وحدت نیوز(گلگت)ہمارا ہدف اور منزل ایک ہے ہم سب زمینہ سازی امام زمانہ عج کا ہدف لے کے آگے بڑھ رہے ہیں اس راستے میں جو بھی مشکل آئے ہمیں قبول ہے ملت کے جوان جن کو اس راستے پر چلتے ہو ئے لاپتہ کر دیا گیا ہے جو اپنے پیاروں سے دور اذیتیں جھیلُ رہے ہیں ہم ان کے اور ان کے خانوادوں کے ساتھ کھڑے ہیں ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری شعبہ جوان محترمہ سائرہ ابراہیم نے اپنی رہائش گاہ پر تربیت جوان کے حوالے سے منعقدہ پروگرام میں کیا جس میں آئی ایس و طالبات گلگت ڈویژن کی خواہران نے شرکت کی اور یونٹ سازی کی ۔
سائرہ ابراہیم نے کہا آئی ایس او تربیت گاہ ہے بلکل اس طرح جس طرح ایک ننھا بچہ ماں کی گود میں پروان چڑھتا ہے بلکل اسی طرح آئی ایس او بھی اس طرح تربیت دیتی ہے کے وہ فرد معاشرے کا کارآمد اور مفید شہری بن سکے اور سچ اور حق کے راستے پر گامزن ہو سکے۔
انہوں نے کہا کے پورے ملک بشمول گلگت بلتستان کے اسیر اور جبری گمشدہ افراد کی بازیابی کے لیے اپنے قائد کے ہر حکم پہ لبیک کہتے ہوۓ میدان عمل میں موجود رہینگے اگر حکومت کی ہٹ دھرمی اسی طرح قائم رہی تو گلگت بلتستان کی غیور مائیں بہنیں بھی اپنی مظلوم بہنوں کا ساتھ دینے کے لیے سڑکوں پر نکل آئیں گی حکومت کو جلد کوئی حکمت عملی اپنانی ہوگی اور لاپتہ بیگناہ افراد کو بازیاب کروانا ہو گا ۔
آئی ایس او طالبات گلگت ڈویژن کی صدر محترمہ ہراروحانی نے کہا کے معاشرے اخلاقی پستی و زوال طرف جا رہا ہے اس کو بچانے کے لئے ہم سب کو مل کر عملی جدوجہد کرنی ہو گی اور تربیت کے عمل کو مزید تیز کرنا ہوگا تا کے دشمن کا مقابلہ کر سکیں جو کے جدید ہتھیار وں سے لیس ہے انہوں نے کہا کے آئی ایس او ایک افراد کی روحانی و فکری تربیت کا بہترین پلیٹ فارم ہے جہاں سے نظریاتی شخصیات نکھر کے سامنے آتی ہیں اس موقع پر آئی ایس او گلگت کی سینئر رکن محترمہ صاعقہ بتول بھی پروگرام میں شریک تھیں۔