The Latest

وحدت نیوز(اسلام آباد) گلگت بلتستان خصوصاً دیامر اور سکردو میں خواتین کی شناختی کارڈ رجسٹریشن کو بہتر بنانے کے لیے اراکین گلگت بلتستان ‏اسمبلی،محترمہ کنیز فاطمہ(MWM) اور محترمہ ثریا زمان نے نادرا ہیڈ کوارٹر ، اسلام آباد کے سنئیر حکام، محترمہ ریما آفتاب ، ڈائریکٹر جنرل ، محترمہ معظمہ یوسف ، ‏ڈائریکٹر ، اور زاہدالرحمان شمس ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سے اسلام آباد میں ٹرسٹ فار ڈیمو کریٹک ایجوکیشن فری اینڈ فئیر الیکشن نیٹ ورک کے دفتر میں ‏مشاورتی ملاقات منعقد کی۔ ملاقات کے دوران گلگت بلتستان کی خواتین کی شناختی کارڈ  رجسٹریشن کو بڑھانے کے حوالےسےتفصیلی گفتگو ہوئی۔

 محترمہ ‏ثریا زمان نے دیامر میں گلگت بلتستان کے دیگر علاقوں کی نسبت خواتین کی سیاسی و انتخابی شرکت کم ہونے کے حوالے سےاہم وجوہات کی نشاندہی ‏کرتے ہوئےبتایا کہ تعلیم کی شرح کم ہونے  اور ثقافتی رکاوٹوں کی وجہ سے خواتین کی سماجی، معاشی و سیاسی عوامل میں شرکت کم ہے اور این جی اوز اور ‏سول سوسائٹی کی موجودگی بھی نہ ہونے کے برابر ہے ، جس کی  بنیاد پر خواتین کی قومی زندگی میں شرکت بڑھانے کے حوالے سے علاقے کو سنگین ‏مسائل کا سامنا ہیں ۔شناختی کارڈ اورووٹر رجسٹریشن کو بڑھانے کے لیے متعلقہ حکومتی محکموں نادراورالیکشن کمیشن گلگت بلتستان کو ٹھوس اقدامات ‏اٹھانے کی ضرورت ہے ۔

سکردو میں خواتین کی شناختی کارڈ رجسٹریشن کم ہونے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے محترمہ کنیز فاطمہ نے کہا کہ خواتین کی رجسٹریشن میں حائل ‏رکاوٹوں مثلاً، نادرا کے دفاتر تک رسائی نہ ہونا، خواتین کے مرکز میں محدود جگہ ہونے کی وجہ سےلمبی قظاروں میں انتظار کرنا، شناختی کارڈ کی اہمیت‎ کے  ‏حوالے سے آگاہی نہ ہونا اور رجسٹریشن کے لیے درکار دستاویزات کے حوالے سے معلومات نہ ہونا ، موبائل جسٹریشن وین کی عدم دستیابی اور دیگر ‏سماجی و ثقافتی رکاوٹوں کے باعث خواتین شناختی کارڈ اور اس سے منسلک بنیادی حقوق سے محروم رہ جاتی ہیں۔ ‏ملاقات کے دوران گلگت بلتستان اسمبلی خواتین کاکس اور اسمبلی کےدیگر اراکین اورسول سوسائٹی کے ادروں کے اشتراک سے خواتین اور دیگر ‏پسماندہ طبقات کی شناختی کارڈ  رجسٹریشن کی مہمات اور دیگر سرگرمیوں کے حوالےسے حکمت عملی تیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور)رکن پنجاب اسمبلی و مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی رہنما سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ بے آسرا و مصیبت ذدہ سیلاب متاثرین کے لیے دل کھول کر امداد کریں خطرناک سیلابی ریلوں نے گاوں دیہات اور بستیاں اجاڑ دیں اور ان کا نام و نشان صفحہ ہستی سے مٹا دیا اقتدار و دولت کے نشے میں مست بے حس حکمرانوں کی نا اہلی نے عوام کو اس مصیبت اور آفت میں غرق کر دیا ہے  اتنے بڑے پیمانے پر تباہی و بربادی کے ذمہ داران یہی حکمران ہیں جنہیں عوام کی تکلیف اور اذیت کا کوئ احساس نہیں۔

 ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم ہمیشہ سے ایسے حالات و واقعات میں بڑھ چڑھ کر اپنا کردار ادا کرتی ہے اس وقت ہم سب کو ایک بڑے انسانی المیے اور اموات سے بچنے کے لیے اپنی کوششیں تیز تر کرنا ہونگیں بچے جوان مرد و خواتین سب اپنے مصیبت ذدہ بہن بھائیوں کی مشکل وقت میں مدد کرنے کے لیے میدان میں اتریںانہوں نے کہا دین اسلام کی تعلیمات اور حضرت محمد صل اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آئمہ طاہرین علیھم السلام کی سیرت سے ہمیں یہی درس ملتا ھے کہ بلا تفریق مسلک و مذہب طبقات ستم رسیدہ و مشکل میں گھرے ہوے انسانوں کی مدد کی جاے ایک انسان کی جان بچانا کل انسانیت کی جان بچانے کے مترادف ہے ان کا مزید کہنا تھا ابتلا و آزمائش اور بے بسی کی اس گھڑی سے نجات کے لیے قادر مطلق ذاتِ پروردگار کے حضور استغاثہ کیا جاے اجتماعی طور پر دعائے جوشن کبیر اور دیگر دعائیں اور نماز پڑھیں اور خلوص دل سے دعا کریں کہ اللہ تعالی محمد و آل محمد (ص) کے طفیل ہماری قوم اور ہمارے وطن پر رحم فرمائے ۔ آمین

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ نےکہاکہ خواتین کے لیے تربیت کا میدان کھلا ہے۔ ایک بہترین معاشرے کی تشکیل اسی صورت ممکن ھے جب با شعور ، با بصیرت اور تعلیم یافتہ خواتین اپنے خاندان اور معاشرے کی اصلاح کے لیے عملی اقدامات اٹھاتی ہیں ۔ اسوہ و کردار زینبی خواتین کے لیے بہترین مشعل راہ ہے۔ چودہ صدیاں بیت جانے کے باوجود آج بھی جب عاشور کے ہولناک مناظر بیان ہوتے ہیں تو بلا تفریق مذہب و ملت انسانیت گریہ اور آدمیت اشکبار ہو جاتی ہے، صرف ان مصائب کو پڑھ کر یا سن کر انسان اپنے آپے میں نہیں رہتا لیکن اللہ رے صبر زینبی کہ سارے دردناک مناظر اپنی آنکھوں سے دیکھے لیکن نہ عبادت میں کمی آئی نہ منزل اطاعت میں قدم لڑکھڑائے حتی شام غریباں میں بھی جلی ہوئے خیام کی راکھ کے مصلی پر نماز شب ادا کی۔

 انہوں نے کہا جناب زینب سلام اللہ علیھا کے عقل انسانی کو متحیر کر دینے والے کردار نے اسلام کو دوام بخشا اور یزیدیت کو ہمیشہ کے لیے رسوا و ذلیل کر دیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ خواتین میں فاطمی و زینبی فکراور کربلائی کلچر کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کے اجلاس میں مولانا مہدی کاظمی صاحب نے تنظیمی منشور کے حوالے سے مفید گفتگو کی۔ چیئرمین ایم ڈبلیو ایم علامہ راجا ناصر عباس جعفری  اور مولانا مہدی کاظمی صاحب کے ساتھ تفصیلی مشاورت و آراء کے تبادلے کے بعد متفقہ طور پر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کے دستور کو حتمی شکل دی گئی،  جسے قبلہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری شوری اعلی میں منظوری کے لیے پیش کریں گے۔اجلاس میں زوجہ محترمہ قبلہ علامہ راجا ناصر عباس جعفری محترمہ خانم طیبہ جعفری نے بھی شرکت کی ۔اجلاس کے اختتام پر ماہ ربیع الاول میں مرکزی کابینہ کے لئے ایک روزہ  تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین وومن ونگ کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی زیر صدارت سنٹرل سیکرٹیریٹ اسلام آباد میں خواتین کا اہم اجلاس منعقد ہوا. اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ،اس کے بعد محترمہ عصمت بتول نے حدیث کساء اور زیارت عاشورہ کی تلاوت سے محفل کو نورانی کیا۔  

اجلاس کو آگے بڑھاتے ہوئے مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ کی مرکزی کابینہ کے لیے چھ عہدہ داران کے نام کا اعلان کیا اوران سے حلف لیا۔ کابینہ کے لئے درج ذیل خواہران کو ذمہ داری دی گئی: محترمہ بینا شاہ بطورآفس سیکریٹری، عرفا عباس رضوی بطور میڈیا سیکریٹری ، محترمہ زینب بنت الھدی بطور سیکریٹری روابط ، محترمہ فہیمہ زینب بطور سیکریٹری تحفظ عزداری  ، محترمہ فرحانہ فصاحت بطور سیکرٹری تعلیم  اورمحترمہ عصمت بتول بطور سیکریٹری امور ذاکرات و عالمات شامل ہیں ۔

وحدت نیوز(لاہور) 75ویں یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کا کہنا تھا کہ جن خالص نیتوں اور قربانیوں کے ساتھ اس ملک کی بنیاد رکھی گئی انہیں قربانیوں کو یاد کرتےہوئے اور قائد اعظم کے فرامین پر عمل کرتے ہوئے ہم اس ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن کر سکتے ہیں اور بالآخر ایک دن ایسا بھی آئے گا کہ وطن عزیز پر زمین کے اصلی وارث امام زمانہ علیہ السلام کی حکومت کو مشاہدہ کریم گے بیشک صحیح اسلامی عقیدہ و اسلوب کی پیروی میں وطن عزیز کا مستقبل روشن اور منور ہوگا ۔

ان کا کہنا تھا کہ یوم آذادی کے موقع  پر وطن کے محافظوں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہوں جن کی جانیں ہمہ وقت مملکت خداداد پاکستان کی حفاظت کے لئے قربان ھونے کے لئے تیار رھتی ھیں ۔ حسینیت زندہ باد ، پاکستان پائندہ باد ۔

وحدت نیوز(گلگت)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما محترمہ سائرہ ابراہیم نے ایک بیان میں کہا کہ ریاست کمزور اور طاقت ورکیلئے یکساں نظام انصاف پر عمل پیرا ہو، ایک ڈرائیور کی بیوی اور شیرخوار بچی کیلئے انصاف کے تقاضےالگ ہیں اور ایک سارٹیفائڈ چور کی بیٹی کیلئے الگ، یہ دہرا معیار انصاف وطن عزیز کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے۔اعلیٰ عدلیہ پر سے عام شہری کا اعتماد ختم ہورہا ہے۔ شہباز گل کا ڈرائیور مجرم ہے تو سزا اس کی بیوی اور معصوم بچی کو کیوں دی جارہی ہے۔ حکمران خوف خدا کریں اور آخرت سے ڈریں ، مولا علیؑ کا فرمان ہے حکومتیں کفر سے تو چل سکتی ہیں مگر ظلم سے نہیں ۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حکومتی اتحاد کے تمام قائدین  اعلیٰ عدلیہ سے سزا یافتہ ہیں لیکن قانون اس کے سامنے اندھا ، بہرااور گونگا ہوجاتا ہے، علاج کے نام پر جھوٹ بول کر ایک جماعت کا قائد بیرون ملک فرار ہوجاتا ہے اور اس کے ضمانتی وزیر اعظم بنادیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قائد اعظم اور علامہ اقبال نے ایسے پاکستان کا خواب نہیں دیکھا تھا کہ جہاں محب وطن شہری جیل کی سلاخوں کے پیچھے اور چور لٹیرے مسند اقتدار پر براجمان ہوں ۔

وحدت نیوز(گلگت) یوم علی اصغرؑ کی مجالس ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین گلگت کی جانب سے مختلف مقامات پر عقیدت و احترام سے منعقد کی گئیں (حیدر پورہ)امام بارگاہ قصر زہرہؑ میں یوم علی اصغرؑ کی مجلس سے ذاکرہ اہلیبیت محترمہ سیدہ رباب رضوی نے خطاب فرمایا، برمس پائن امام بارگاہ میں یوم علی اصضر سےپرنسپل جامعہ خدیجتہ الکبری محترمہ خانم رباب نے خطاب فرمایا۔

انہوں نے تعمیر معاشرہ میں خواتین کے کردار پر روشنی ڈالی ایم ڈبلیو ایم رہنما شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے سیینئرخواہران ایم ڈبلیو ایم گلگت شعبہ خواتین کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کے زینبی کردار کی مائیں بہنیں ہی آج کے یزید سے لڑ سکتی ہیں امام حسین علیہ السلام کی شھادت کا مقصد امر بالمعروف اور نھی عن المنکر تھا اور اس سنت کو سماج اور معاشرے میں رائج کرنے کی ضرورت ہے نیکی کی ھدایت اور برائی سے روکنا ہر مرد و مومن کی ذمہ داری ہے بد قسمتی سے اس واجب کو لوگوں نے ترک کر دیا ہے۔انہوں نے ریاستی اداروں کو بھی تنبیہ کی کے بے جا گرفتاریوں کا سلسلہ روکا جائے اور اصل ہاتھ کو پکڑا جائے مجلس کے اختتام پر شبیہ جھولا علی اصغرؑ برآمد کیا گیا مجلس وحدت کی سینئر خواہران کی جانب سے نیاز کا اہتمام کیا گیا۔

وحدت نیوز(کراچی)المجلس ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ سیل کراچی ڈویژن کی جانب سےدوران عشرہ محرم الحرام شہر بھرمیں سبیلوں کا اہتمام کیا گیا۔ ڈائریکٹر المجلس ڈیزاسٹر اینڈ مینجمنٹ سیل کراچی ڈویژن سید زین رضوی کے مطابق اے ڈی ایم سی نے مرکزی جلوس عاشورہ میں سبیل ٹرک کا اہتمام کیا جہاں سے عزاداروں کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضع کی گئی۔

9 محرم الحرام نیوکراچی کے مرکزی جلوس عزا امام بارگاہ ابوتراب سیکٹر فائیوجی نیوکراچی اور بزم حسینی سیکٹر فائیو ای سے برآمد ہوئے اور مقررہ راستوں سے گزرتے ہوئےا امام بارگاہ کاروان حیدری سیکٹر الیون ڈی نیوکراچی  میں اختتام پزیر ہوئے۔ جس میں عزاداران امام مظلوم کے لئے سبیل کا اہتمام کیا گیا۔جس میں ہزاروں عزاداروں کو شربت کی سبیل سے سیراب کیا گیا۔

اس کے علاوہ ضلع ملیر میں مسجد وامام بارگاہ حسینی ماوری ٹاؤن قائد آباد میں 9 محرم الحرام کے مرکزی جلوس اور چوکنڈی میں امام بارگاہ علی ابن ابی طالبؑ میں بھی جلوس عاشورہ کےدوران سبیلوں کا اہتمام کیا گیا جہاں عزاداروں کی ٹھنڈے مشروبات سے تواضع کی گئی۔ زین رضوی کے مطابق ضلع غربی 06 جگہوں پر، 01 روز حیدری یونٹ، سادات کواٹر حسین آباد، سرجانی ،گہرام گوٹھ ،عبدالرحیم گوٹھ،پاور ہاوس چورنگی نارتھ کراچی،امام بارگاہ کاروان حیدری سیکٹر الیون ڈی نیوکراچی ،العباس لاسی گوٹھ،جامع مسجد نورایمان ناظم آباد،جامع مسجد سکینہ امام بارگاہ شاہ کاظمین،مرکزی جلوس 9  محرم،پہلی محرم سے دس محرم UC:10کورنگی ،8,9 محرم جے ون کورنگی میں بھی دوران جلوس و مجالس سبیلوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔

وحدت نیوز(ٹنڈو محمد خان) یوم علی اصغرِیزیدیوں اور یزیدی فکر کی رسوائی کا دن ۔مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی نے یوم علی اصغر کے موقع پر تمام اضلاع کی بھرپور شرکت پر تمام ضلعی جنرل سیکرٹری کا شکریہ ادا کیا ، ان کا کھنا تھا عالمی یوم علی اصغرؑ  مناتے ہوئے ہرضلع نے بھر پور تعاون کیا انشاء اللہ ملک بھر میں عشرہ زینبیہؑ  اور یوم سکینہؑ کے حوالے سے بھی تمام اضلاع ابھی سے پلاننگ کریں اور مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ایسی ذاکرات کو ممبر پر بٹھائیں جو صحیح پیغام زینبی کو مومنات تک پہنچائیں ، ممبر سے اسلامی احکام کے احیا کی نیت سے مجلس کے دوران خواتین میں روزانہ چند احکام کے مسائل بھی بیان کیے جائیں ۔ امید ھے اھل معرفت خواتین بھتر انداز میں اس قافلہ حسینی کی ھمراہ ھونگیں ۔

وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان) عالمی یوم علی اصغر علیہ السلام کے موقع پر پاکستان کے مختلف علاقوں میں بھرپور انداز میں منایا گیا ۔ٹنڈو محمد خان کے مرکزی امام بارگاہ حسینی ع میں شہ پارہ بتول نے کمسن بچوں اور ماؤں سے اس دن کی مناسبت سے اپنے امام وقت عج کے لیے تجدید عہد لیا۔

نیز انھوں نے کہا کہ چھوٹے سے شہزادے نے اپنے وقت کے امام ع کے لیے سن کو بھلا کر لبیک کی ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رہے گی کہ اپنے امام وقت ع کے نصرت کیلئے عمر لازم نہیں صرف بصیرت ہونی چاہیے۔

Page 26 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree