں منعقد ہوگا۔

وحدت نیوز(لاہور)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان طالبات مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام زن، زندگی، آزادی اسلام کی نگاہ میں سیمینار منعقد ہوا۔ دیوان سلمان فارسی آڈیٹوریم، محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ لاہور میں منعقد ہونیوالے سیمینار سے وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین اور رکن مجلس نظارت آئی ایس او طالبات علامہ احمد اقبال رضوی، سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری سید ناصرعباس شیرازی، مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خانم معصومہ نقوی، خانم رباب رضوی، جماعت اسلامی شعبہ خواتین سینٹرل پنجاب کی محترمہ زرفشاں فرحین، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات کی مرکزی صدر محترمہ طاہرہ ظفر نے شرکاء سے خطاب کیا۔

سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ خواتین کے حقوق کے نام پر دنیا میں مختلف جگہوں پر پر فریب نعروں کے ذریعے اسلامی اقدار کو مسخ کرنیکی کوشش کی جا رہی ہے۔ دوسری جانب دنیا بھر کی اسلامی تحریکیں اسلام ناب محمدی کے احیا کے لیے اپنی جد و جہد جاری رکھے ہوئے ہیں۔ لاہور میں منعقد ہونیوالا سیمینار ان کوششوں کا تسلسل ہے۔

وحدت نیوز(لاہور) امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان شعبہ طالبات اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام زن، زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں کے عنوان سے سیمینار کل لاہور میں منعقد ہوگا۔ سیمینار کے انعقاد و انتظامات کے حوالے سے لاہور میں اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں مرکزی صدر آٸی ایس او طالبات خواہر طاہرہ ظفر، اراکین مرکزی نظارت خانم زہرا نقوی و خانم سفینہ نقوی، ڈویژنل صدر لاہور ڈویژن خواہر سارہ رضوی اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر خانم معصومہ نقوی نے شرکت کی۔ زن، زندگی اور آزادی اسلام کی نگاہ میں کے عنوان سے سیمینار 4 دسمبر بروز اتوار دن 1:00 بجے دیوان سلمان فارسی آڈیٹوریم، محمدی مسجد حالی روڈ گلبرگ lll لاہور میں منعقد ہوگا۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے گلگت کے مختلف علاقوں میں دعائے کمیل کا اہتمام کیا گیا،دعائیہ پروگرام میں علاقہ بھر سے مومنات نے بھرپور تعداد میں شرکت کی۔دعائے کمیل کے بعد تمام مرحوم مومنین و مومنات بالخصوص شہداۓ ملت جعفریہ کیلئے خصوصی فاتحہ خوانی بھی کی گئی،پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی صدر وسابقہ ممبر گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے خصوصی شرکت کی ۔آخر میں مومنات کے درمیان تبرک بھی تقسیم کیا گیا ۔

وحدت نیوز(دنیور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی صدر/سابقہ رکن جی بی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے مؤمنات کی خصوصی دعوت پر گلگت کے علاقے دنیور پہنچیں جہاں انہوں نے قرآن سنٹر کا بھی دورہ کیا اور معلمات سے ملاقات کی۔

 ملاقات میں قرآن سینٹر کے معلمات نے مدارس کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا جس پر محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ نے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر صدر ایم ڈبلیو ایم نے دینیات سینٹر کے بچوں کیلئے مرکز کی جانب سے قرآنی آیات حفظ کرنے کا ٹاسک دیا۔

علاوہ ازیں صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت نے دنیور میں تنظیمی خواہران،علاقے کی فعال خواتین اور خواہر عدیانہ بتول (فارغ التحصیل المصطفی العالمیہ یونیورسٹی) سے بھی ملاقات جنہوں نے تنظیم کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مسجد زینبیہ سلام اللہ علیہا رجوعہ سادات میں وحدت یوتھ ونگ کا اجلاس منعقد ہواجس میںایم ڈبلیوایم تحصیل رجوعہ یوتھ ونگ کی کابینہ کا اعلان کیا گیا۔نامزد اراکین میں صدربرادر وقار علی ،نائب صدربرادر شہریار کربلائی، جنرل سیکرٹری برادر شعور علی،فنانس سیکرٹری شناور سلیمانی اور رحمٰن علی،میڈیا سیکریٹری برادر دلاور عباس اوررابطہ سیکرٹری برادر ناطق علی اوربرادر علی رضا شامل ہیں ۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری فلاح و بہبود و المجلس ویلفیئرآرگنائزیشن کراچی کے ڈائریکٹر سید زین رضوی نے سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے رضاکرانہ خدمت انجام دینے والے رضاکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی پسماندگی حکومت کی بے توجہی کو ظاہر کرتی ہے، سیلاب سے ہونے والی تباہی کے باوجود حکومتی کارکردگی افسوسناک ہے، اگر عوام کی فلاح و بہبود ترجیح نا ہو تو پھر حکومت کا جواز نہیں رہتا۔

المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن سردی کےموسم میں بھی سیلاب متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑے گی، الحمد اللہ سیلاب متاثرین میں گرم ملبوسات کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قوم کی نمائندہ جماعت کی حیثیت سے قومی معاملات میں موثر کردار ادا کر رہی ہے۔

وحدت نیوز(تونسہ شریف) المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے جنوبی پنجاب کے اضلاع تونسہ اور ڈی جی خان میں 300 سیلاب متاثرہ خاندانوں کو کمبل، گرم کپڑے تقسیم کیے  گئے۔

میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے مطابق راشن ڈرائیو کے ساتھ ساتھ سیلاب زدگان کے لئے سردیوں میں گرم کپڑے بستر اور جیکٹس کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔

وحدت نیوز(سکردو) رکن گلگت بلتستان اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ کا گرلز ہائی سکول سکردو کا دورہ،اس موقع پر انہوں نے سکول کے پرنسپل محترمہ بلقیس بتول سے انکے آفس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں سکول کے ایشوز سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔رکن اسمبلی نے سکول میں درپیش مسائل کے حل کے لیے بھرپور تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

وحدت نیوز(سکردو) ایم ڈبلیوایم گلشن خمینی یونٹ سکردو کی جانب سے بلتستان کے سیلاب متاثرین کی مدد۔امدادی سامان مجلس وحدت مسلمین گلشن خمینی ژتھنگ یونٹ کے آرگنائزر محمدعلی حیدری نے صوبائی سیکرٹریٹ ایم ڈبلیو ایم بلتستان میں جمع کروایا۔

سامان میں گرم کپڑے،کوٹ،بنیان،جوتے ،چادر اور بچوں کے گرم ملبوسات شامل ہے امدادی سامان کی فراہمی پر صوبائی مسئولین نے یونٹ آرگنائزر کا شکریہ ادا کیا۔

Page 21 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree