شہید شیخ باقرالنمر نے شہادت سے قبل اپنی ماں سے کیا کہا؟

06 January 2016

وحدت نیوز(نیوزڈیسک) شیخ نمر باقر النمر کی شہادت کے کچھ دیر بعد ان کی ویب سائٹ نے اس خط کو شائع کیا جو شہید نے شہادت سے پہلے اپنی ماں کو لکھا تھا۔

اس ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ شیخ نمر سزائے موت کے حکم کی خبر سننے کے بعد نہ صرف پریشان نہیں ہوئے بلکہ یہ جملہ کہہ کر کہ ’’ خداوند عالم تمہیں خیر کی بشارت دے‘‘ خوش ہوئے۔

شیخ نمر کا اپنی ماں کو لکھا گیا خط:

’’میری صبور ماں ’’ام جعفر‘‘ کے نام

مادر گرامی! ہمیشہ خدا کا شکریہ ادا کرنا اور جو تقدیر کا فیصلہ ہو اسے قبول کرنا اس لیے کہ تقدیر الھی انسان کے فیصلہ سے بہت بہتر ہے جو کچھ وہ ہمارے لیے منتخب کرتا ہے وہ اس سے کہیں زیادہ عاقلانہ ہے جو ہم خود اپنے لیے انتخاب کرتے ہیں۔ ٹھیک ہے کہ ہمیں دعا کرنا چاہیے اور اپنی حاجتوں کو اللہ سے طلب کرنا چاہیے لیکن ہمارے لیے کیا بہتر ہے وہ ہم سے بہتر جانتا ہے۔

حمد و ثنا صرف خداوند عالم کو زیبا ہے کہ جو انسان کو حکم کرتا ہے اور انسان اس کے امر کے سائے میں بلندی حاصل کرتے ہیں۔ کوئی بھی کسی چیز کو اس کی جگہ سے ہلانے پر قادر نہیں ہے مگر یہ کہ اللہ کی مشیت اس کے پیچھے کارفرما ہو۔

مادر عزیز! جان لیں کہ اللہ دیکھ رہا ہے جان لیں کہ وہ انسان کے ذرہ ذرہ کاموں سے بھی آگاہ ہے اور انسان کے ارادے اس کی گرفت سے باہر نہیں ہیں۔ ہمارے لیے کافی ہے کہ ہم جان لیں کہ اگر کوئی واقعہ رونما ہوتا ہے تو وہ مشیت الہی کی بنیاد پر رونما ہوتا ہے نہ کسی اور چیز کی وجہ سے۔

آخر میں آپ اور تمام دیگر چاہنے والوں کو خدا کے حوالے کرتا ہوں کہ خداوند عالم بہترین محافظ ہے۔

                                                                          آپ کا عزیز شیخ نمر باقر النمر‘‘

واضح رہے کہ سعودی وزارت داخلہ نے آج صبح بروز سنیچر مورخہ ۲ جنوری ۲۰۱۶ کو سعودی عرب کے بزرگ شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ نمر باقر النمر کو ۴۶ افراد کے ہمراہ شہید کئے جانے کا اعلان کر دیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree