The Latest

وحدت نیوز(باغ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری سیاسیات محترمہ نرگس سجاد نے آزاد کشمیر ضلع باغ کا دورہ کیا اور وہاں کی فعال خواتین سے ملاقات کی اس دوران خواتین کی بھرپور آمادگی پر ضلع باغ میں تنظیم سازی کرتے ہوئے ضلعی کابینہ تشکیل دی جس میں محترمہ نادیہ بتول کو سیکرٹری جنرل ، محترمہ سیمہ حسن ، ریحانہ یاسمین اور نسیم طارق ڈپٹی سیکرٹری جنرل ، محترمہ زہرہ بتول سیکرٹری تبلیغات ، سیکرٹری امور تربیت محترمہ رباب ، سیکرٹری تعلیم محترمہ انیقہ بٹ ، سیکرٹری تحفظ عزاداری محترمہ نصرت فاطمہ ، سیکرٹری سیاسیات محترمہ نازیہ بلال ، سیکرٹری مالیات محترمہ فرخندہ اور سیکرٹری اطلاعات محترمہ سندس کو نامزد کیا گیا۔

 اس موقع پر مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ نرگس سجاد نے نو منتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان مظلوموں اور پسماندہ طبقوں کی مذہبی و سیاسی جماعت ہے جو کہ در حقیقت آئمہ معصومین علیھم السلام کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے کہا ہمارا مقصد ملت تشیع  پاکستان کے حقوق کا تحفظ ، ملکی سالمیت و ترقی میں بہترین کردار ادا کرنا اور مظلوموں اور محروموں کی آواز بن کر ان کی نمائندگی کرنا ہے ۔

وحدت نیوز(لاہور)عید الاضحٰی کے موقع پر رکن پنجاب اسمبلی و مرکزی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے کہا کہ عید الاضحٰی مسلمانوں کو اپنے ایمان اور ملک و ملت کیلئےبڑی سے بڑی قربانی سے دریغ نہ کرنے کا درس دیتی ہے اپنی ذات کی نفی کرنا ہی قربانی کا اصل مفہوم ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے اس عظیم موقع پر انفرادی مفادات کو بالاے طاق رکھ کر قومی اور ملکی مفادات کو ترجیح دینا ہوگی اور ان لوگوں کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہوگا جو انتہائی مشکل حالات میں زندگی بسر کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا اللہ تعالیٰ تمام اہل وطن کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اور دنیاوی و اخروی سعادتوں سے نوازے۔

 انہوں نے مزید کہا وطن عزیز کو دہشتگردی اور قدرتی آفات سمیت کئ مسائل کا سامنا ہے ان چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں جزبہ ایثار و قربانی ، اخوت و بھائی چارہ ،ہمدردی و مذہبی رواداری ،امن و آشتی اور پیار محبت کے پرچار اور اعلی اخلاقی اقدار پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت پہلے سے کہیں ذیادہ ہے ۔

وحدت نیوز(سکردو ) دارالشفا حضرت عباس ہسپتال سکردو میں کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسینیشن کرایا گیا۔ ویکسینیشن کیلئے عام شہریوں کے ساتھ ساتھ مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں ، صوبائی سکریٹری جنرل آغا علی رضوی ، سکریٹری جنرل ضلع سکردو شیخ فدا علی ذیشان، آغا مبشر رضوی، وزیر عیسیٰ خان، سکریٹری سیاسیات عقیل ایڈووکیٹ و دیگر نے حصہ لیا۔ کرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے ویکسینیشن کا عمل حکومت اور انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جس کیلئے دارالشفا ہسپتال انتظامیہ نے معاونت کرتے ہوئے اس سلسلے کو آگے بڑھانے کی ٹھان لی۔

ہسپتال کے ایڈمنسٹریٹر عقیل احمد ایڈووکیٹ نے اس ویکسینیشن کے عمل میں معاونت اور ویکسین سمیت عملہ بھیجنے پر ڈپٹی کمشنر ضلع سکردو کریم داد چغتائی اور اے ڈی ایچ او ڈاکٹر کرامت کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں موزی وائریس ایک مرتبہ پھر پھیل رہا ہے جس کیلئے ضروری ہے کہ ویکسینیشن کروانے کے ساتھ ساتھ ضروری احتیاطی اقدامات کو بھی یقینی بنائی جائے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کیساتھ تعاون بھی تمام شہریوں کا اخلاقی فرض ہے۔ عقیل ایڈووکیٹ نے مزید کہا کہ دارالشفاء ہسپتال کی انتظامیہ آگے بھی موزی وائریس کیخلاف ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کیساتھ ہر ممکن تعاون کریگی۔

وحدت نیوز(گلگت)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات کی مرکزی صدر محترمہ نرجس فاطمہ نے اپنے دورہ گلگت کے دوران مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری یوتھ محترمہ سائرہ ابراہیم سے ملاقات کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر محترمہ نرجس فاطمہ نے کہا کہ ہمارا ھدف اور منزل ایک ہے موجودہ دور میں ہم پر عائد ہونے والی سب سے اہم ذمہ داری نوجوان نسل کی دینی تربیت ہے۔

 انہوں نے کہا بہترین معاشرہ سازی کے لیے تربیت کے میدان میں مل کر کام کرینگے محترمہ سائرہ ابراہیم نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا گلگت میں سیاحت کے نام پر ماحول اور معاشرے کو تباہئ کے دہانے پر لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے اس خطے کی خوبصورت ثقافت و روایات کو مسخ کرنے کی یہ کوشش ہمیں مل کر ناکام بنانی ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا آج کا جوان مسلمان فاتحین کی تاریخ سے نا آشنا ہے بحیثیت مسلمان اس پر کیا فرائض عائد ہوتے ہیں وہ ان سے غافل ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوان طبقے پر توجہ دی جاے اور انہیں کو اس غفلت سے نکالا جائے، اس موقع پر ڈویژنل صدر آئی ایس او طالبات حرا روحانی اور معاون مرکزی سیکریٹری یوتھ ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ ثوبیہ انور بھی موجود تھیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام خواتین کے لیے کیرئیر کونسلنگ اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کے عنوان سے ایک آن لائن سیشن کا انعقاد کیا گیا جسکا مقصد خواتین کے لیے آن لائن روزگار اور چھوٹے پیمانے پر کاروبار شروع کرنے کے حوالے سے راہنمائی کرنا ہے۔

 زوم اور فیسبک پر دکھائے جانے والے آن لائن پروگرام کی نظامت مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ ام البنین زیدی نے انجام دی جبکہ اس اہم موضوع پر گفتگو کرنے کے لیے محترمہ مریم خان ایگزیکٹو ڈائریکٹر کمیونٹی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن،  سی ای او وومنز اکنامک ڈویلپمنٹ انیٹیٹیو پنجاب، فاونڈر اینڈ چیئرپرسن ایس ڈی جی اکیڈمی  پنجاب اور محترمہ عالیہ رضوی سیکرٹری ویلفیئر ایم ڈبلیو  ایم شعبہ خواتین لاہور بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔

 ایک سوال کے جواب میں محترمہ مریم خان نے کہا کہ خواتین کو با اختیار اور معاشرے  کا مفید رکن بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ان کے اندر موجود صلاحیتوں کو نکھارا جائے ۔ان کا کہنا تھا ایم ڈبلیو ایم کے پلیٹ فارم سے خواتین کو کیرئیر گائیڈنس فراہم کی جائے اس کے پہلے مرحلے میں ایک سروے کیا جاے جس میں  خواتین کی تمام معلومات حاصل کی جائیں اور انکی صلاحیتوں اور شوق کو مدنظر رکھتے ہوے مختلف کیٹگریز میں تقسیم کیا جاے جسکے بعد دیگر مختلف مراحل طے کیے جائینگے۔

 سیکرٹری ویلفیئر ایم ڈبلیوایم شعبہ خواتین لاہور نے کہا کہ ہماری خواتین کو جناب خدیجہ سلام اللہ علیھا کو رول ماڈل بنانا چاہئے جنہوں نے ایسی بہترین تجارت کی کہ آپ کے ہم پلہ کوی نہ تھا دین اسلام ایک ایسا خوبصورت دین ہے جو خواتین کو تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوے  مکمل اختیار دیتا ہے کہ وہ کاروبار کریں تجارت کریں اور نہ صرف اپنے گھر کو استحکام بخشیں بلک معاشرے کی ترقی میں بھی کلیدی کردار ادا کریں دونوں مہمانان نے تفصیل کے ناظرین کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے بہترین انداز میں جوابات دیے۔

وحدت نیوز(گلگت) توہین اہلیبیت کے خلاف قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کال پر ملک بھر کی طرح گلگت کی غیور عوام نے احتجاجی پروگرام کا ابعقاد کیا پروگرام سے مرکزی سیکریٹری یوتھ شعبہ خواتین مجلس وحدت مسلمین محترمہ سایرہ ابراہیم نے کہا کے امریکی اور اس کے حواری ہوش کے ناخن لیں اور ماضی سے سبق حاصل کریں۔

 انہوں نے کہا کے عالمی استعماری طاقتیں وطن عزیز کو نقصان پہنچانے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں، عالمی استعماری طاقتوں کا مقصد صرف پاکستان میں قائم مذہبی ہم آہنگی کی بربادی ہے جو کے دشمن کی آنکھ میں کھٹک رہی ہے۔ انہوں نے کہا کے دشمن کی ہر سازش کے خلاف ہم کو میدان عمل میں متحد رہنا ہو گا تا کے اس کو منہ کی کھانی پڑے۔

 انہوں نے کہا کے محرم کی آمد کے ساتھ ساتھ یہود و نصاری کے آلہ کار بھی متحد ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کے ہم اپنے مقدسات کی طرف کسی کو انگلی اٹھانے نہ دین گے امام موسی کاظم اور خاندان رسول ص کی شان میں گستاخی کرنے والوں کو ریاست خود مدعیی بن کر سزا دے اور ان کے خلاف مقدمے چلائے تاکے آئندہ کوئی بھی ایسی جرات نہ کر سکے انئوں نے کہا کے اس طرح کی باتوں سے شعیہ سنی دونوں فرقوں کے جذبات مجروح ہو ئے ہیں، انہوں نے کہا کے دشمن کا واحد مقصد صرف مذہبی منافرت پھیلا کر ملک کا امن خراب کرنا ہے جو کے عوام بلکل نہی ہونے دیں گے۔

 انہوں نے کہا کے نازیبا الفاظ استعال کرنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے انہوں نے کے استعماری طاقتیں ایک طرف ڈالر کی جھنکار سنا کر اور دوسری طرف دینار کی جھلک دکھا کر چاہتے ہیں کے مسلماں ایک دوسرے سے دست و گریبان ہو جائیں انہوں نے کہا کے ریاست ایسے افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے زیر اہتمام وحدت ہاوس لاہور میں تحفظ و فروغ عزاداری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا کانفرنس میں مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ احمد اقبال رضوی ، مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی ، لاہور کی معروف معلمات و ذاکرات ، بانیان مجالس اور تمام ضلعی کابینہ نے شرکت کی کانفرنس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔

ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اپنی کابینہ کے تعارف کیساتھ اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ سید احمد اقبال رضوی نے تحفظ و فروغ عزداری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جب تک ہم متحد ہو کر ایک قوم کی شکل میں نہیں ابھریں گے دشمن ہماری صفوں میں گھس کر ہمیں کھوکھلا کرتا رہے گا ہم غفلت میں گھرے رہیں تو اسکا مطلب یہ نہیں کہ دشمن بھی سو رہا ہے دشمن منصوبہ بندی کر رہا ہے طاقت جمع کر رہا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہمارے آئمہ کی حکمت عملی تھی کہ وہ دشمن کو دوست اور مخالف کو حامی بنانے کی کوشش کرتے جبکہ ہم دوست کو دشمن اور حامیوں کو مخالف بنا کر ان کی حکمت عملی کے بر عکس عمل کر رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینیؒ نے اپنے دور  قیادت میں سب سے پہلا مطالبہ تحفظ عزاداری کا کیا تھا دشمن ہماری عزاداری کو محدود کرنا چاہتا ہے لیکن یہ فرش عزا ، ماتمداری جلوس ہائے عزا ہماری عبادت ہے اور ہمیں اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر اسکی حفاظت کرنی ہے اور اپنی نسلوں تک بطور امانت پہنچانا ہے ۔

مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین و رکن اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اپنے خطاب میں کہ عزاداری کے انعقاد میں تین ارکان ایک مثلث کی طرح اہم کردار ادا کرتے ہیں بانیان مجالس ، علماء و ذاکرین اور سامعین تینوں کی فکری ہم آہنگی اہمیت کی حامل ہے انہوں نے کہا بانیان مجالس ایسے ذاکرین کو منبر سونپیں جو  اپنے بیان کے ذریعے عزاداروں کی فکری تربیت انجام دے سکتے ہوں یہ منبر اور فرش عزا ہماری درسگاہ ہیں یہاں سے تربیت یافتہ عزادر معاشرے میں سب سے منفرد اور بلند کردار کے حامل ہونے چاہئیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ انفرادی یا اجتماعی طور پر تحفظ عزاداری کے لیے عملی قدم اٹھائیں کیونکہ عزاداری ہماری شہ رگ حیات اور میراث ہے۔ کانفرنس سے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور محترمہ حنا تقوی ، محترمہ عصمت زہرا ، محترمہ بشری اور محترمہ معصومہ نے بھی خطاب کیا اس موقع پر شرکائےکانفرنس نے وہاں موجود معلمات سے مختلف سوالات پوچھے جن کے عمدہ انداز میں جوابات دیے گئے تحفظ و فروغ عزاداری کانفرنس کے اختتام پر ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے تمام مہمانان و شرکائے کانفرس کا شکریہ ادا کیا، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے دعائے امام زمانہ عج کے ساتھ محفل کا اختتام کیا ۔

وحدت نیوز(لاہور) یوم شہادت امام محمد تقی علیہ سلام کی مناسبت سے مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امام ھادی علیہ السلام کی المناک شہادت کے موقع پر تمام اہل اسلام بالخصوص حجت برحق امام مہدی علیہ سلام کی خدمت اقدس میں تعزیت و تسلیت پیش کرتی ہوں۔

 انہوں نے کہا کہ امام محمد تقی علیہ سلام اخلاق و اوصاف میں انسانیت کی اس بلندی پر تھے جس کی تکمیل رسولؐ اور آل رسول کا طرہ امتیاز تھی ہر ایک سے جھک کر ملنا، ضرورت مندوں کی حاجت روائی کرنا، مساوات اور سادگی کو ہر حالت میں پیش نظر رکھنا، غربا کی پوشیدہ طور پر خبر لینا ، مہمانوں کی خاطر تواضع کرنا اور عزت و احترام سے پیش آنا اور دوستوں کے علاوہ دشمنوں سے بھی اچھا سلوک کرتے رہنا غرضیکہ آپؑ کی ذات مبارکہ تمام صفات حسنہ کا مظہر تھی۔

 انہوں نے کہا جسطرح دوسرے ائمہ علیہم السلام  نے اپنے جھاد سے اسلام کے قابل فخر تاریخ کےاوراق پر ہر ورق کا اضافہ کیا ہے، امام تقی الجواد علیہ سلام نے بھی اپنے آپ پر عملی طور مجموعی اسلامی جہاد نافذ کیا اور ہمیں ایک عظیم سبق سکھایا کہ جب بھی منافق اور ریا کار طاقتوں کا سامنا ہو تو ہمیں ہمت کرکے ان سے نمٹنے کے لئے لوگوں کو آگاہ کرنے کی کوشش کرنی چاہئے امام رضاعلیہ السلام اور امام محمد تقی علیہ السلام دونوں نے مامون کے چہرے سے ریاکاری اور نفاق کے نقاب کو اتارنے کی کوشش کی اور کامیاب ہوگئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خداوند عالم سے دعا ہے کہ امام محمد تقی علیہ سلام کے صدقے باطل کے مقابلے میں صبر و بصیرت اور مزاحمت کیساتھ ڈٹے رہنے کی توفیق اور قوت عطا فرمائے ۔ آمین

وحدت نیوز(لاہور) مادر ملت محترمہ فاطمہ جناحؒ کی 54ویں برسی کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کا کہنا تھا کہ محترمہ فاطمہ جناحؒ نے جدوجہد آزادی میں حصہ لینے کے لئے برصغیر کی مسلم خواتین کو بیدار کیا اور انہیں منظم کرکے ان سے ہراول دستے کاکام لیا آپ ہی کی بدولت برصغیر کے گلی کوچوں میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی تحریک میں سرگرم ہوئیں ۔

ان کا کہنا تھا کہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے بھائی بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی خدمت کی صورت اور تحریک پاکستان میں عملی طور پر حصہ لے کر عظیم خدمات سر انجام دیں قیام پاکستان کے بعد مہاجرین کی آباد کاری جیسا اہم کام بھی آپکی نگرانی میں انجام دیا گیا۔

 ان کا کہنا تھا کہ بطور خاتون فاطمہ جناح نے تحریک پاکستان کی سیاسی سرگرمیوں میں جس طرح دن رات کام کیا اور اپنے بھائی کا ساتھ دیا اس سے خواتین کا سر بھی فخر سے بلند ہوتا ہے کہ قیام پاکستان کی اس عظیم جدوجہد میں خواتین کی محنت اور لگن شامل ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ آج پاکستان کے استحکام اور سر بلندی کے لیے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی بیٹیوں کو ان ہی کی طرح سیاسی بصیرت اور عزم و استقلال کا حامل ہونا چاہیے تاکہ ملک کی بقا و سالمیت میں قوم کی خواتین مادر ملت کے نقش قدم پر چلتے ہوئےاپنا مثبت اور تاریخی کردار ادا کر سکیں۔

وحدت نیوز(بہاولنگر) وحدت مسلمین شعبہ خواتین چشتیاں ضلع بہاولنگر کی آرگنائزر محترمہ کوثر پروین کی زیر قیادت قائد وحدت علامہ راجا ناصر عباس جعفری کے اعلان پر یوم عظمت اہلبیت منایا گیا اور ریلی نکالی گئی جس میں گستاخ اہلیبیت عبدالرحمن سلفی ملعون کے خلاف پر زور احتجاج کیا گیا یہ احتجاجی ریلی مرکزی امامبارگاہ در بتول بھٹہ کالونی سے فوارہ چوک تک نکالی گئی۔

 مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چشتیاں کی آرگنائزر محترمہ کوثر پروین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملعون عبدالرحمن سلفی کو جلد از جلد گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائےتاکہ آئندہ کوئی اس فعل قبیح کو دوبارہ انجام نہ دے۔ ان کا کہنا تھا اہلبیت علیھم السلام پر ہماری جانیں قربان ہیں وہ کائنات کی بلند ترین ہستیاں ہیں جن کا ہم پلہ کوی نہیں خداوند کریم نے اپنے حبیبؐ اور ان کی آل پاک کے صدقے اس کائنات کو خلق کیا ان کی شان میں گستاخی کرنے والا شخص ملعون اور دائرہ اسلام سے خارج ہے۔

 ان کا مزید کہنا تھا ملک میں ماہ محرم الحرام کے قریب ایک بار پھر فرقہ واریت کو ہوا دی جارہی ہے جو شخص بھی رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کی آل اطہار یا ان کے صحابہ کرام کی شان میں گستاخی کا مرتکب ہوتا ہے وہ دراصل دشمن کا آلہ کار ہے حکومت کو چاہیے کہ ایسے حساس معاملات پر فوری ایکشن لے۔

Page 41 of 122

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree