The Latest

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی نے اپنے بیان میں ملک کے مختلف شہروں میں عزداری مظلوم کربلا پر حملے اور پر امن عزاداران پر آیف آئی آرز کاٹنے ، پنجاب ، جی بی اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں متشدد گروہوں کا جلوس ہائے عزا پر پتھراؤ ،خواتین پر ایف آئی آرز کاٹنے اور عزداری میں رکاوٹ ڈالنے والے عناصر کے خلاف شدید الفاظ مذمت کی۔

 ان کا کہنا تھا عزاداری امام حسین علیہ سلام ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس سے ہم کسی صورت دستبردار نہیں ہونگے ملک میں تمام شیعہ سنی مل کر شہدائے کربلا کی یاد مناتے ہیں ان کے نام کی سبیلیں لگاتے ہیں ، نیاز اور لنگر تقسیم کرتے ہیں حتی کہ ہندو اور مسیحی برادری بھی امام حسین علیہ سلام سے عقیدت اور عشق کا اظہار کرنے کے لیے مجالس و جلوسوں میں شریک ہوتے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ ناصبی گروہ جلوسوں پر حملہ کر کے ملک کے امن و امان کو تباہ کر رہے ہیں اور حالات کو خرابی کی طرف لے جا رہے ہیں ایسے متشدد عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جاے ان کا کہنا تھا بے گناہ عزاداران پر جو ایف آئی آرز کاٹی گئی ہیں انہیں فی الفور واپس لیا جائے ۔امام حسین علیہ سلام نہ صرف مسلمانوں بلکہ انسانیت کی نجات کا ذریعہ ہیں اور تمام شیعہ سنی طبقات ان کی یاد عقیدت و احترام سے مناتے ہیں حکومت سے اپیل ہے کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے شر پسند عناصر کے خلاف سخت ایکشن لے اور قانون کی بالا دستی کو یقینی بنائے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی جانب سے کربلا کے ننھے مجاہدوں شہزادہ علی اصغر علیہ سلام اور بی بی سکینہ سلام اللہ علیھا  کی یاد میں یوم علی اصغر و سکینہ علیھم السلام کا انعقاد ہوا جس میں بچوں کی کثیر تعداد سبز پوشاک زیب تن کیے ہوئے اور ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے امام حسین علیہ سلام کے ان ننھے بچوں کو خراج عقیدت دینے اور ان کے بے مثال قربانی سے جذبہ ایمانی حاصل کرنے کے لیے شریک ہوئے۔

 اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے کہا معرکہ کربلا کی فتح بے مثال قربانیوں کا نتیجہ ہے خانوادہ محمد و آل محمد علیہم السلام کے اس کمسن مجاہد نے تپتے ہوئے صحرائے کربلا میں اپنی ننھی سی جان کا نذرانہ پیش کرکے یزیدیت کو ابدی نیند سلا دیا انہوں نے کہا آج ہم یہاں تجدید عہد کے لیے جمع ہوے ہیں ہمارے سامنے اپنے بچوں کے لیے شہزادہ علی اصغر ع کی مثال اور بچیوں کے لیے جناب سکینہ سلام اللہ علیھا کا کردار موجود ہے ہمیں اپنے بچوں اور بچیوں کی تربیت اس نہج پر کرنی ہے کہ وہ ان پاکیزہ نفوس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے زمانے کے امام ع سے قریب ہوجائیں۔

 ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ عظمی نقوی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوے کہا میرا سلام ہو اس عظیم ماں پر جس نے اپنی گود میں ایسے بچوں کی پرورش کی کہ جب امام حسین علیہ سلام نے ھل من ناصر ینصرنا کی صدا بلند کی تو جناب علی اصغر جو صرف چھ ماہ کے تھے انہوں نے اپنے آپ کو جھولے سے گراتے ہوے نداے امام پر لبیک کہا اور یہ پیغام دیا کہ جب وقت کا امام پکارے تو ہر کمسن جوان بوڑھے پر امام کو لبیک کہنا واجب ہے ۔

انہوں نے کہا کہ جناب سکینہ سلام اللہ علیھا کے کردار اور سیرت ہمارے لیے اسوہ ہے  اس کم سنی کے باوجود کہ جب شام غریباں میں بیبی سکینہ کے دامن کو آگ لگی اور راوی نے آگ کو بجھانا چاہا تو چار سالہ بچی نے کہا کہ اے شخص میرے قریب نہ آنا میرے سر پر چادر نہیں ہے میں سید ذادی ہوں ننھی شہزادی کے جس پر ابھی پردہ واجب بھی نہیں لیکن اس سختی اور غربت کی عالم میں بھی اپنے پردے کی محفاظت کر رہی ہیں ان کا مزید کہنا تھا ہماری بچیوں کو جناب سکینہ سلام اللہ علیھا کی سیرت پر عمل پیرا ہوتے ہوے کم سنی میں ہی اپنے حجاب کا خیال رکھنا چاہیے۔

وحدت نیوز(لاہور) یوم آزادی پاکستان کے موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ یوم آزادی دراصل خداوند عالم کے حضور سجدہ شکر بجا لانے اور ملک کی سالمیت اور تحفظ کے لیے اس کی ترقی اور سربلندی کے لیے  تجدید عہد کا دن ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ہم  بانی پاکستان قائداعظم  محمد علی جناح رح اور آزادی کی طویل جدوجہد میں حصہ لینے اور قربانیاں پیش کرنے والے عظیم رہنماؤں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ جن کی بدولت آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں انہوں نے کہا  قوم ماہ محرم الحرام کی حرمت کا خیال رکھتے ہوےیوم آزادی منائے امام حسین علیہ سلام نے جو دین اسلام اور نظریات کی خاطر لازوال قربانی پیش کیں وہ تمام انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے جو کہ مکتب کربلا کے عظیم مجاہد ہے درس حریت اور طاغوت زمان کے سامنے سینہ سپر ہوتے ہوے ڈٹ جانے کا عزم و ولولہ امام حسین علیہ سلام اور ان کے اصحاب با وفا سے حاصل کیا۔

 ان کا کہنا تھا وطن کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور وطن پر کوئ بھی آنچ آے تو سب سے پہلے جان ہتھیلی پر لے کر یہی عزداران مظلوم کربلا ملک کے دفاع کی خاطر صف اول میں نظر آئینگے۔ انہوں نے مذید کہا کہ تمام شیعہ سنی طبقات یوم آزادی پر ہاتھوں میں سبز ہلالی پرچم لے کر مجالس عزا میں شرکت کریں تاکہ ملک دشمن عناصر کو ، شیعہ سنی وحدت کے خلاف ایڑی چوٹی کا زور لگانے والوں کو اور عزاداری سید الشہداء کے دشمنوں کو یہ پیغام پہنچایا جا سکے کہ ہم کربلائ نظریہ رکھنے والے اور محب وطن پاکستانی ہیں اور امام حسین علیہ سلام کی عزاداری اور ملک سے وفاداری پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرینگے ۔

وحدت نیوز(لاہور) محرم الحرام کےآغاز پر مرکزی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ خواتین و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے اپنے پیغام میں کہ ماہ محرم سیدالشہداء اور اولیائے الہی کے سردار امام حسین (ع) کی عظیم تحریک اور آپ کے انقلاب کا مہینہ ہے کہ آپ (ع) نے زمانہ کے ظالم و جابر، فاسق و فاجر، انسانیت کے دشمن، درندہ صفت، حیوانیت کے مجسمہ یزید جیسے بے دین اور ناپاک وجود کے خلاف قیام کیا اور اپنے قیام سے انسانیت کو علم و عمل  شرم و حیا، صدق و صفا، طہارت و پاکیزگی، اخلاق و کردارکے زیور سے آراستہ ہونے کی تعلیم دی اور اپنے ایثار و قربانی سے وقت کے ظالم و جابر، فاسد و بدکار حکمرانوں کو ناکامی اور شکست سے دوچار کیا اور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے رسوا کردیا ۔

انہوں نے کہا ماہ محرم الحرام کا چاند نمودار ہوتے ہی عالم کا ذرہ زرہ محزون و مغموم ہو جاتا ہے دنیا بھر میں عزاداران مظلوم کربلا مجالس عزا ، جلوس ہائ عزا ، نوحہ خوانی و ماتمداری میں مصروف عمل ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ  سید الشہدا اور آپ کی پاکیزہ آل اور باوفا اصحاب کا تذکرہ ان کہ شہامت و شجاعت کے واقعات دلوں کو حرارت و قوت بخشتے ہیں  امام حسین علیہ سلام اور ان کے آل اطہار و جانثاران کی لازوال قربانیاں ہمیں ایثار ، اتحاد ، حریت اور سربلندی اور ظلم کے سامنے سینہ سپر ہوجانے  کا درس دیتی ہیں۔

 ان کا مزید کہنا تھا کہ تمام بانیان مجالس و علماء و ذاکرین کی زمہ داری ہے کہ وہ منبر حسینی کو مجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق  ایسی درسگاہ میں تبدیل کریں جو کہ نہ صرف افراد کی قلبی و ذہنی پاکیزگی اور ان کی روحانی تربیت کا سبب بنیں بلکہ معاشرے میں امن و سلامتی بھائ چارے اور حسینی اقدار کو بھی فروغ دینے کا موجب قرار پائیں۔

وحدت نیوز(مشہد مقدس) دفتر مجلس وحدت مسلمین شعبہ مشہد مقدس موسسہ شھید عارف الحسینی کی طرف سے شھید قائد علامہ عارف الحسینی کی 33 ویں برسی کی مناسبت سے سیمینار بعنوان شھید وحدت منعقد ہوا، جس میں علمائے کرام اور طلباء عظام نے شرکت کی۔ پروگرام سے پہلے جمیع مومنین کے لیےخصوصا قائد شھید کی بلندی درجات کے لیے قران خوانی کی گئی۔ تلاوت کلام مجید کی سعادت قاری سید ابراھیم رضوی نے حاصل کی۔ قمر علی کشمیری نےشھید قائد کو نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ عمران نجمی نے بہترین اشعار سے داد تحسین حاصل کی۔

پروگرام کے پہلے مقرر حجت الاسلام عارف حسین نے مومنین کے درمیان وحدت کے موضوع پر بہترین گفتگو کی۔ پروگرام کے مہمان خصوصی اور سخنران حجت الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی مرکزی سیکریٹری امور خارجہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان تھے جنہوں نے شھید کی سیرت، ان کی سیاسی بصیرت اور شھید کے تنطیمی جوانوں کو دیے گیے درس سے بیس اہم نقاط بیان کیے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ شہید قائد کی شخصیت پاکستان کے لیے ایک نعمت تھی، اُنہوں نے بہت کم عرصے میں تشیع کو جوڑا، یہی وجہ تھی کہ دشمن اُن کے مقاصد سے خائف تھا۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین چینیوٹ کی جانب سے تحفظ عزاداری کانفرنس مدرسہ اہلبیت جامعہ بعثت میں منعقد ہوئی جس میں ضلع چینیوٹ کے مختلف علاقوں بالخصوص بھوانہ لالیاں ، رجوعہ سادات اور چینیوٹ سٹی سے ذاکرات شریک ہوئیں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین چینیوٹ کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل محترمہ حنفیہ عمر دراز بھی اس موقع پر موجود تھیں تحفظ عزاداری کانفرنس سے  مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی محترمہ معصومہ نقوی ، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی مولانا شبیر بخاری ، وائس چیئرمین جامعہ  بعثت مولانا حیدر نقوی ، اور مولانا حسن مھدی کاظمی صاحب نے خطاب کیا تمام مقررین نے ماہ محرم الحرام میں بانیان و شرکاء کی ذمہ داریوں نیز قرآن کی روشنی میں  اصل توحید کے تصورات ،عقائد امامیہ کے پرچار اور تحفظ کے حوالے سے ذاکرین و خطباء کی ذمہ داریوں سے تفصیلی آگاہی دی ۔

اس موقع پر خصوصی خطاب کرتے ہوے جناب مولانا حیدر نقوی صاحب کا کہنا تھا جو بھی مجلس پڑھیں صرف اللہ  کی رضا کے لیے ہو جو لوگوں سے تعریف سننے اور  انہیں خوش کرنے کے لیے پڑھے گا اسکا اجر اللہ کے پاس نہیں ہوگا ان کا کہنا تھا یہ منبر یہ مجالس پڑھنا توفیق الٰہی ہے یہ ایک زمہ داری ہے جسکے بارے میں خدا کی طرف سے سوال بھی ہوگا۔ نعروں کے لیے مجلس نہ پڑھیں صرف اللہ کے لیے خالص ہو کے اللہ کا پیغام پہنچائیں چاہے اس کے لیے لوگ اپ سے ناراض بھی ہوجائیں تو مسئلہ نہیں ہے انہوں نے مولا علی علیہ سلام کے ایک قول کا مفہوم بیان کرتے ہوے کہا  کہ لوگوں سے حاصل ہونے والی تعریف بے فائدہ ہے اگر بدلے میں اللہ سے ابدی ذلت ملے اوردنیا میں ملنے والی وقتی ذلت اچھی ہے اگر بدلے میں اللہ سے دائمی اجر مل جائے  جب جناب زینب عالیہ سلام اللہ علیھا کو مخاطب کرتے ہوے  یزید ملعون نے کہا کہ اللہ نے تمہیں ذلیل کیا جبکہ بی بی نے جوابا کہا کہ ما رایت الا جمیلا ۔ دوران خطاب مجلس پڑھنے کے عوض ملنے والے ھدیہ سے متعلق ایک سوال  کے جواب میں مولانا حیدر نقوی نے کہا کہ مجلس پڑھنے کا ھدیہ  طے کر کے لیں تو اشکال ہیں اور طے نہ کریں  بانیان اپنی مرضی سے جو دیں وہ قبول کریں تو جائز ہیں۔

وحدت نیوز (لاہور)عید الاکبر عید غدیر کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے تمام عالم اسلام کی خدمت میں مبارکباد پیش کرتے ہوے کہا کہ روز عید غدیر روز تکمیل دین ہے یہ وہ عید ہے کہ جس دن پروردگار نے اپنے حبیب ختمی مرتبت رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ذریعے امیر المومنین حضرت علی علیہ السلام کو سلسلہ ہدایت باقی رکھنے کے لئے رسول خدا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کا جانشین منتخب کیا انہوں نے کہا کہ غدیر اسلامی ممالک کے لئے بہترین نمونہ عمل ہے، غدیر کے دن پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اسلامی حکومت کی ذمہ داریوں کو بیان کیا ہے کیونکہ حکومت کا مطلب عدالت کا قائم کرنا ہے، اسی وجہ سے پروردگار نے رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بعد حضرت علی علیہ السلام کو عدالت کے اجرا کے لئے انتخاب کیا ہے۔

 ان کا کہنا تھا عید غدیر کی اہمیت کے اظہار کے لیے روایات میں  اس دن کے چھوٹے سے چھوٹے سے نیک عمل کے بدلے بے شمار اجر و ثواب حتی کہ  انبیاء و صدیقین کے ہمراہ ہونے جیسا عظیم اجر ذکر کیا گیا ہے جس سے اس بابرکت دن کی عظمت و فضیلت کا اظہار ہوتا ہے اس دن خدا کی حمد و شکر بجا لانا چاہیے کہ اس نے ہمیں کائنات کی سب سے عظیم نعمت یعنی ولایت  مولا علی ابن ابی طالب علیہ سلام سے متمسک کیا  انہوں نے  مزید کہا کہ ہمیں چاہیے جہاں عید غدیر شان و شوکت سے منائ جاے وہیں اسکی تشہیر اور اسکے پیغام کو عام کرنے کی زمہ داری سے غفلت نہ برتیں اور اپنے اخلاق و کردار اور حقیقی معنوں میں پیروان ولایت امیرالمومنین علیہ سلام بن کر دنیا کو اس سلسلہ ھدایت کی طرف جذب کرنے والا کردار بھی پیش کریں۔

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے فلاحی شعبے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل کی جانب سے اس سال بھی کراچی سمیت  سندھ کے مختلف اضلاع بالخصوص دور افتادہ اور پسماندہ علاقوں میں نادار وضرورت مند گھرانوں میں قربانی کے گوشت کی تقسیم کیلئے اجتماعی قربانی برائے مستحقین کا اہتمام کیا گیااس سلسلے میں درجنوں، اونٹ،گائے اور بکرے سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے راہ خدا میں قربان کیئے گئے۔

کراچی کے علاوہ حیدرآباد، ٹنڈومحمد خان، ماتلی، تلہار، بدین، دادو، جامشورو، شکارپور ، کشمور،سانگھڑاور خصوصاً سندھ کے سب سے پسماندہ علاقے تھرپارکر میں کئی من قربانی کا گوشت سینکڑوں گھرانوں میں تقسیم کیا گیا۔ ضرورت مندوں نے گوشت کی تقسیم پر ایم ڈبلیوایم کےفلاحی شعبے کا شکریہ ادا کیااور اپنی نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی ادارے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے ملک کے مختلف اضلاع میں قربانی برائے مستحقین کا اہتمام کیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور سمیت ، جنوبی پنجاب ، آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی قربانی کے جانور ذبح کرکے ان کا گوشت ہزاروں ضرورت مند گھرانوں میں تقسیم کیا گیا۔

اے ڈی ایم سی کے مرکزی آفس سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں گائے اور بکروں کی قربانی کی گئی جبکہ لاہور، اسلام آباد ،  کوئٹہ، پشاور ، سکردو، گلگت، شور کوٹ، ڈیرہ غازی خان، رحیم یار خان، سانگھڑ، نواب شاہ، گھوٹگی، شکارپور، لاڑکانہ، میرپور خاص، تھرپارکر، ٹنڈو محمد خان، کشمور، جیکب آباد، حیدرآباد،جامشورو، بدین، ماتلی،ٹنڈو الہیار،،دادو، جعفرآباد، نصیر آباد سمیت دیگر اضلاع میں بکروں اور دنبوں کی قربانی کی گئی ۔

اجتماعی قربانی برائے مستحقین کی مدمیں حاصل شدہ ہزاروں ٹن گوشت ضرورت مند گھرانوں میں تقسیم کیا گیا اور سنت ابراہیمی کی ادائیگی کی اصل روح کو برقرار رکھا گیا۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے فلاحی ادارے المجلس ڈیزاسٹر مینجمنٹ سیل نے کراچی میں اس برس بھی عیدالاضحیٰ کے موقع پر مستحقین میں 20 من قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔ اے ڈی ایم سی کے سیکریٹری زین رضوی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس برس بھی کراچی کے مختلف علاقوں سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، ملیر، لانڈھی، بن قاسم، سولجر بازار، محمود آباد، لائنز ایریا اور دیگر علاقوں کے تقریباً 500 سے زائد گھرانوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے پہلے روز ضلع ملیر کے مختلف علاقوں جعفرطیار، غازی ٹاؤن، جوگی موڑ کے 75 خاندانوں میں 4 من قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا، اسی طرح ضلع جنوبی کے مختلف علاقوں لائنز ایریا، سولجر بازار، محمود آباد، سلطان آباد اور دیگر علاقوں میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا گیا جبکہ ضلع وسطی میں عید الاضحیٰ کے دوسرے اور تیسرے روز سرجانی ٹاؤن، نارتھ کراچی، لاسی گوٹھ، بلدیہ ٹاؤن اور دیگر علاقوں کے 250 مستحق گھرانوں، یتیموں اور بے سہارا افراد میں 15 بکروں اور مخیر حضرات کی جانب سے وافر مقدار میں عطیہ کیا گیا گائے کا گوشت تقسیم کیا گیا۔

Page 40 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree