وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری سیاسیات خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے کہا جبری گمشدگیاں عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور ریاست پاکستان کے آئین سے متصادم ہیں کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں کہ وہ نوجوانوں کو ان کی زندگی کے قیمتی ترین حصہ میں اٹھائے اور انھیں عقوبت خانوں میں بند کرکے انھیں ان کے پیاروں سے دور کردے ۔
خانم سیدہ نرگس سجاد جعفری نے اپنے بیان میں کہا کہ اس غیر آئینی اقدام ا خلاف کبھی خاموش نہیں بیٹھیں گے ہمارا یہ مطالبہ ہے کہ ہمارے بے گناہ نوجوانوں کو رہا کیا جائے اگر کسی کا کوئی جرم ہے تو اسے مقدمہ کا اندراج کرکے عدالت کے ذریعے سزا جائے ۔
سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین نے کہا کہ جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کی تحریک آئین و قانون کی بالادستی کی تحریک ہے ہم جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کی ہر تحریک کی حمایت کرتے ہیں ہم اپنے شرعی ا اخلاقی فرض سے کبھی دستبردار نہیں ہونگے۔ اس کا قانونیت کے خلاف آخری حد تک لڑیں گے۔