The Latest

وحدت نیوز(لاہور)خواتین کے عالمی دن کے موقع پر جماعت اسلامی کے زیر اہتمام پی سی ہوٹل لاہور میں مضبوط خاندان،! محفوظ عورت،! مستحکم معاشرہ کے عنوان سے ایک کانفرنس کا انعقاد کیا جس میں ڈاکٹر سمعیہ راحیل قاضی اور ثمینہ سعید کی خصوصی دعوت پرمحترمہ حنا تقوی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور نے خصوصی خطاب کیا۔تقریب میں ضلع کی نامور خواتین جن میں ڈاکٹرز پروفیسرز وکلاء اور مختلف شعبہ جات کی خواتین نے شرکت کی ۔

محترمہ حنا تقوی نے اپنےخطاب میں کہا کہ خاتون کے معنی حیا دار پردے میں رہنے والی کے ہیں  خواتین صرف وہ ہی ہیں جو معزز ہیں معاشرے کی تمام عورتوں کو خواتین نہیں کہتے۔انھوں نے کہا کہ اگر ہم مظبوط خاندان ! محفوظ عورت! مستحکم معاشرہ چاہتے ہے تو ہمیں حضرت فاطمتہ الزہرہ سلام اللہ علیہا کے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہونا پڑےگا کیونکہ انہوں نے ایسا خاندان مرتب کیا جو قیامت تک بے مثل رہے گا ایسے راہنما و رہبر بیٹے جو دین اسلام کی بقا اور شان ہیں اور ایسی با عظمت بیٹیاں مشکل سے مشکل حالات میں بھی ظلم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بنی رہیںتقریب میں عظمی نقوی ڈپٹی سیکرٹری اور حمیرا رضوی سیکرٹری شعبہ سیاسیات نے بھی شرکتِ کی تقریب کے اختتام پہ شرکاء محفل نے حنا تقوی سے ملاقات کی اور خطاب کو سراہا۔

وحدت نیوز(تھرپارکر) حیدرآباد سے 300 کلومیٹر کی مسافت پر واقع تھر کے گاؤں گوٹھ آدم رند جو کہ انڈیا کے بارڈر سے 30 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، وہاں گزشتہ روز مرکزی رابطہ جنرل سیکرٹری محترمہ سیمی نقوی، مرکزی مسئول معاون تنظیم سازی غزالہ جعفری اور مسؤل تعلیم و تربیت ضلع حیدرآباد کنول بتول نے تنظیم سازی کے ہدف کے تحت دورہ کیا ۔

 تینوں خواتین نے باری باری وہاں پر موجود خواتین کے سامنے اپنے آنے کے ہدف کو بیان کرتے ہوئے تنظیم کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی اور ان خواتین کو یہ سمجھانے کی کوشش کی کہ ہم خواتین معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، کبھی اپنے آپ کو کمتر نہیں سمجھیے، عورت کے بغیر معاشرے کی ترقی ناممکن ہے، ہمارا ہدف مل جل کر ایک ایمانی معاشرے کا قیام ہے، ہمیں چاہیے کہ خدا کی راہ جوکہ انبیاء کرام علیہم السّلام اور آئمہ معصومین علیہم السّلام نے تعلیم فرمائی ہے اس کے بارے میں جاننے کی کوشش کریں اور پھر استقامت کے ساتھ اس راہ پر گامزن ہوجائیں کہ یہی وہ طریقہ ہے جس کے ذریعے ہم زمانے کے امام عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خوشنودی کو حاصل کرسکتے ہیں۔

محترمہ سیمی نقوی نے تمام موجود خواتین کو ان کی ذمہ داریاں سمجھائیں اور پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی اور ان سب کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ پورے خلوص کے ساتھ جب آپ اپنے اردگرد کو سنوارنے کی کوشش کریں گی تو ان شاءاللہ آپ خود اپنی زندگیوں میں بہترین تبدیلیاں دیکھیں گی۔

وحدت نیوز(لاہور) سفیر انقلاب شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی ؒ کی دختر ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل اور رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرانقوی نے اپنے شہید والد کی 26ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہاکہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی قوم و ملت کا درد رکھنے والے ، ایک عظیم  مسیحا اور انتھک محنت کرنے والی  بے مثال شخصیت کے حامل تھے جنھوں نے ملت کے جوانوں کو عزت اور سربلندی کے ساتھ جینا سکھایا دشمن چاہے کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کے سامنے ڈٹ کر آواز حق بلند کرنا سکھایا شہید نقوی نے سید الشہداؑ کے راستے پر چلتے ہوئے اپنے دین ، وطن اور نظریات کے تحفظ کے لیے اپنی تمام تر زندگی جہد مسلسل میں گزاری اور ان کی بے لوث خدمات کا نتیجہ آج ملت تشیع کے بیدار و بابصیرت نوجوانان کی صورت ہمارے سامنے ہے۔

انہوں نے کہاکہ بسا اوقات قومیں اپنے عظیم مسیحوں کے نام تو یاد رکھتی ہیں لیکن ان کے افکار اور راہ عمل سے یکسر غافل ہوجاتی ہیں جو کہ لمحہ فکریہ ہے شہداء کی یاد منانا اور ان کے کردار اور عظیم جدوجہد کا تذکرہ کرنا قوم میں نیا جزبہ اور ولولہ پیدا کرتی ہے اور ان میں اپنے مکتب اور نظریات کے تحفظ کے لیے قربانی دینے کا حوصلہ پیدا کرتی ہے ۔

 ان کا کہنا تھا میرے شہید بابا ایک عظیم مجاہد اور فکر کربلا کے ترجمان تھے جنہوں نے قائد ملت جعفریہ شہید عارف حسین الحسینی ؒ کا دست راست بن کر ملک کے گوشے گوشے میں کربلائی و انقلابی فکر کو عام کیا ۔

انہوں نے کہا ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید زندگی میں ایک ایسے محور کی حیثیت رکھتے تھے، جس کے گرد ملک بھر کے تنظیمی، انقلابی، بیدار نوجوان کھنچے چلے آتے تھے۔ ان کی مقناطیسی شخصیت کی کشش سے ہر کوئی ان سے مربوط رہتا تھا اور ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کا یہ کمال تھا کہ وہ مردم شناس ہونے کے ناتے ہر ایک سے اس کی صلاحیتوں کے مطابق کام لیتے تھے ان کی شہادت کے بعد ہم اس مقناطیسیت سے محروم ہوگئے۔

 انہوں نے مزید کہا آج بھی میدان عمل میں رہتے ہوئےکام کرنے کی شدید ضرورت ہے، سعادت و خوشبختی کا اور شہداء کا راستہ ہمارا منتظر ہے کہ کوئی محمد علی نقوی بن کر آئے اور ملت کے دردوں کی دوا کرے۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین حیدر آباد کی جانب سے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت محترمہ عظمی تقوی کی سربراہی میں ایک روزہ تربیتی ورکشاپ بعنوان تدبر قرآن کا انعقاد امام بارگاہ اصغریہ حسینی مشن میں کیا گیا۔

 اس ورکشاپ میں ایم ڈبلیوایم ضلع حیدر آباد کے برادران نے بھی شرکت کی جبکہ شعبہ خواتین کے تمام یونٹس سے خواہران کی بھرپور شرکت رہی ورکشاپ میں ادارہ تنزیل القرآن کے رکن مولانا علی عباس نقوی نے خطاب کیا اور قرآن کی تلاوت و تفسیر پڑھنے اور اس پر تدبر کرنے اور اپنی زندگی کو قرآن کے سنہری اصولوں کے مطابق گزارنے کی اہمیت پر زور دیا۔

وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اٹک کی جانب سے بیت الزہراؑ انسٹی ٹیوٹ میں سلائی اور کفن کی تیاری کی کلاسز کا سلسلہ جاری تھا جسکا پہلا بیج کورس مکمل کرچکا ہے جن خواتین نے ان کلاسز میں حصہ لیا ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ضلعی اور مرکزی اراکین نے شرکت کی ۔ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین اٹک کی مسئول مالیات محترمہ عاصمہ نوید مسئول تحفظ عزاداری سلمی نقوی نے فی سبیل اللہ خواتین کو سلائی اور کفن بنانا سکھانے کی ٹریننگ دی نیز یکم مارچ سے نۓ کورس کا آغاز کیا جائے گا۔

وحدت نیوز(لاہور) ولادت باسعادت امام المتقین ، امیرالمومنین امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے مختلف اضلاع اور یونٹس میں جشن کی محافل کا انعقاد کیا گیا سکھر ، رحیم یار خان ، لاہور ، چشتیاں ، اٹک ، ٹنڈو محمد خان ، ملتان اور ضلع دادو میں تیرہ رجب جشن مولود کعبہ اور یوم پدر کے عنوان سے منایا گیا ۔

ان محافل میں مقررین نے بہترین انداز میں مولاۓ کائنات کے فضائل و مناقب اور سیرت و کردار پر روشنی ڈالی ،ثناء خوانوں نے بارگاہ امیرالمومنین ع میں گلہاۓ عقیدت پیش کیے ان اجتماعات میں خواتین اور بچوان کی کثیر تعداد نے شرکت کی علاوہ ازیں پندرہ رجب المرجب ایام البیض کی مناسبت سے مختلف جگہوں پر اجتماعی طور پر عمل ام داود بجا لانے اور جناب زینب کبری سلام اللہ علیھا کی شہادت کے موقع پر مجالس کا اہتمام بھی کیا گیا۔

وحدت نیوز(لاہور) مرکزی شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے شہر لاہور میں ایام البیض کی مناسبت سے تیرہ چودہ اور پندرہ رجب المرجب خواتین کے لیے معنوی و فکری اعتکاف کا اانعقاد کیا گیا جس میں دعا و عبادات و تلاوت قرآن کریم کے ساتھ ساتھ خواتین کے لیے دروس کا بھی اہتمام کیا گیا۔

 مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ احمد اقبال رضوی ،مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی ، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ تحسین شیرازی ، مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی اور مولانا حسن مہدی کاظمی نے مختلف موضوعات پر خواتین سے خطاب کیا ۔

اس موقع پر اعتکاف کے انتظامات میں رضاکارانہ خدمات انجام دینے والی خواہران میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی جانب سے کتابیں اور اسناد ھدیہ کی گئیں اعتکاف کے آخری روز شہادت جناب زینب س کے حوالے سے مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا جبکہ محترمہ معصومہ نقوی نے اجتماعی طور پر عمل ام داود کروایامعتفکین نے شعبہ خواتین کی جانب سے معنویت سے بھرپور اعتکاف کے انعقاد پر ان کی کاوشوں کو سراہا۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے لاہور کے ایک فارم ہاؤس میں عظیم الشان یوم فاطمہؑ و علیؑ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں پچپن سے زائد مہمانان گرامی نے شرکت کی جن میں معلمات ، ذاکرات ، پروفیسرز ،ڈاکٹرز ،انجینئرز، ؤومن چیمبر آف کامرس انڈسٹری کی فاونڈر پریذیڈنٹ ڈاکٹر شمائلہ جاوید ، جماعت اسلامی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ احمد ،چرچ گیٹ آف نیشن کی سربراہی میں کافی تعداد میں مسیحی خواتین جبکہ سیاسی شخصیات میں پاکستان پیپلز پارٹی ،  پاکستان تحریک نصاف اور نون لیگ کی اراکین اسمبلی نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔

 اس موقع پر خصوصی شرکت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان مولانا احمد اقبال رضوی ، سیکرٹری جنرل پنجاب مولانا عبد الخالق اسدی، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ تحسین شیرازی ، محترمہ ذکیہ نقوی ، محترمہ رباب ترمذی ، محترمہ نرگس ھادی ، اور محترمہ معصومہ بہشتی کی تھی، اس کانفرنس کے آغاز میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے کانفرنس کا ایجنڈا پیش کیا اور ضلعی میڈیا سیکرٹری محترمہ نگین زہرا رضوی اور ضلعی سیکرٹری امور مدارس محترمہ عطیہ نے دوران تقریب نظامت کے فرائض انجام دیے ۔

سیکرٹری جنرل حنا تقوی صاحبہ نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کی ذات گرامی پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا اخلاق و کردار میں اپنی والدہ ماجدہ حضرت خدیجۃ الکبری سلام اللہ علیھا کی صفات عالیہ کا واضح نمونہ ہیں ان کا کہنا تھا آپ سلام اللہ علیھا  اعلی فکری افکار، نیکی اور دینداری میں اپنی والدہ کی وارثہ اور ملکوتی صفات و اخلاق میں اپنے والد گرامی رسول خدا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانشین تھیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ خاتون جنت بی بی دو عالم اپنے شوہر مولا علی علیہ سلام کے لیے ایک دلسوز ، مہربان اور فداکار زوجہ تھیں بچوں کی تربیت اور گھریلو ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ آپ سلام اللہ علیھا کو عبادت خداوندی سے عشق تھا جب عبادت کی غرض سے مصلۂ پر کھڑی ہوتیں تو بچوں کو بھی ساتھ کھڑا کرتیں غرضیکہ کہ سیدۃ النساء العالمین س نے اپنے پاکیزہ کردار سے خواتین کے لیے زندگی کے تمام شعبوں اور پہلوؤں میں بہترین راہنمائی کی ہے ۔

مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کانفرنس سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دختر رسول خداؐ ، ام الآئمہؑ جناب فاطمۃ الزہرا س نہ فقط تمام عالمین کی خواتین کے لیے بلکہ مردوں کے لیے بھی اسوہ کاملہ ہیں نہ صرف ہم جیسے گناہگار مردوں کے لیے آئیڈیل ہیں بلکہ امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ شریف فرماتے ہیں کہ میری  دادی سیدہ فاطمۃ الزہرا س میرے لیے اسوہ ہیں انھوں نے کہا اگر ہم اپنے معاشرے کو جنت بنانا چاہتے ہیں تو ہمیں خط فاطمی کو اپنانا ہوگا۔

 اپنے خطاب کے اختتام پر جناب علامہ احمد اقبال رضوی صاحب نے ضلع لاہور کو اس پر شکو کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور ان کی کاوشوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ،کانفرنس میں ضلع لاہور کے تمام یونٹس نے بھرپور شرکت کی کانفرنس کے اختتام پر ضلعی اور یونٹس کابینہ ممبران کی بہترین تنظیمی کارگردکی پر انہیں اعزازی اسناد، میڈلز اور انعامات سے نوازا گیا علاوہ ازیں تقریب میں شریک  مہمانان خصوصی میں مجلس وحدت مسلمین کا لٹریچر ، دینی مواد اور ایم ڈبلیو ایم کے مونو گرام سے مزین کپ تحفے کے طور پر پیش کیے گئے۔

وحدت نیوز(ٹنڈومحمد خان) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ٹنڈو سائیں داد ضلع ٹنڈو محمد خان میں خواتین اور بچیوں کے لیے درسگاہ منتظران مہدی کا افتتاح کیا گیا جس میں پچاس  سے زائد خواہران دینی تعلیم حاصل کر سکیں گی روزانہ دو گھنٹے پر مشتمل کلاس میں ضلعی سیکرٹری جنرل ٹنڈو محمد خان محترمہ شہ پارہ اور دیگر معلمات تدریس کے فرائض سر انجام دیں گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) امامیہ آرگنائزیشن پاکستان (شعبہ خواتین) کے زیر اہتمام جامعہ امام صادق جی نائن ٹو اسلام آباد میں 2 روزہ محسنہ اسلام حضرت خدیجة الکبریٰ سلام اللہ علیہا کنونشن منعقد ہوا۔ امامیہ خواتین کنونشن سے مرکزی سیکرٹری جنرل شعبہ خواتین ایم ڈبلیو ایم و ایم پی اے پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے بھی خطاب کیا۔

انہوں نے اسلامی معاشرے کی تشکیل میں خواتین کے کرداراور فرائض پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہاکہ پاکستان میں خواتین کو بااختیاراور تربیت یافتہ بنانے کیلئے وسیع میدان خالی ہے ، دینی جماعتوں کو زیادہ سے زیادہ بہترانداز میں خواتین کو معاشرتی، سیاسی واجتماعی ذمہ دارایوں سے آگاہ کرنے کی ضرورت ہے ۔

Page 48 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree