The Latest
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے اربعین امام حسین علیہ سلام کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کروڑوں عاشقان ابا عبداللہ الحسین علیہ سلام نجف سے مشی کرتے ہوے بیس صفر روز چہلم شہداے کربلا کو سرزمین عشق میں قدم رکھیں گے اور اپنے آقا و مولا ع کی زیارت کریں گے۔
انہوں نے کہا اربعین حسینی ایک نہضت ، ایک تحریک اور ایک حماسہ کا نام ہے جو مسلسل استکباری و استعماری قوتوں کو للکار رہا ہے یہ اربعین کی زیارت سنت شریکۃ الحسین جناب زینب عالیہ سلام اللہ علیھا ہے جنہوں نے یزید اور یزیدیت کو روند ڈالا اور پوری دنیا کی توجہ امام مظلوم کربلا کی طرف مبذول کروائ ، پیغام کربلا کو ہر گلی کوچے میں پھیلا دیا ۔
ان کا کہنا تھا کہ جس بہن کو اس کے پیارے بھائی کی لاش پر رونے کی اجازت نہ ملی تھی اس نے اپنی استقامت سے تاریخ کا دھارا کچھ اس انداز سے بدلا کہ کہ جب وہ شام کی قید نبھا کر اپنے مظلوم بھائی کا چہلم کرنے کربلا آئی تو ایسی رسم کی بنیاد رکھ چکی تھی جس کا نام عزاداری ہے دنیا کا ہر ظاہر اور چھپا ہوا ظالم اس سے خوفزدہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا شہداے کربلا کی یاد میں پاکستان میں بھی چند سالوں سے مختلف شہروں میں مشی کی جارہی ہے ایسے میں حکومت کی جانب سے مذہبی منافرت پر مبنی پابندیاں کسی صورت قابل قبول نہیں امام حسین علیہ سلام کسی ایک مسلک کے رہنما نہیں بلکہ کل انسانیت کے رہبر و پیشوا ہیں اور یہ محبان اہلبیت کا بنیادی اور آئینی حق ہے کہ اپنی عبادات کو آزادی کے ساتھ انجام دیں۔
وحدت نیوز (لاہور) چہلم شہدائے کربلا کے موقع پر اپنے پیغام میں رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ اربعین حسینی میں نجف سے کربلا تک کا پیدل مارچ ، مشترکہ عقائد و اقدار کا مظہر ہے جو اجتماعی قدم اٹھائے جانے اور انفرادیت سے دوری اختیار کرنے کا سبق دیتا ہے۔ اس لئے بلا وجہ نہیں ہے کہ عالمی یذیدی فکر و کردار کی حامل طاقتیں اربعین حسینی کے عظیم اجتماع میں اتحاد و وحدت کا عنصر دیکھ کر بوکھلائے ہوئے ہیں اور اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے اس اجتماع میں نہ صرف شیعہ سنی مسلمان بلکہ سکھ ، ہندو ،عیسائ اور دیگر مزاہب کے لوگ بھی عقیدت و احترام کے ساتھ شرکت کرتے ہیں کیونکہ امام حسین علیہ سلام کی شخصیت آفاقی ہے اور تمام مسالک و مذاہب اپنے اپنے انداز میں سید الاحرار ابا عبداللہ الحسین ع کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اربعین حسینی کی ثقافت اتنی خوبصورت اور موثر ہے کہ پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک میں نواسہ رسول امام حسین علیہ سلام کی محبت میں پیدل چل کر مرکزی اجتماعات میں شرکت کرتے ہیں لھذا حکومت کی جانب سے جلوس اور اربعین مارچ کے خلاف دیے جانے والے اعلامیے کو کسی صورت قبول نہیں کرتے ان شاء اللہ ہر سال کی طرح اس سال بھی لاکھوں عاشقان اہلبیت روز اربعین گھروں سے باہر نکلیں گے۔
وحدت نیوز(گلگت)دنیور گلگت میں منعقدہ یوم حسین علیہ سلام میں خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوے ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ گلگت کی نائب صدر محترمہ بی بی سلیمہ کا کہنا تھا کہ جب تک ہم حسینی کردار، گفتار اور اقدار کو نہ اپنائیں گے، تب تک ہم حسینی دعوے دار تو ہوسکتے ہیں لیکن حقیقی حسینی نہیں بن سکتے واقعہ کربلا دین کے تحفظ اور بقا کا ضامن ہے اور امام حسین علیہ سلام کے پیروکار ہونے کی حیثیت سے دین مبین کی خدمت کرنا ہم پر واجب ہے ۔
اس موقع پرمجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی سابقہ سیکرٹری یوتھ محترمہ ساٸرہ ابراہیم اور خانم طاہرہ وزیر نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ اسلام نے جہاں خواتین کے حقوق کی بات کی ہے وہاں ان کے کاندھوں پر عظیم ذمہ داریاں بھی عاٸد کی ہیں۔جو خواتین خود کو ذمہ دار سمجھتی ہیں وہ کردار زینبی سے غافل نہیں ہوسکتی۔انسانی معاشرے کی تشکیل اور امن وسکون میں ایک خاتوں کا اتنا ہی حصہ ہے جتنا ایک مرد کا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر آج کی خواتین کربلا سے سبق لینا چاہتی ہیں تو کردار زینبی کا مطالعہ کریں کہ کس طرح حضرت زینب وام کلثوم نے عظیم مصاٸب و مشکلات کے باوجود شجاعانہ اور فاتحانہ انداز میں حسینی مشن کو آگے بڑھایا۔
کانفرنس کے اختتام پر سیکرٹری تربیت ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت محترمہ صائمہ بتول نے شہادت جناب سکینہ سلام اللہ علیھا کے عنوان سے مجلس عزا سے خطاب کیا ۔ بعد ازاں کانفرنس کی منتظم محترمہ صائمہ علی اور علاقے کی خواتین کے ساتھ ایک نشست ہوئ جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے اغراض و مقاصد بیان کرنے کے بعد دنیور میں یونٹ کا قائم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا۔
وحدت نیوز(گلگت) ہر دور میں کنیزان زہرؑ ا یزیدی فکر سے نبرد آزما رہی ہیں۔کردار زینبی کی حامل خواتین جب بھی میدان کا رخ کرتی ہیں تو انقلاب ان کے قدم چومتی ہے۔خواتین انسانی معاشروں کا جزو لاینفک ہیں۔معاشروں کے ترقی وزوال میں خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے رہنماٶں محترمہ ساٸرہ ابراہیم اور محترمہ طاہرہ نے دنیور گلگت میں یوم حسین علیہ السلام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوٸے کیا۔
انہوں نے کہا کہ اسلام نے جہاں خواتین کے حقوق کی بات کی ہے وہاں ان کے کاندھوں پر عظیم ذمہ داریاں بھی عاٸد کی ہیں۔جو خواتین خود کو ذمہ دار سمجھتی ہیں وہ کردار زینبی سے غافل نہیں ہوسکتی۔انسانی معاشرے کی تشکیل اور امن وسکون میں ایک خاتوں کا اتنا ہی حصہ ہے جتنا ایک مرد کا ہے۔واقعہ کربلا اس کی ناقابل تردید حقیقت ہے۔جہاں مردوں نے راہ خدا میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا وہاں خواتین نے اپنے حصے کا کردار اد کرتے ہوٸے ان شہدإ کے ذکر کو تا ابد قاٸم وداٸم رکھنے کا وسیلہ فراہم کیا۔اگر آج کی خواتین کربلا سے سبق لینا چاہتی ہیں تو کردار زینبی کا مطالعہ کریں کہ کس طرح حضرت زینب وام کلثوم نے عظیم مصاٸب و مشکلات کے باوجود شجاعانہ اور فاتحانہ انداز میں حسینی مشن کو آگے بڑھایا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج وہ وقت ہے کہ ہم اپنے زمانے کے امام کی ظہوری کیلٸے میدان عمل کود جاٸیں۔اب انتظار کو طول دینے کی بجاٸے انتظار کے لمحات کو کم کریں۔ہماری غفلت اور کوتاہیوں نے ہی امام کو غیبت میں رکھا ہے لہٰذا بیدار ہوجاٸیں اور امام زمانہ کے انقلاب اور حکومت الٰہیہ کے قیام کیلٸے مقدمہ بنیں تاکہ انتظار کی گھڑیاں ختم ہوں اور ہم اپنے امام کا دیدار کرسکیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اسلام آباد کی جانب سے علی پور کے مقام پر یوم سکینہ سلام اللہ علیھا کا انعقاد کیا گیا مجلس عزا سے جامعہ مدرسہ فاطمیہ کی معلمہ محترمہ رباب کاظمی نے خطاب کیا اور کہا کہ امام حسین علیہ سلام کی تین سالہ بیٹی نے معرکہ حق و باطل میں دین اسلام کے دوام کےلیے بے انتہا ظلم و ستم اوردردناک مصائب جھیلے کربلا میں جہاں مرد و خواتین بوڑھوں اور جوانوں نے بے نظیر و بے مثال کردار پیش کیا وہاں حضرت سکینہ سلام اللہ علیھا اور اطفال آل رسول (ص) نے بھی عظیم جہاد کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یوم سکینہ (س) و یوم علی اصغر (ص) منا کر ہم اپنے بچوں کو محمد و آل محمد علیھم السلام کے ان پاک و پاکیزہ بلند مرتبہ بچوں کے کردار سے متعارف کرواتے ہیں تاکہ ان کے ذکر کی بدولت ہماری نسلیں بھی دین اسلام کے راستے پر چلتے ہوے ہر قسم کی قربانی کا جزبہ اپنے اندر پیدا کریں اس موقع پر چھوٹی بچیوں کو مقنے ، چاندی کی بالیاں اور بی بی کے نام کی پٹیاں تقسیم کی گئیں مجلس عزا میں مرکزی آفس سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ بینا شاہ نے بھی شرکت کی۔
وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چنیوٹ کے زیر اہتمام یوم جناب سکینہ سلام اللہ علیھا نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا جس میں علاقہ کی خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی مجلس عزا سے محترمہ سمیرا نقوی اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین چینیوٹ کی صدرعابدہ نقوی نے خطاب کیا۔
محترمہ سمیرا نقوی نے کہا کہ سکینہ کے معنی ہیں قلبی و ذہنی سکون پر یہ بچی سکون سے نہ رہ سکی نازونعم سے پلی، باپ کے سینے پر سونے والی اپنی پھوپیوں کی چہیتی پیاری سکینہ چار سال ہی میں یتیمہ ہو گئی لیکن دین اسلام کی سربلندی اور بقا کے لیے امام حسین علیہ سلام کی کم سن دختر نے بے انتہا غم و مصائب جھیلے اور دشمنان دین کے سامنے جرات و استقامت کے ساتھ ڈٹی رہیں۔
انہوں نے کہا جناب سکینہ سلام اللہ علیھا تمام بچیوں کے لئےمشعل راہ ہیںبچیوں نے کالی عبا و برقعے میں شرکت کی ،سکینہ سلام اللہ علیھا سے تجدید عہد کیامجلس کے بعد سبیل جناب سکینہ کا اہتمام کیا گیا۔
وحدت نیوز(گلگت)حالیہ طوفانی بارشوں کی وجہ سے جہاں پاکستان کے چاروں صوبے متاثر ہوچکے ہیں وہاں گلگت بلتستان میں بھی جانی ومالی نقصانات سے عوام دوچار ہوچکے ہیں۔گلگت بلتستان بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جو علاقے متاثر ہوچکے ہیں ان میں موضع بوبر ضلع غذر موضع گورو جگلوٹ ضلع گلگت موضع ہوپر ضلع نگر اور تحصیل تانگیر ضلع دیامر قابل ذکر ہیں۔سرکاری سروے کے مطابق گلگت بلتستان میں کل 22ہلاکتیں ہوٸی ہیں جبکہ رہاٸشی مکانات اور انفراسٹرکچر بری طرح متاثر ہوگیا ہے۔گورو جگلوٹ بوبر اور تانگیر میں متاثرین کیلٸے خیمہ بستیاں قاٸم کی جاچکی ہیں۔
مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے حتی المقدور متاثرین کی امداد کیلٸے سرگرمیاں جاری ہیں جن کی تفصیل حسب ذیل ہے۔
١۔ لباس
متاثرین کیلٸے 4000 گرم جوڑے زنانہ۔۔
٢۔ بچوں کیلۓ 2000 گرم جوڑے
٣۔مردوں کیلۓ 300 جوڑے لیڈیز جینٹس 1500 سوئیٹر
٤۔ نوجوان لڑکوں کیلٸے پینٹ شرٹس 1500
کمبل و رضائیاں
١۔ کمبل 100
٢۔ رضاٸیاں۔35
٣۔گدیاں 100
خوراک
١۔ کھانے پینے کی ضروری اشیاٸے خوردونوش جن کی مالیت تقریبا ایک لاکھ اورنقدی ایک لاکھ گیارہ ہزار دو سو نقد رقم رہنما شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین پاکستان محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپٹی ٹیم کے ہمراہ صوبائی آفس گلگت میں رہنما الیاس صدیقی اور محترم برادر عارف قنبری کو نقدی اور دیگر سامان حوالہ کیا۔
وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع اٹک کی جنرل سیکرٹری محترمہ نزہت نقوی ،ضلعی سیکرٹری مالیات محترمہ عاصمہ نوید ،یونٹ صدر خواہر نصرت نقوی ،سابقہ مرکزی سیکرٹری مالیات خواہر قرات العین نیز مرکزی رابطہ سیکرٹری محترمہ زینب بنت الہدی نے ضلعی برادران کے ہمراہ ملنگ بستی نوشھرہ کا دورہ کیا اور وہاں سیلاب سے متاثرین خاندانوں سے ہمدردی اور داد رسی کی وفد نے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان جس میں کپڑے ،جوتے،چادریں ،جائے نمازیں ،بچوں کے لیے کھلونے،بسکٹ،نمکو،کھجوریں،پانی کی بوتلیں اور پینسلیں ،ربڑ ،رنگ تقسیم کیے گئے علاوہ ازیں نقد رقم بھی متاثرہ خانوادوں کو دی گئی۔
امدادی سامان کی تقسیم کے لیے سید عقیل عباس اورانکی فیملی نے جو وہیں کے رہائشی تھے نے بھرپور تعاون کیا ۔اس وفد میں میڈیکل کیمپ بھی لگایا گیا جس میں ڈاکٹر عاصف اور انکی دختر ڈاکٹر زہراء عاصف نے مریضوں کا معائنہ کیا آئی ایس او محبین کے یونٹ صدر سید ضامن عباس نےشرکت کی جنھوں نے وہاں ادوایات کی فراہمی میں اپنا مالی تعاون کیا۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم برادر سید ناصر شیرازی کو سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے رقم بھجوا دی گئی ۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے سیلاب متاثرین کے لیے کی گئی کاوشوں پر تمام اضلاع کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے اب تک نو لاکھ دس ہزار دو سو روپے کی امداد مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان بردار ناصر شیرازی تک پہنچا دی گئی ہے جبکہ مزید چار لاکھ کا امدادی سامان خریدنے کے بعد متاثرہ علاقوں کے لیے بھیجا جائے گا اس مد میں تمام خواہران کی زحمات قابل ستائش ہیں جنہوں نے اپنی تمام تر مصروفیات کے ساتھ ساتھ اس دکھ اور مصیبت کی گھڑی میں اپنے ہم وطنوں کی امداد کے لیے اپنی بھرپور کاوش کی۔
وحدت نیوز(لاہور)کم تعداد اور محدود وسائل و ہتھیار لیکن جذبہ ایمانی سے لبریز مجاہدوں نے اپنے سے دس گنا ذیادہ بڑے اور طاقت رکھنے والے دشمن کو ناکوں چنے چبواے چھ ستمبر ان عظیم غازیوں اور شہیدوں کی یاد دلاتا ہے کہ جنہوں نے اپنے لہو سے اس پاک سرزمین کی آبیاری کی اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا ۔ان خیالات کا اظہار رکن پنجاب اسمبلی و رہنما مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے یوم دفاع کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں کیا۔
ان کا کہنا تھا دھرتی پر جب کبھی مشکل وقت آیا پاک فوج ہمیشہ اسکے تحفظ اور عوام کی فلاح کے لیے میدان میں اتری ہے چھ ستمبر 1965ء کا معرکہ اور عظیم مجاھدوں کے کارنامے آج بھی خون گرماتے ہیں نئی نسل کو اس سنہری تاریخ اور اس جذبہ ایمان اور حب الوطنی سے آگاہی دینا وقت کی اہم ضرورت ہے موجودہ دور پاکستان کا سخت ترین اور مسائل و مشکلات کا دور ہے ان نامسائد حالات سے نکلنے کے لیے قوم کو ماضی کی طرح اتحاد و یکجہتی کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ حب الوطنی کو اپنے ایمان کا حصہ قرار دیتے ہوئے آگے بڑھیں اور ملک کی ترقی و استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔