پاکستان کی سلامتی سب سے مقدم

16 March 2016

وحدت نیوز (آرٹیکل)2006ء کی ذلت آمیر اسرائیلی شکست کے بعد خطے ميں اسرائیل کی حفاظت اور بچاؤ کے لئے  ایک نئی فورس کی تشکیل کی ضرورت تھی، جو مقاومت اسلامی کی ابھرتی ہوئی طاقت کا راستہ روکے اور مقاومت اسلامیہ کو کمزور کرے، مسئلہ فلسطین سے دنیائے اسلام کی توجہ ہٹائی جائے کیونکہ اس کی وجہ سے سب عرب اور مسلمان مقاومت اسلامی کی حمایت کرتے ہیں۔ جس کے لئے دہشت گرد مسلح تکفیری گروہوں کو خطے کے اندر اتارا گیا، جن کے دو اہم اہداف تھے۔

1۔ صیہونی اہداف کی تکمیل میں معاونت
2۔ مقاومت اسلامی کی افواج کو مسلمانوں کے مابین داخلی جنگ میں مصروف رکھنا۔

ان دو بڑے اہداف کے پیش نظر تکفیری دہشت گردوں کو شام و عراق کی سرزمین پر کچھ عرب ممالک کی ملی بھگت سے اتارا گیا اور داخلی جنگ کا آغاز کیا گیا، لیکن شام و عراق کی عوام نے اپنی افواج کے ساتھ مل کر ان دہشتگرد گروہوں جن میں داعش اور النصرہ شامل ہیں، کو وہ سبق سکھایا کہ ان کے آقاؤں کی بھی چیخیں نکل گئیں۔ اب چونکہ یہ تکفیری دہشت گرد گروہ اپنے منطقی انجام تک پہنچ چکے ہیں، ان کی مزید پشت پناہی اور حمایت ان عرب ممالک کو دنیا میں رسوا کر رہى ہے، کیونکہ جن بھیانک طریقوں سے ان دہشت گردوں نے لوگوں کا قتل عام کیا ہے، اس پر تو انسانیت كى جبيں جهک جاتی ہے۔

اب اگلے مرحلے میں سعودیہ اور اس کے اتحادیوں نے تکفيریت کو اہلسنت والجماعت کا نام دے کر سنی بلاک بنانے کا عزم کیا ہے، جس کا مقصد مقاومت اسلامی کہ جسے وہ شیعی بلاک کہتے ہیں، ان کے مقابل لاکھڑا کرنا ہے اور وہ اسرائیل مخالف طاقتوں کو ایک نئی جنگ میں دھکیلنا چاہتے ہیں۔ اس لئے یمن میں انصاراللہ، عراق میں حشد الشعبی اور شام و لبنان میں حزب اللہ اور فلسطین میں مقاومتی گروہوں کو دہشت گرد قرار ديا گیا ہے۔ ان مقاومتی تحريكون کو کمزور کرنے کے لئے سعودیہ نے امریکی پلاننگ پر عمل کرتے ہوئے 34 ممالک کا نام نہاد اتحاد قائم کیا ہے، کیونکہ سعودیہ و اتحادی حزب اللہ اور دیگر اسلامی مزاحمتی گروہوں کو داعش اور النصرہ کا درجہ دینا چاہتے ہیں۔ اب امریکہ و غرب بهى خطے میں اپنی بنائی ہوئی تكفيرى فورسز کو ختم یا کمزور کر رہے ہیں تو اب وہ بیلنس پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ساتھ ہی مقاومتی تحريكون کو بھی اپنا ٹارگٹ بنا رہے ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اس نام نہاد سعودی اتحاد میں پاکستان کو کیوں شامل کیا گیا ہے؟ يہ  تو صاف ظاہر ہے پاکستان کو ان جیسی چیزوں کا بہت اچھا تجربہ ہے، جس کی مثال روس کے خلاف افغانستان میں بنائے گئے اتحاد میں دیکھی جاسکتی ہے، جس کی سربراہی اس وقت بھی پاکستان کے پاس تھی، کیونکہ سعودی شہزادے پاکستانی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ لہذا اس لئے اب بھی اس اتحاد کی سربراہی کے لئے پاکستان کو پیشکش کی جا رہی ہے۔ اب سعودی عرب اس پاکستانی جھوٹے تجربے کو شاید وسیع پیمانے پر نافذ کرنا چاہتے ہیں۔ جس میں پاکستان کو اسرائیل کی سلامتی اور وہابی سوچ کے غلبے کے لئے استعمال کیا جائے گا، کیونکہ امریکہ اور سعودیہ پاکستانیوں کی کمزوریوں سے خوب واقف ہیں اور جانتے ہیں کہ یہ لوگ مال و دولت کے لالچ میں بہت کچھ کر گزرتے ہیں۔ لہذا ایک دفعہ پھر پاکستانی بخشو کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں۔

لیکن اب پاکستانی عوام اور ملکی مفادات کے محافظ اداروں اور باشعور سیاست دانوں کو بروقت اس سازش کو درک کرنے اور صحیح فیصلہ کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ عوامی غفلت اور سیاسی انتشار کے دور میں 1980ء کے عشرہ میں غلط اور غير متوازن پالیسیاں بنائی گئیں، جس کے نتائج آج پوری قوم بھگت رہی ہیں۔ پاکستان اسلامی ملک ہے اور اسلام کا قلعہ ہے، اسے اسلامی ریاست ہی رہنا چاہیئے، اسے سنی یا شیعہ ریاست نہیں بننا چاہیئے۔ پاکستانی فوج نہ سنی فوج ہے اور نہ شیعہ فوج بلکہ یہ پاکستانی فوج ہے، اسے فقط پاکستان کی حفاظت کے لئے استعمال کرنا چاہیئے۔ خدارا اس عظیم فوج کو کرائے کی فوج نہ بنایا جائے۔ پاکستان انڈیا اور افغانستان کے لمبے بارڈر مسائل میں پہلے ہی الجھا ہوا ہے، اسے اپنے ایک محفوظ بارڈر پر مشکلات پیدا نہیں کرنی چاہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ اور آپریشن ضرب عضب کی کامیابی شیعہ سنی وحدت اور مذہبی تعصب کے خاتمے کے بغیر ممکن نہیں اور کوئی غلط فیصلہ مذہبی انتشار اور تعصب میں اضافے کا سبب بن سکتا ہے اور وحدت اسلامی کی ايک حد تک موجودہ فضا بھی خراب ہوسکتی ہے۔ سعودی نظام تو اپنے منطقی انجام تک پہنچ ہی چکا ہے، خدارا پاکستان کو كسى بڑے بحران سے بچایا جائے۔

تحریر: ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree