The Latest
وحدت نیوز(گلگت)آج امن عالم کے علمبرداروں کو یوکرائن میں قتل ہونے والوں کا بہت درد ہے اور آے دن کسی نہ کسی طرف سے آواز اٹھ رہی ہے مگر ان آدم خور امن کے علمبرداروں کو نہ فلسطین نظر آتا ہے نہ یمن نہ عراق نہ افغانستان مرکزی سیکریٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے یوم القدس کے حوالے سے جاری بیاں میں کہا کے قدس صرف اسلام کا نہیں انسانیت کا مسئلہ بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آج جو کچھ اسرائیل فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ کررہا ہے وہ صرف اسلام دشمنی نہیں بلکہ انسانیت دشمنی بھی ہے اسلیے کہ جو بربریت وہ انجام دے رہا ہے وہ انسانیت کے خلاف ہے بلکہ جانوروں سے بد تر سلوک کررہے ہیں یہ ظالم اسرائیلی جہاں نہ بچوں پر رحم کھایا جاتا ہے نہ عورتوں اور بوڑھوں پر آج امن عالم کے علمبرداروں کو یوکرائن میں قتل ہونے والے انسان نظر آتے ہیں اور آے دن کسی نہ کسی طرف سے آواز اٹھ رہی ہے مگر ان امن کے علمبرداروں کو نہ فلسطین نظر آتا ہے نہ یمن نہ عراق نہ افغانستان۔
انہوں نے کہا کہ یہ اسرائیلی اور اس کے تعلق دار کسی بھی مسلک سے تعلق رکھنے والے ہوں سب ظالم ہیں اور ہم ان کے مقابلے میں مظلوموں کی حمایت اعلان کرتے ہوئے ہیں اور یہ حمایت اسلیے نہیں کہ یہ مسلمان ہیں بلکہ اسلیے کہ یہ انسان ہیں اور کسی بھی مکتب فکر میں انسانیت پر ظلم کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے بلکہ جانوروں کے ساتھ بھی وہ سلوک نہیں کیا جاتا جو اسرائیلی درندے انجام دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کے امریکہ کو دوسرے ممالک میں مداخلت اور اپنی حکمرانی کا جنوں ہے لیکن وہ یاد رکھے کے ہمارے وطن عزیز کے اندرونی معاملات میں مداخلت امریکہ کو بہت مانگا پڑے گا انہوں نے کہا کے ہم شضیت پرست نہی ہیں لیکن جو امریکہ کا مخلاف ہو گا ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں اور وطن عزیز کے لئے کسی بھی قربانی سے گریز نہی کریں گے انہوں نے کہا کے امریکی مداخلت پر ہماری خاموشی وطن عزیز کے لئے سنگین خطرات کا باعث ثابت ہو سکتی ہے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ سیدہ نرگس سجاد کا یوم القدس کی مناسبت سے پیغام میں کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین امت مسلمہ کے اساسی اور بنیادی مسائل میں سے ایک ہے جس نے کئی عشروں سے امت مسلمہ کو بے چین کررکھا ہے - ارض فلسطین جسے انبیاکی سرزمین کہا جاتا ہے اور بیت المقدس جو مسلمانوں کا قبلہ اوّل ہے اس وقت سے غاصب صہیونی ریاست کے قبضے میں ہے رہبر کبیر بت شکن زمان سید روح اللہ موسوی الخمینی کی بصیرت کو لاکھوں سلام کے جنہوں نے ماہ مبارکہ رمضان کے الوداعی جمعے کو عالمی یوم القدس سے منسوب کیا جسکی بدولت آج پوری دنیا صیہونیوں کے بچھائے ہوے سازشی جال سے بخوبی واقف ہے۔
انہوں نے کہا یوم القدس پوری دنیا میں بھرپور انداز میں منایا جاتا ھے دنیا بھر میں لاکھوں افراد نہ صرف فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی اور بیت المقدس سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہیں بلکہ دنیا میں جہاں کہیں بھی عالمی استعماری طاقتیں اپنی طاقت کے بل بوتے پر ظلم ڈھا رہی ہیں خواہ فلسطین و لبنان و شام پر صہیونی قبضے کی شکل میں ہو یا کشمیر اور برما میں مسلمانوں پر ظلم و ستم کی صورت میں ظلم یمن کے نہتے عرب مسلمانوں پر بمباری و دہشت گردی کرکے کیا جائے یا لیبیا اور شام میں مسلمانوں کو خانہ جنگی میں مبتلا کرکے کیا جائے یوم القدس ان سارے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کا دن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ دن ا ہمت کا دن ہے اور مستضعفین و مظلومین کی فتح کی نوید کا دن ہے لھذا یوم القدس پر بلا تفریق مسلک و مکتب تمام امت مسلمہ گھروں سے باہر نکلے اور قبلہ اول کی آزادی ، فلسطینیوں کی بقا اور صیہونیوں کی سازشوں کو ناکام بنانے میں اپنا کردار پیش کریں۔
وحدت نیوز(لاہور) شاعر مشرق علامہ اقبال کے اشعار کے تناظر میں فلسطینی قوم حریت پسند اور مجاہدانہ فکر و عمل کی حامل قوم ھے فلسطینی عوام ایک طویل عرصہ سے غاصب صیہونی طاقتوں کے مقابلے میں اپنی سرزمین کا دفاع کر رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے فلسطین فاونڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کے زیر اہتمام منعقدہ القدس مرکز و محور کانفرنس سے کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے فلسطینی بہن بھائی یقین کی منزل پر فائز ہیں جن کی فکر آزاد ہے جو ہمیشہ سے سرزمین مقدس کی خاطر جدوجہد کرتے دکھائی دیتے ہیں جنہوں نے باطل کے سامنے کبھی گھٹنے نہیں ٹیکے، انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہونے کے باوجود بے شمار مسائل کا شکار ہے جن میں ایک مسئلہ ملکی خودمختاری کا بھی شامل ہے جب ہم اپنے مسائل میں گھرے رہیں گے تو فلسطین یا کشمیر کے مسئلے پر ایک توانا آواز کیسے اٹھا سکیں گے۔
انہوں نے کہا آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے مفادات اور پارٹیز سے بالاتر ہو کر غلامانہ طرز فکر سے رہائی حاصل کریں ملکی خومختاری اور سالمیت پر کسی طور سمجھوتہ نہ کریں اور وہ فکر اپنائیں جو علامہ اقبال نے اپنی شاعری کے ذریعے ہم تک پہنچائ مسئلہ فلسطین اور قبلہ اول کے تحفظ کے لیے امت مسلمہ اقبال کی خواب کی تعبیر بنتے ہوے ایک طاقت بن کر ابھرے قبلہ اول دنیا بھر کے مسلمانوں کا دوسرا حرم ہے لہذا جمعتہ الوداع یوم القدس پر تمام لوگ گھروں سے نکلیں اور قبلہ اول کی آزادی ، مظلومین فلسطین کے ساتھ اظہار یکجہتی اور غاصب صیہونی فورسز امریکہ و اسرائیل سے اظہار بیزاری کریں۔
کانفرنس سے نائب سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ احمد اقبال رضوی، پاکستان مسلم لیگ نواز سے اراکین پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ، آغا علی حیدر ،جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ ، بیرسٹر عامر رہنما پیپلز پارٹی ،فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم ,سربراہ منہاج القرآن ڈاکٹر محمد حسین آزاد، ملی یکجہتی کونسل کے جاوید قصوری سمیت صحافی مرتضیٰ ڈار ،مفتی جاوید نوری عظیم بھٹ ،سید شہزاد روشن گیلانی اور پاکستان میں مقیم فلسطینی طلباء نے خطاب کیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کے المجلس علمی و تربیتی گروپ کے دوسرے سالانہ تربیتی کورس کا اختتام ، نتائج کا اعلان کر دیا گیا ۔ المجلس علمی و تربیتی گروپ کے تربیتی کورس کے دوسرے سال کے اختتام پر پندرہ رمضان المبارک ولادت امام حسن مجتبی علیہ سلام کے دن پہلی پانچ پوزیشن حاصل کرنے والی ممبران کے نام اعلان المجلس علمی و تربیتی گروپ کی مسئول اور مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ معصومہ نقوی نے کیا ۔
گذشتہ سال ماہ شوال سے شروع کیا گیا ماہانہ تربیتی ورکشاپ کا یہ سلسلہ ماہ شعبان المعظم میں اختتام پذیر ہوا جس کے مطابق پورے سال میں نو ورکشاپس کا انعقاد ہوا ہر ورکشاپ تین یا چار موضوعات پر مشتمل تھی اساتذہ کرام نے تفسیر قران ، تاریخ اسلام ، قصص القران ،اور احکام دین کے موضوعات پر مفید دروس دیے ۔
رواں سال اچھی کارکردگی دکھانے والی مومنات کے لیے مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زھرا نقوی کی خصوصی ھدایت پر اسناد ،کتب و نقدی کا اہتمام کیا گیا جو کہ کچھ دنوں تک خواھران تک پھنچادی جایئں گیں ۔مومنات کا استقبال اور جوش و جذبہ دیکھتے ھوے اس سال بھی انشاءاللہ دروس کے سلسلے کو کورس کی شکل میں جاری رکھیں گے۔
گروپ کی مسئول خانم سیدہ معصومہ نقوی کا کھنا تھا کہ اس پر مسرت موقع پر میں تمام پوزیشن حاصل کرنے والی خواھران کو تھہ دل سے مبارکباد دیتی ھوں نیز اپنی گروپ ایڈمنز خواہر سیدہ عرفہ عباس اور خواہر سیدہ زینب بنت الھدی کی شکرگزار ھوں جو اس دوران بھرپور معاونت سر انجام دیتی ہیں اللہ تعالی ہمیں علم و آگہی کے میدان میں بڑھ چڑھ کر کام کرنے کی توفیق عطا فرماے۔ آمین
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ امریکی مداخلت نے پاکستان میں ہیجان برپا کر دیا ہے ، سیاست دانوں اور عوام کو اسکا ادراک کرنا چاہئیے ورنہ ملک خداداد کے لیے نقصان دہ ثابت ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سامراج پوری دنیا کے لیے مسائل کھڑے کر رہا ہے پوری دنیا کے ممالک میں مداخلت کرنا اور اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنا امریکہ کا وطیرہ بن چکا ھے اقوام عالم کو اسکا سد باب کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا امریکہ دنیا کو عالمی جنگ کی طرف لے جا رہا ہے اگر آج ہم خاموش رہے تو ہماری آنے والی نسلوں کو اسکا خمیازہ بھگتنا پڑے گا ان کا مذید کہنا تھا کہ پاکستان میں امریکہ کی مداخلت پر عوام کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے جو پہلے ہی امریکہ کی سیاہ کاریوں پر نالاں تھے۔
وحدت نیوز(لاہور) امام بارگاہ دربارِ حسین بھٹہ چوک لاہور اور امام بارگاہ قصرِ قیصر والٹن روڈ میں جشنِ ولادت باسعادت مولا امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا جس میں ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے فضائل و مناقب امام حسن علیہ السلام بیان کئے۔
انھوں نے کہا کہ امام حسن علیہ اسلام پیغمبر اسلام کے نواسے تھے لیکن قرآن نے انہیں فرزند رسول ص کا درجہ دیا ہے اور اپنے دامن میں جابجا آپ کے تذکرہ کو جگہ دی ہے ۔آپ رسول اسلام ۖکے فرزند اور اُن کے پھول ہیں،آپ حلم ،صبر،جود و سخاوت میں رسول ۖ کے مشابہ تھے ،نبی اکرم صل اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ سے خاص محبت رکھتے تھے ،آپ کی محبت تمام اہل اسلام یہاں تک کہ کے کفار کے درمیان بھی مشہور تھی اختتام جشن پر مولا امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا کیک کاٹا گیا اور ان کے وسیع دسترخوان کے وسیلے سے دعا کی گئی کہ مالک ہم سب کے رزق میں برکت عطا فرمائے اور سب کی دعاؤں کو اپنی بارگاہ میں قبول و منظور فرمائے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مادرِسماجیات بیگم بلقیس ایدھی کی وفات پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی رہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و ممبر پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ معروف سماجی کارکن عبدالستار ایدھی مرحوم کی زوجہ بلقیس ایدھی کی وفات کا سن کر بہت افسوس ہوا بلقیس ایدھی نے پاکستانی معاشرے میں سماجی خدمات کی اعلی ترین مثال قائم کی ھے انہوں نے بے شمار یتیم بچوں کے سر پر دست شفقت رکھا اور ان کی کفالت کی اس عظیم کار خیر میں آپ ہمیشہ آپنے مرحوم شوہر کے شانہ بشانہ رہیں قوم ان کی بے لوث خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی اللہ تعالی بلقیس ایدھی مرحومہ کے درجات بلند فرماے اور انکے نیک اعمال پر اجر انہیں عظیم عطا فرماے۔ آمین
دوسری جانب ممبر گلگت بلتستان اسمبلی و سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے کہا کہ انسانیت کی خدمت کا روشن ستارہ بلقیس ایدھی کی وفات پر دل مغموم ہے۔ بلقیس ایدھی ایک غریب پرور خاتون تھیں ایک خاتون ہوتے ہوے اپنے شوہر ایدھی صاحب کے انسانیت کی خدمت کا مشن جاری رکھا , انہوں نے جس طرح اپنی زندگی بے کس اور نادر انسانوں کی فلاح کے لیے وقف کی وہ ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے, انکی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم ایک باہمت خاتون اور ایک غریب پرور ادارے سے محروم ہوگٸے,بیگم بلقیس ایدھی جنہوں نے اپنے عظیم شوہر کے شانہ بشانہ انسانیت کے لیے عظیم کام کیا بلاشبہ دونوں میاں بیوی کا وجود انسانیت کے لیے سرمایہ تھا اور ان کا ذکر انکی داستان بھی ہمیشہ انسانیت کیلئے سرمایہ رہے گی۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کے زیر اہتمام سنٹرل سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان اسلام آباد میں حضرت خدیجۃ الکبریٰ سلام اللہ علیہا کے یوم وفات کی مناسبت سے ایک کانفرنس منعقد ہوئی جس میں مختلف مکاتب فکر کی خواتین اسکالرز نے شرکت کی ۔
مقررین نے حضرت خدیجہؑ کی سیرت پر روشنی ڈالی اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس کائنات کی بہت سی چیزوں کو دوسری چیزوں پر فوقیت حاصل ہے‘ مثلاً جمعہ کے دن کو باقی دنوں پر ‘ماہ رمضان کو باقی گیارہ مہینوں پر اور لیلۃ القدر کو رمضان کی باقی راتوں پر۔اسی طرح اس کائنات میں بہت سے انسان ایسے ہیں جن کو تمام بنی نوعِ انسان پر مختلف خصوصیات کی بنا پر فوقیت حاصل ہے‘ مثلاً انبیاء کو غیر انبیاء پر اورپھر انبیاء کرام میں سے نبی کریم ﷺ کو باقی سب پر فوقیت حاصل ہے۔اسی طرح وہ عورتیں جو نبی کریم ﷺکے نکاح میں رہیں(چاہے کم مدت یا زیادہ مدت‘جنہیں ازواج مطہرات اور اُمہات الموٴمنین کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے) ان کو بھی بنی نوعِ انسان کے طبقہ نسواں پر فضیلت اور برتری حاصل ہے۔ان ازواج مطہرات میں سے بھی اوّلیت اور فضیلت حضرت خدیجہ(سلام اللہ علیھا) کو حاصل ہے، جو نبی مکرم (صلی الله علیہ و آلہ و سلم)کی پہلی زوجہ اور اس اُمت کی پہلی ”ماں“تھیں۔
انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ میں حضرت خدیجۃ الکبریٰ طاہرہ ؓ کی طرح کی خواتین کم ہی نظر آتی ہیں، جنہوں نے خواتین کے لئے عمل کی راہیں آسان تر اور روشن تر بنائی ہیں۔ اُن کی یہ عظمت تو قابل رشک ہے ہی کہ وہ حضور نبی کریم ؐ پر پہلی ایمان لانے والی خاتون ہیں، مگر اُن کی یہ عظمت ہماری نظروں سے پوشیدہ رہتی ہے کہ انہوں نے خود اپنے لئے اُس ذات بابرکات کو تلاش کیا اور منتخب کیا۔انہوں نے عرب کی مالدار ترین خاتون ہوتے ہوئے امیر ترین رؤسائے عرب کے رشتے ٹھکرائے اور اُس دُرِّ یتیم کو جسے محبوب دو جہاں بننا تھا۔ اس وقت پہچانا جب ابھی اُن ؐ کے گوہر کو اللہ نے آشکار نہ کیاتھا۔ یہ حضرت خدیجہ کی بصیرت کی انتہا تھی اور ان کے مقدر کی خوش نصیبی کہ حضور نبی کریم نے اُن کاپیغام قبول کیا اور روئے زمین کا سب سے خوشبخت جوڑا ہونے کا اعزاز پایا۔
اس کانفرنس میں محترمہ نرگس سجاد جعفری مرکزی سیکرٹری سیاسیات ،سیدہ قندیل زہراء کاظمی مرکزی سیکرٹری زینبیہ گائیڈ،خواہران زینب، (س)، ممبر شعبہ خواتین ادارہ منہاج القرآن راولپنڈی آپا زبیدہ، محترمہ روبینا شاہ مرکزی مسئول آفس ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین ،محترمہ لیلی کیانی ایڈووکیٹ اسلام آباد ہائی کورٹ،محترمہ خدیجہ ناظمہ شعبہ خواتین امامیہ آرگنائزیشن پاکستان راولپنڈی ریجن،محترمہ صدیقہ کائنات ضلعی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم اسلام آباد، محترمہ بانو ذوالفقار صاحبہ ضلعی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی نے بھی خطاب کیا ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) ماہ مبارک رمضان میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی جانب سے اسلام آباد کے علاقہ علی پور (سترہ میل )اور بھارہ کہو میں ضرورت مند گھرانوں میں راشن کی تقسیم ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات وتربیت محترمہ نرگس سجاد کی سربراہی میں ایم ڈبلیوایم ضلع اسلام آباد و راولپنڈی کی خواتین نےاسلام آباد کے علاقہ علی پور اور بھارہ کہو میں راشن تقسیم کیا ۔ راشن میں آٹا،گھی،آئیل ،چاول،دالیں ،روح افزاء وخوردونوش کا دیگر سامان مختلف نادار گھرانوں میں تقسیم کیا ۔
محترمہ بیناشاہ مرکزی مسئول آفس شعبہ خواتین ،محترمہ صدیقہ کائنات ضلعی سیکرٹری جنرل ضلع اسلام آباد اور دو دیگر خواتین بھی ان کے ہمراہ تھیں جنہوں نے اس کار خیر میں حصہ لیا ۔ ان خواتین نے اپنی مدد آپ کے تحت پہلے نقد رقوم کی جمع آوری کی اور سامان خریدا اور ان فیملیز تک پہنچایا جن کے پاس کھانے پینے کا سامان نہیں تھا اور کوئی ان کا کمانے والا بھی نہیں ہے ۔ اس دور میں بھی ایسی فیملیز موجود ہیں جو کسی سے دست سوال نہیں کر سکتیں بلکہ بہت ہی مشکل حالات میں گزارا کر رہی ہیں ۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی ان خواتین نے پہلے علاقوں میں سروے کیا پھر وسائل اکٹھے کیے اور ان تک یہ سامان پہچایا ہے ۔ اللہ تعالی ان خواہران کی اس خالصانہ کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے ۔ جن خاندانوں کو یہ راشن پہنچایا گیا انہوں ایم ڈبلیو ایم کی ان خواتین کا بہت شکریہ ادا کیا ۔ اور ان کے لئے توفیقات خیر کی دعا بھی کی ۔
وحدت نیوز(گلگت) پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الا اللہ ہم نے یہ وطن اسلام کے نام پر حاصل کیا اور جب ہم مسلمان ہیں اور ہمارا ایمان مضبوط ہے تو پھر کوئی مسلمان نہ تو غلام ہو سکتا ہے اور نہ ہی بھیکاری، کلمہ پڑھ لینے اور اس کا مفہوم سمجھ لینے کے بعد ہم صرف عقیدہ توحید کے پیرو ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین یوتھ شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنے جاری بیان میں کیا ۔
انہوں نے کہا کہ غلامی کی سوچ رکھنے والا کبھی مسلمان نہیں ہو سکتا ہے کیوں کے اسلام ہمیں آزادی کا درس دیتا ہے اور کسی یہود کی غلامی کسی مسلمان کو برداشت نہیں چاہئے۔
انہوں نے کہا کے آج امریکہ کی بہت بڑی سازش خاک میں مل گئی ہے اور غدارانِ وطن کے چہروں سے نقاب الٹ گیا ہے، ان کا کہنا تھا کے ہم مکمل آزادی کی منزل تک جانے کے لئے ہر مشکل گھڑی سے گزرنے کو تیار ہیں، انہوں نے کہا کے جیت ہمیشہ غلامی کے طوق کو کچلنے والوں کی ہی ہوتی ہے اور ہم مادر وطن پاکستان پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے ہمارے بزرگوں نے اسے اسلام کے نام پر حاصل کیا ہے اور ہم بحیثیت آزاد جمہوریہ پاکستانی قوم کسی کے بھی غلام نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کے عدلیہ اگر اتنی جلدی فیصلے کر سکتی ہے تو آج ننھے اے پی ایس شہیدوں کے قاتل، سانحہ کوہستان کے قاتل، ماڈل ٹاون کے قاتل آزاد کیوں ہیں اور کئی کرپشن کے مقدمات میں ملوث شخص وزیراعظم بن جاتا ہے جب کے ایک عام ایف آئی آر کٹا شخص سرکاری نوکری کا اہل نہیں ہوتا اسے بھی کریکڑ سرٹیفکیٹ جمع کروانا پڑتا ہے واہ رے عدلیہ۔
انہوں نے کہا کے ہم کسی صورت امریکہ کے ناپاک ارادوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور وطن کی سالمیت کے لئے ہر حد تک جائیں گے اور انشااللہ عوام کسی غدار وطن کا ساتھ نہیں دیں گے۔