The Latest
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے ماہ مبارک رمضان کی آمد پر تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ یہ وہ با برکت مہینہ ہے کہ جسکے بارے میں رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ شعبانیہ میں فرماتے ہیں" اے لوگو برکت رحمت اور مغفرت کا مہینہ تمہاری طرف آرہا ہے یہ ایک ایسا مہینہ ہے جو تمام مہینوں سے افضل ہے " اس ماہ میں انجام دیے جانے والا ہر عمل خیر اور چھوٹی سے چھوٹی نیکی بھی خداوند عالم کے ہاں بے حساب اجر و ثواب کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا اللہ تعالی کا احسان ہے کہ ایک بار پھر ہم ماہ صیام کی رحمتوں اور برکتوں سے استفادہ کرنے والے ہیں اس ماہ میں اپنے دن اور رات کا بیشتر حصہ تلاوت قرآن ،عبادات دعا و مناجات میں وقت صرف کیا جاۓ تاکہ خداوند کریم کے اس دسترخوان فیض و کرم سے اپنی بخشش و نجات کا ذیادہ سے ذیادہ سامان اکھٹا کر سکیں۔
انہوں نے کہا رمضان کریم تقوی الہی اور پرہیزگاری کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے یہ ایام تزکیہ نفس اور خود کو خدا کے لیے خالص کردینے کے ایام ہیں اس ماہ میں ایک خاص لطف یہ بھی ہے کہ انسان گناہوں سے بچنے اور خدا کا تقرب حاصل کرنے کی سعی کرتا ہے یہ ایک ایسی مشق ہے جو ہمیں باقی مہینوں میں بھی اعمال صالح بجا لانے کی ترغیب دلاتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا وطن عزیز اس وقت کرونا وائرس کی لپیٹ میں ہے جسکی وجہ سے غریب ونادار طبقہ بے شمار مالی مسائل کا شکار ہے ماہ عظیم میں رضاۓ پروردگار کیلیے مستحق خانوادوں کی دل کھول کر امداد کریں اپنی دعاؤں میں مسنگ پرسنز اور ان کے خانوادوں کو یاد رکھیں خداوند عالم اس ماہ مقدس کے وسیلے سے تمام انسانیت کو کرونا وائرس جیسی جان لیوا وبا سے نجات عطا فرماۓ ملک پاکستان کو اندرونی و بیرونی دشمن اور شر پسند عناصر سے محفوظ رکھے ۔آمین
وحدت نیوز(لاہور) جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار مسنگ پرسنز کی حمایت میں دسویں روزبھی ملک بھرمیں علامتی احتجاج جاریلاھور لبرٹی چوک پر سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاھور محترمہ حناتقوی اور ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی کے ہمراہ تمام کابینہ ممبران نے بھرپور شرکتِ کی اس کے علاوہ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے علامتی احتجاجی مظاہرہ کر تےہوےملک بھرمیں جاری جبری گمشدگی کی مذمت کرتے ہوئے کراچی میں جاری جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے دھرنے کی بھرپور حمایت کی۔
علامتی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے حکومتی ایوانوں کو للکارتے ہوئےسیدہ حنا تقوی نے کہاکہ جب تک ھمارے نوجوانوں کو رہا نہیں کیا جائےگا تب تک ھمارا احتجاج جاری رہے گا ۔یہ ھمارا قانونی اور آئینی مطالبہ ہے۔ انھوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرکے کہا کہ ھمارا مطالبہ نہ روٹی کا ہے نہ کپڑے نہ مکان اور نہ بجلی کے بل کا ہے ھمارا مطالبہ گمشدہ افراد کی بازیابی کا ہے۔
انھوں نے کہا میرا سوال اداروں وزیراعظم آرمی چیف پولیس اور یہاں سے گزرنے والے ہر شخص سے ہےکہ ھمارا قصور کیا ہے اس ملک پاکستان کو اللّٰہ اور رسول ص کے نام پر حاصل کیا گیا ہے۔ پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الااللہ محمد رسول ص تو پھر بتائیں رسول ص کی آل پاک سے محبت کرنا جرم ہے ان کے روضوں کی حفاظت کرنا جرم ہے پولیس اور فوج ہمیں بتائیں لاپتہ افراد کہاں ھیں؟ اگر وہ کہتے ھیں ھم نہیں جانتے تو ھم نہیں مانتے سکیورٹی اداروں کو آسمان سے گرا ہوا ابی نندن تو مل جاتا ہے مگر زمین سے اٹھے افراد نہیں ملتے ۔
انہوں نے مزید کہاکہ ھمارے احتجاج کو مذاق نہ سمجھا جائے اگر آج گمشدہ افراد کو رہا نہ کیا تو پھر یہ احتجاج لبرٹی چوک تک محدود نہیں رہے گا اربعین کی طرح پاکستان کے ہر چوک گلی کوچے بازار سڑک سے لبیک یا حسین علیہ سلام لبیک یا زینب ع لبیک یا مہدی عجل اللہ تعالیٰ کی صدائیں بلند ھوں گی.احتجاجی شرکاء نے پورے لبرٹی چوک کا چکر لگایا اور چوک میں علم مولا غازی عباس ع نصب کیا گیانماز مغربین باجماعت ادا کر کےمسنگ پرسنز کی بازیابی کے لیے دعا کی اور شمع روشن کیں۔
وحدت نیوز(گلگت) شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگیوں کے خلاف مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت ڈویژن کے تحت محترمہ سائرہ ابراہیم کی زیرقیادت علامتی دھرنا دیا گیا جس میں خواتین اور بچوں نے بھرپور انداز میں شرکت کی ۔ خواتین سے خطاب کرتے ہوئے محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کے ایک مخصوص مکتب فکر کے ساتھ ڈھایا جانا والے اس ظلم کی مثال نہی ملتی ہے ہمارا جرم کیا ہے آج ہم اعلی عدالتوں سے اسلام آباد میں بیٹھے ایوانوں میں لوگوں سے سوال کرتے ہیں ایسا کون سا جرم ہے جس کی سزا عدالتوں میں نہی ہے ایسا کر لے اعلی عدلیہ کی توہین کی جارہی ہمارے گمشدہ افراد کو جلد از جلد عدالتوں میں پیش کیا جائے، جرم چاہیے قتل ہی کیوں نہ ہو اس کی سزا عدالت میں ہوتی ہے۔
ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کے جلد از جلد ہمارے جوانوں کو بازیاب کروائے آج ہم نے علامتی دھرنا دیا ہے ہم کسی دفع سے ڈرنے والے نہی ہیں اگر کوئی فیصلہ نہ کیا گیا تو ہم گھروں سے باہر آنے پر مجبور ہو جائیں گے، اگر کوئی یہ چاہتا ہے ہماری عزاداری کو بند کروا سکتا ہے تو یہ ان کی بھول ہے یا ہماری عزاداری کو چاردیواری میں بند کر سکتا ہے، ہم محب وطن شہری ہیں اور اپنے مادر وطن کے ساتھ کچھ بھی غلط ہو اس کو حرام سمجھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کے ہم پورے پاکستان میں موجود ماوں بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں اس طرح کا عمل تمام انسانی حقوق کی تنظیموں کے منہ پر تماچہ ہے ۔
اس موقع پر آئی ایس او کی ڈی پی خواہر ہیرا روحانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کے دشمن ہوش کے ناخن لے ہمارے نوجوانوں کو جلد از جلد بازیاب کروایا جائے ،ہم قانون شکن نہیں ہیں، آج تک ہم نے جب بھی دھرنے دئے ہم نے ایک پتھر بھی نہی پھینکا ہے، ریلی میں سابقہ ممبر جی بی اسمبلی اور ڈپٹی سیکرٹری خواہر سلیمہ بھی موجود تھیں۔
وحدت نیوز(گلگت)ایم ڈبلیوایم اور آئی ایس او شعبہ خواتین کے زیر اہتمام شیعہ مسنگ پرسنز کی رہائی کے لئے وحدت ہاؤس گلگت سے مین ہسپتال روڈ تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور اسپتال روڈ میں علامتی دھرنا دیاگیا ۔
مظاہرین نے اسیروں کی رہائی کا مطالبہ کیااور کہا کہ کراچی میں موجود دھرنے کی بھرپور حمایت کرتے ہیںاور جب تک خانوادہ اسیران ملت کے مطالبا ت پورے نہیں ہوتے ہمارا احتجاج جاری رہے گا، ہماری قیادت جب جہاں حکم کریں ہم حاضر ہیں اور میدان میں رہینگے۔احتجاجی جلسے میں شریک ڈپٹی سیکرٹری جنرل گلگت وسابق رکن جی بی اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ نے کہا کہ قائد وحدت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہم اسیروں کی رہائی تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
وحدت نیوز(گلگت)ہمارا ہدف اور منزل ایک ہے ہم سب زمینہ سازی امام زمانہ عج کا ہدف لے کے آگے بڑھ رہے ہیں اس راستے میں جو بھی مشکل آئے ہمیں قبول ہے ملت کے جوان جن کو اس راستے پر چلتے ہو ئے لاپتہ کر دیا گیا ہے جو اپنے پیاروں سے دور اذیتیں جھیلُ رہے ہیں ہم ان کے اور ان کے خانوادوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شعبہ جوان محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنی رہائش گاہ پر تربیت جوان کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں کیا جس میں آئی ایس و طالبات گلگت ڈویژن کی خواہران نے شرکت کی اور یونٹ سازی کی ۔
سائرہ ابراہیم نے کہا آئی ایس او تربیت گاہ ہے بلکل اس طرح جس طرح ایک ننھا بچہ ماں کی گود میں پروان چڑھتا ہے بلکل اسی طرح آئی ایس او بھی اس طرح تربیت دیتی ہے کے وہ فرد معاشرے کا کارآمد اور مفید شہری بن سکے اور سچ اور حق کے راستے پر گامزن ہو سکے۔
انہوں نے کہا کے پورے ملک بشمول گلگت بلتستان کے اسیر اور جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے اپنے قائد کے ہر حکم پہ لبیک کہتے ہوۓ میدان عمل میں موجود رہینگے اگر حکومت کی ہٹ دھرمی اسی طرح قائم رہی تو گلگت بلتستان کی غیور مائیں بہنیں بھی اپنی مظلوم بہنوں کا ساتھ دینے کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گی حکومت کو جلد کوئی حکمت عملی اپنانی ہوگی اور لاپتہ بیگناہ افراد کو بازیاب کروانا ہو گا ۔
آئی ایس او طالبات گلگت ڈویژن کی صدر محترمہ ہراروحانی نے کہا کے معاشرے اخلاقی پستی و زوال طرف جا رہا ہے اس کو بچانے کے لئے ہم سب کو مل کر عملی جدوجہد کرنی ہو گی اور تربیت کے عمل کو مزید تیز کرنا ہوگا تا کے دشمن کا مقابلہ کر سکیں جو کے جدید ہتھیار وں سے لیس ہے انہوں نے کہا کے آئی ایس او ایک افراد کی روحانی و فکری تربیت کا بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں سے نظریاتی شخصیات نکھر کے سامنے آتی ہیں اس موقع پر آئی ایس او گلگت کی سینئر رکن محترمہ صاعقہ بتول بھی پروگرام میں شریک تھیں۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس وحدت مسلمین حیدر آباد کی جانب سے شب مستضعفین جہاں کے عنوان سے دعا و مناجات کے پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس پروگرام میں دیگر تنظیمی جماعتوں کے افراد نے بھی شرکت کی اور اپنا اظہار خیال کیا ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری نشرواشاعت محترمہ عظمی تقوی صاحبہ نے خطاب کیا۔
ان کا کہنا تھا کراچی میں شیعہ مسنگ پرسنز کی بازیابی کے لیے دیئے جانے والے دھرنے اور احتجاج کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور اس مشکل وقت میں اپنی قوم کی ماؤں بہنوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے ، ملک بھر میں یا ملک سے باہر جہاں کہیں بھی مومنین و مومنات ان غمزدہ ماوں بہنوں کی آواز بن کر احتجاج کر رہے انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام سے باز رہیں اور تمام جبری گمشدگان کو فی الفور رہا کریں ۔انہوں نے مزید کہا ہم لاوارث نہیں ہیں اور آج کی شب اپنے وقت کے امام عج سے توسل اور استغاثہ کرتے ہیں کہ ہمارے مسنگ پرسنز جلد اپنے گھروں کو لوٹیں۔
وحدت نیوز(اٹک)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد ، مرکزی آفس سیکرٹری محترمہ بینا شاہ اور سیکرٹری جنرل اسلام آباد محترمہ صدیقہ کائنات نے اٹک میں مرکزی معاون سیکرٹری اطلاعات محترمہ زینب بنت الھدی اور مرکزی سیکرٹری مالیات محترمہ قراۃ العین سے ضلعی سیکرٹری مالیات اٹک محترمہ نزہت نقوی کی رہائشگاہ پر ملاقات کی محترمہ نرگس سجاد نے اسلام آباد دھرنے میں وفاقی پولیس کے خواتین اور بچوں کو گرفتار کرنے کے شرمناک عمل پر استقامت اور جرات کا مظاہرہ کرنے پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین اور آئی ایس او طالبات کو سراہا اور انھیں گلدستے اور تحائف پیش کیے۔
انھوں نے کہا یہ گرفتاریاں اور اسارت ہمارے لیے کوئی نئی بات نہیں اور نہ ان سے ہمارے حوصلے پست ہوتے ہیں بلکہ یہ عوامل ہمارے حوصلوں کو جلا بخشتے ہیں اور ایک نیا ولولہ اور تحرک پیدا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا ہمیں شہداء اور مسنگ پرسنز کے حوالے سے آگاہی مہم چلانے کی ضروت ہے جس میں شہداء اور مسنگ پرسنز کے خانوادوں سے ملاقات کی جاۓ اور لوگوں کو ان کے بارے میں آگاہی دے کر ان کے اندر احساس ذمہ داری پیدا کیا جاسکے۔
اس موقع پر محترمہ زینب بنت الھدٰی کا کہنا تھا آگاہی مہم کے لیے سوشل میڈیا کو ذریعہ بنانا چاہیے ویبنار اور آن لائن پروگرامز کے ذریعے ان اہم قومی ایشوز کو اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔اس ملاقات میں آئی ایس او طالبات کا وفد بھی موجود تھا ۔ یونٹ صدر مرضیہ زہرا کا کہنا تھا کہ جبری گمشدگان جیسے ایشوز کو قومی سطح پر بلا تفریق مذہب و مسلک اجاگر کیا جاۓ ملاقات میں ضلعی سیکرٹری جنرل عاصمہ نقوی بھی موجود تھیں۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا جبری گمشدگیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور ریاست پاکستان کے آئین سے متصادم ہیں کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ نوجوانوں کو ان کی زندگی کے قیمتی ترین حصہ میں اٹھائے اور انھیں عقوبت خانوں میں بند کرکے انھیں ان کے پیاروں سے دور کردے ۔
خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے اپنے بیان میں کہا کہ اس غیر آئینی اقدام ا خلاف کبھی خاموش نہیں بیٹھیں گے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ ہمارے بے گناہ نوجوانوں کو رہا کیا جائے اگر کسی کا کوئی جرم ہے تو اسے مقدمہ کا اندراج کرکے عدالت کے ذریعے سزا جائے ۔
سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین نے کہا کہ جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کی تحریک آئین و قانون کی بالادستی کی تحریک ہے ہم جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کی ہر تحریک کی حمایت کرتے ہیں ہم اپنے شرعی ا اخلاقی فرض سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے۔ اس کا قانونیت کے خلاف آخری حد تک لڑیں گے۔
وحدت نیوز(لاہور) نے لاہور پریس کلب کے باہر ملت جعفریہ کے لاپتہ افراد کی بازیابی اور ان کے لواحقین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوۓ علامتی دھرنا دیا۔ دھرنے میں سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ حنا تقوی ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمیٰ نقوی، سیکرٹری نشرو اشاعت سیدہ توقیر بتول سمیت خواتین اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی محترمہ حنا تقوی نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوۓ وزیراعظم عمران خان اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمہوری تقاضوں کو پورا کرتے ہوۓ لاپتہ افراد کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر ان لا پتہ افراد میں کوئی بھی مجرم ہوا تو ایم ڈبلیو ایم اس کی حمایت نہیں کرے گی۔ لیکن بغیر جرم ثابت ہوۓ اور بغیر قانونی کاروائی کے انسانوں کو گھروں سے اٹھا کر غائب کردینا اور ان کے خانوادہ کو اذیت سے دوچار کرنا جمہوری،آئینی اور انسانی حقوق کی پامالی ہے۔بہت سے بچے اپنے والد اور مائیں اپنے بیٹوں کے لۓ تڑپ رہے ہیں۔حکومت فورا ان کی بازیابی کے لۓ اقدامات کرے۔شیعہ قوم کو دیوار سے لگانے کی کوشش نہ کی جاۓ۔
وحدت نیوز(سکھر) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری تحفظ عزادری کونسل محترمہ شبانہ میرانی نے تمام خواہران گرامی سے گزارش کی ہے کہ جہاں جہاں ملک بھر میں شیعہ مسنگ پرسن کے حوالے سے دھرنے دیئے جارہے ہیں۔ دھرنوں کے مقامات اپنی فیملیز کے ہمراہ پہنچیں ۔جہاں تک ممکن ہو دیگر خواتین اور فیملیز کو بھی دھرنوں کے مقام پر پہنچنے کی ترغیب دلائیں ۔ اس وقت کراچی میں مزار قائد اعظم کے سامنے تنظیمی برادران ملت تشیع اور مسنگ پرسن کی فیملیز کا مرکزی دھرناجاری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت گھر بیٹھنے کا نہیں ایک ملت ہونے کا ثبوت دیں اور اپنے خاندان کے ہمراہ احتجاج والے مقام پر پہنچیں اور برادران کے شانہ بشانہ میدان عمل میں آئیں ،ہمیشہ ملت آپ کے تعاون سے سرخرو ہوئی ہے اور آپ جب بھی میدان میں نکلیں مد مقابل نے گھٹنے ٹیک دیئے ۔ آپ کردار زینبی (س) ادا کرتے ہوئے ۔ حالات حاضرہ سے باخبر رہیں اور جہاں دھرنے دیئے جارہیں وہاں اپنے بچوں ،بچیوں کے ہمراہ پہنچ جائیں ۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج مسنگ پرسن کی فیملیز مشکل میں ہیں اور ہمارے قائدین کا حکم بھی ہے کہ ہم سب اپنا وظیفہ انجام دیتے ہوئے ان متاثرہ فیملیز کا ساتھ دیں ۔ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنی حفظ وامان میں رکھے ۔ آمین