The Latest

وحدت نیوز(لاہور) صوبائی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیو ایم پنجاب لاہور میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ضلع لاہور کی کابینہ میٹنگ مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی سیدہ زہرا نقوی کی زیر صدارت ہوئی ۔

 اجلاس میں علامہ سید احمد اقبال رضوی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان ، سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم پاکستان ،مولانا ظہیر کربلائی مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ تربیت اور ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا نقوی اپنی کابینہ کے ہمراہ شریک ہوئیں۔

 مرکزی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین سیدہ زہرا نقوی نے لاہور کابینہ کی بہترین تنظیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ضلع لاہور کی شعبہ جاتی فعالیت کو مدنظر رکھتے ہوئے فیروزوالہ کے ساتھ ساتھ وزیر آباد میں بھی بھرپور الیکشن کمپین چلانے کی ذمہ داری سونپی جا رہی ہے ۔

محترمہ حنا تقوی وزیر آباد کا دورہ کریں گی اور وہاں کی خواتین سے ملاقات کے بعد ایک مضبوط تنظیمی و سیاسی سیٹ اپ کے حوالے سے اپنی خدمات پیش کریں گی محترمہ زہرا نقوی نے اس اہم ذمہ داری کو قبول کرنے پر خواہر حنا تقوی اور ان کی کابینہ کا شکریہ ادا کیا ۔

سید اسد عباس نقوی نے شعبہ خواتین لاہور کی شعبہ جاتی پروگرام کی فعالیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ جس طرح فیروز والہ میں بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے آپ خواہران نے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی ہے اسی طرح اب وزیرآباد میں بھی ہمیں آپ سے یہی توقع ہے کہ اس حلقے کی کمپین میں ہمارا بھرپور ساتھ دیں گی ۔

اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی نے بھی شعبہ خواتین کی فعالیت کی تعریف کرتے ہوئےکہا کہ شعبہ خواتین اس سال محرم الحرام سے پہلے ایک ذاکرات ، عالمات اور بانیان مجالس اور سنگتوں کی سربراہان کی ایک کانفرنس منعقد کرائے جس میں  ملک بھر کی معروف ذاکرات عالمات بانیان سنگتوں کی سالار اور معروف مرثیہ خوان اور نوحہ خوان خواتین کو دعوت دی جائے ۔انہوں نے کہا کہ یہ کانفرنس (عزاداری کانفرنس ) کے عنوان سے شعبہ خواتین منعقد کرے ۔

مرکزی کوآرڈینیٹر شعبہ تربیت مولانا ظہیر کربلائی نے شعبہ خواتین ضلع لاہور کے لیے سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظ اللہ کا خصوصی پیغام دیا جس میں انہوں نے ضلع لاہور کی منظم اور بہترین فعالیت پر انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ شعبہ خواتین کے تمام اضلاع کو اسی طرح متحرک اور سر گرم عمل رہتے ہوئےکام کرنے کی ضرورت ہے۔

 اجلاس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور عظمی نقوی ، سیکرٹری روابط محترمہ عندلیب ، سیکرٹری فلاح و بہبود محترمہ عالیہ رضوی اور سیکرٹری شعبہ تربیت محترمہ نجبہ بتول شریک تھیں۔

وحدت نیوز (سکردو) مجلس وحدت مسلمین کےفلاحی شعبےکے زیر اہتمام چلنے والے ہسپتال دار الشفاء حضرت عباس ہسپتال میں فری میڈیکل کیمپ۔ سینکڑوں مریض ٹرپل اے ایسوسی ایٹس اور مجلس وحدت مسلمین کے باہمی اشتراک سے منعقدہ فری میڈیکل کیمپ سے مستفیض ہوئے۔ اسلام آباد میں قائم معروف نجی ادارے ٹرپل اے ایسوسی ایٹس کے ماہر معالجین آئندہ بھی بلتستان میں فری میڈیکل کیمپس کے انعقاد ادارہ رکھتے ہیں۔

بدھ وار کے روز منعقدہ اس میڈیکل کیمپ میں ماہر ڈاکٹرز نے ہڈیوں کے پرانے درد ، جلد کے امراض اور ہومیوپیتھک ادویات کے ذریعے پرانے اور ناقابل علاج سمجھے جانے والے امراض میں مبتلا مریضوں کو بلکل مفت کنسلٹنسی فراہم کئے۔ ایسوسی ایشن کے ڈاکٹرز ڈاکٹر حسنین و دیگر نے دارالشفا حضرت عباس ہسپتال کے منتظمین کا فری میڈیکل کیمپ کیلئے معاونت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی بلتستان کے لوگوں کو اپنی خدمات فراہم کرنے کی کوشش کی جائیگی۔

 اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دارالشفا کے ایڈمنسٹریٹر عقیل احمد ایڈووکیٹ نے ماہر ڈاکٹرز اور ٹرپل اے ایسوسی ایشن نے منیجنگ ڈائریکٹر لیفٹیننٹ کرنل ریٹائرڈ شہزاد کیانی ، چیئرمین ٹرپل اے شیخ فواد بشیر و دیگر کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ آیندہ بھی انکا ادارہ بلتستان میں اسطرح کے پروگرامز کرینگے۔ ہمارا ارادہ دارالشفا حضرت عباس سکردو ایسے اقدامات کو ویلکم کہیں گے اور ہر ممکن طور پر معاونت فراہم کرینگے۔عقیل احمد ایڈوکیٹ نے شریف کواردوی کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس کیمپ کے انعقاد سے لیکر اختتام ، ڈاکٹرز اور ٹرپل اے ایسوسی ایٹس سے روابط میں آپ کا کردار نہایت اہم اور مدد گار ثابت ہوا۔

وحدت نیوز(سکردو)  پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ و صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین محترمہ کنیز فاطمہ علی نے اپنے بیان میں کہا ہےکہ کتیشو/مہدی آبادمیں رونما ہونے والے دلخراش واقعے میں خاتون پر پتھراؤ اور تشدد انتہائی شرمناک اور ظالمانہ حرکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان جیسے مہذب معاشرے میں یہ واقعہ بلخصوص بلتستان  پر بد نما داغ ہے جسکی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔متاثرین کو یہ یقین دلاتے ہیں کہ صوبائی حکومت کی جانب سے اس دلخراش واقعے میں ملوث افراد کے خلاف بھر پور کاروائی ہو گی۔

وحدت نیوز(گلگت) ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین و سابق رُکن گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ نے حال ہی میں سوشل میڈیا میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو جس میں چند نوجوان لڑکوں نے ایک خاتون کو بدترین اور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا کی بھرپور انداز میں مذمت کی -

انہوں نے اس واقعے کو شرمناک اور ناقابل معافی قرار دیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جی بی حکومت اس واقع میں ملوث تمام افراد کو قانون کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ گلگت بلتستان کی تاریخ میں یہ اپنی نوعیت کے ان چند واقعات میں سے ایک ہے جس میں کئی نوجوانوں نے مل کر ایک نہتی خاتون کو سفاکانہ تشدد کا نشانہ بناکر زخمی کردیا ہے۔یہ واقع بلتستان ڈسٹرکٹ کھرمنگ مھدی آباد کے قریب چراگاہ میں پیش آیا۔ متاثرہ خاتون اس وقت تشویشناک حالت میں مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ہم متاثرہ خاتون کے ساتھ مکمل ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

بعض اطلاعات کے مطابق چراگاہ کے تنازعہ کے واقع  میں کل تین خواتین زخمی ہیں جوکہ ریجنل ہسپتال سکردو میں زیر علاج ہیں۔ ان تمام واقعات کی مکمل اور شفاف تحقیقات کر کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان کا اس واقع کا نوٹس لینا خوش آئند ہے امید ہے کہ صوبائی حکومت اس واقعے میں ملوث تمام مجرموں کو قرار واقعی سزادے گی۔

وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کا دو روزہ کابینہ اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں تمام ضلعی عہدیداران نے شرکت کی اس اجلاس میں بلدیاتی انتخابات میں شیخوپورہ،فیروز والہ،کوٹ عبد المالک و دیگر نواحی علاقوں کے الیکشن میں خواتین کی نمائندگی کو یقینی بنانے اور ان کی بھرپور آمادگی کے لیے ان علاقوں کا دورہ کرنے اور تنظیم سازی کے امور انجام دینے کے لیے لائحہ عمل طے کیا گیا  ۔

اس موقع پرایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی نے محترمہ طاہرہ موسوی کو ضلعی سیکرٹری سیاسیات نامزد کرتے ہوۓ ان سے حلف لیا جس پر محترمہ طاہرہ موسوی نے محترمہ حنا تقوی اور تمام کابینہ ممبران کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ آنے والے بلدیاتی انتخابات میں وہ شعبہ سیاسیات کی فعالیت کے لیے بھرپور کوشش کریں گی ۔

اجلاس میں کابینہ ممبران سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ حنا تقوی نے کہا کہ اکثریت کا خیال ہے کہ سربراہ نیک اور صالح ہونا چاہئے۔ایسے لوگوں کے نزدیک اصل اہمیت فرد کی ہے لیکن جن لوگوں نے اس مسئلے کا گہرای سے مطالعہ کیا ہے وہ اس نتیجہ پر پہنچے ہیں معاشرتی نظام اور اس کے تحت قائم ہونے والی تنظیموں اور اداروں کی اہمیت لیڈروں کی اہمیت سے بہت زیادہ ہے ان کا کہنا تھا ہمیں صالح نظام کے قیام کے لیے کوشش کرنی چاہیے نظام عدل کے نفوذ کے لیے معاشرے کے صالح ، عادل اور اہل افراد کو منتخب کرنا لازمی ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) جشن ولادت با سعادت امام رضاعلیہ السلام کی مناسبت سے زینب کبریٰؑ  اکیڈمی برمس پائن میں محفل میلاد کا اہتمام کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین ہری پور کی کوآرڈینیٹر اور سابقہ سیکرٹری تبلیغات گلگت ڈویژن محترمہ تسلیم جو ان دنوں گلگت تشریف لائی ہیں نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں امام رضا علیہ سلام کی سیرت پر روشنی ڈالی ۔

محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری یوتھ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین محترمہ سائرہ ابراہیم نے کہا کے ہمیں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنی علمی صلاحیت اور بصیرت میں اضافہ کرنے کی کوشش کرنی چاہیے امام رضا علیہ سلام کی سیرت مبارکہ سے ہمیں یہ سبق ملتا ہے کہ  دشمن کے مقابلے میں حکمت و تدبر کے ساتھ کام لینا چاہیے نہ کہ جزبات اور شدت پسندی سے جو کہ ہمیشہ نقصان کا باعث بنتی ہے۔

 ان کا کہنا تھا  مولا علی علیہ سلام نے کا فرمان ہے کے اپنے بچوں کی پرورش ان کے زمانے کے مطابق کرو نہ کہ اپنے زمانے کے مطابق۔ ہمارے لیے چہاردہ معصومین علیھم السلام کے فرامین مشعل راہ ہیں جو آج کے پرآشوب دور میں ہمیں حق کا راستہ دکھاتے ہیں ان کامزید کہنا تھا کہ آج کی ماں کو پہلے سے ذیادہ احتیاط اور خصوصی توجہ کی ضرورت ہے ایک بہترین تربیت یافتہ ماں ہی بہترین معاشرہ تشکیل دے سکتی۔

وحدت نیوز(لاہور) ولادت با سعادت شاہ خراسان امام علی ابن موسی الرضاؑ کے پر مسرت موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کی سیکرٹری جنرل محترمہ حنا تقوی کی جانب سے راہگیروں کے لیے بیدیاں روڈ پر دسترخوان امام رضا علیہ سلام کا اہتمام کیا گیا۔

 اس موقع پر محترمہ حنا تقوی کا کہنا تھا کہ ہمارے ہر امامؑ نے خوشنودی خدا کے لیے فقیر و مساکین کو کھانے کھلانے کی سنت کو احیاء کیا ہے اس حوالے سے مولا رضا علیہ سلام کا دسترخوان دنیا کا وسیع ترین دسترخوان ہے جس سے روز و شب دنیا بھر کے زائرین فیضیاب ہوتے ہیں امام رضا علیہ سلام کا دسترخوان مبارک شفا کا مرکز ہے جو بھی ان کےدر پر حاضری دیتا ہے جسمانی و روحانی شفا پا کر لوٹتا ہے۔

 ان کا کہنا تھا امام رضاؑ کی سیرت تھی کہ اپنے دسترخوان پر کنیزوں اور غلاموں کو ساتھ بٹھا کر کھلاتے اور ہمیشہ ان کے ساتھ عزت و احترام  شفقت و مہربانی کے ساتھ پیش آتے لہذا ہمیں بھی اپنے امام کی سیرت پر چلتے ہوۓ اپنے دسترخوان وسیع کرنے چاہیے اور آئمہ کے نام پر ایسی جگہوں پر طعام کا اہتمام کریں جہاں عوام الناس بہتر طور پر استفادہ کر سکیں۔

وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین گلگت بلتستان کی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سابق رُکن گلگت بلتستان اسمبلی محترمہ بی بی سلیمہ صاحبہ نے امام علی رضا علیہ سلام کی ولادت با سعادت کےپرمسرت موقع پر جاری تہنیتی پیغام میں کہا کہ11ذیقعدہ آمدِ نورِ امام رؤف ، ضامن آهو، کریم ابن کریم، ولی ابن ولی، شہنشاہ خراسان، امام علی ابن موسی الرضا علیهما السلام کے موقع پر تمام عالم اسلام بالخصوص امام زمانہ عج کی خدمت اقدس میں ھدیہ تبریک پیش کرتی ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم امام رضا (ع) کی معنوی ، علمی اور سیاسی شخصیت کا مطالعہ کرتے ہیں تو امام رضا (ع) ایک امتیازی حیثیت کے حامل نظر آتے ہیں وہ اس طرح کہ آئمہ حقہ امامیہ میں حضرت امیر المومنین (ع) کی ظاہری خلافت کے بعد امام رضا (ع) ہی وہ فرد ہیں جنہوں نے اپنے دور امامت میں ولی عہدی کے منصب پر فائز ہوکر قرآنی آیات میں بیان کردہ شرائط کی تکمیل کے ساتھ انتظام مملکت میں اعانت کی عملی مثال قائم کی اور بتایا کہ دین سیاست سے اور سیاست دین سے جدا نہیں بشرطیکہ یہ عمل احکام خداوندی کے تحت بجالایا جائے۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن پنجاب اسمبلی محترمہ سیدہ زہرا نقوی نے آسمان امامت و ولایت کے آٹھویں تاجدار امام رضا علیہ سلام کی ولادت با سعادت کے موقع پر جاری تہنیتی پیغام میں کہا کہ ولادت با سعادت امام رؤف امام رضاعلیہ سلام پر مسرت موقع پر تمام عالم اسلام بالخصوص امام زمانہ عج کی خدمت اقدس میں ھدیہ تبریک پیش کرتی ہوں۔

 انہوں نے کہا امام رضا ع بلند و بالا اخلاق اور آداب رفیعہ سے آراستہ تھے آپ سیرت و اخلاق ، گفتار و کردار ، تقوی و عبادات الہی ہر صفت اور پہلو میں اپنے جد رسول خدا صل اللہ علیہ و آلہ وسلم کے مشابہ تھے ان کا کہنا تھا امام رضا علیہ سلام نے اپنی حکمت وبصیرت کے ساتھ مامون کی شاطرانہ چالوں کا مقابلہ کیا اور اسکے ناپاک ارداوں کو سبکے سامنے آشکار کیا۔

 انہوں نے کہا امام رضا ؑ اپنے زمانہ میں سب سے زیادہ اعلم اور افضل تھے اور آپ نے ان اہل زمانہ کو مختلف قسم کے علوم جیسے علم فقہ،فلسفہ ،علوم قرآن اور علم طب وغیرہ کی تعلیم دیا دنیا کے جن علماء کو مامون آپ کا امتحان لینے کے لئے جمع کرتا تھا وہ ان سب سے زیادہ آپ ؑ پر یقین اور آپ کے فضل وشرف کا اقرار کرتے تھے ،کسی علمی وفدنے امام ؑ سے ملاقات نہیں کی مگر یہ کہ اس نے آپ کے فضل کا اقرار کرلیا۔مامون آپ کو لوگوں سے دور رکھنے پر مجبور ہوگیاکہ کہیں آپ کی وجہ سے لوگ اس سے بدظن نہ ہوجائیں۔

وحدت نیوز(سکردو) سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شعبہ خواتین و پارلیمانی سیکرٹری برائے وویمن ڈویلپمنٹ کنیز فاطمہ علی نے گرلز ہائی سکول گمبہ سکردو کا دورہ کیا۔اس موقع پر ہیڈ ماسٹر گرلز ہائی سکول گمبہ سکردو حاجی یوسف نے خوش آمدید کہا اور دورہ کرنے پر شکریہ ادا کیا۔رکن اسمبلی نے کلاس رومز کا دورہ کیا اور طالبات کو سکول میں درپیش مسائل سنے۔

پارلیمانی سیکرٹری نے ہیڈ ماسٹر حاجی یوسف کی کوششوں اور تعلیمی خدمات کو سراہا۔انہوں نے سابق ڈائریکٹر مجید خان کی ذاتی کوششوں سے بننے والی زیر تعمیر بلاک کا بھی دورہ کیا اور مجید خان کی ویژن اور فرض شناسی کو خراج تحسین پیش کیا۔

 انہوں نے اپنے دورے کے موقع پر طالبات کے درپیش لیبارٹری، فرنیچر، عمارت اور اساتذہ کی کمی کے مسائل کے حل کے لئے کوشش کرنے کی یقین دہانی کرائی۔اس دوران ڈپٹی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ علی محمد کریمی بھی ہمراہ تھے اور انہوں نے گرلز کالج گمبہ سکردو آمد پر خوش آمدید کہا اور انکی تعلیم دوست کاوشوں کو بھی سراہا۔

Page 42 of 121

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree