امام کعبہ کا بیان پارلیمنٹ کی توہین اور پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت ہے، علامہ ناصرعباس جعفری

29 April 2015

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے امام کعبہ ڈاکٹرخالد الغامدی کے اس بیان کو پارلیمنٹ کی توہین قراردیا ہے جس میں انہوں نے یمن کے تنازعے پر پارلیمنٹ کی طرف سے منظور کی جانے والی قرار داد کو عوامی رائے کے برعکس کہا ہے۔ان خیالات کا اظہارمرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اپنے بیان میں کیاان کا کہنا تھا کہ کہ امام کعبہ کے گرد موجود کالعدم تنظیموں کے سہولت کاروں کی رائے کو پاکستان کے اٹھارہ کروڑ عوام کی رائے قرار نہیں دیا جا سکتا پارلیمنٹ کو نمائندگی کا حق عوام نے دے رکھا ہے اوریمن کے تنازعہ کے حوالے سے ثالثی کے کردار کا فیصلہ نہ صرف عوامی امنگوں کا عکاس تھا بلکہ زمینی حقائق اور سفارتی اصولوں کے عین مطابق بھی تھا۔

 

انہوں نے کہا بیرون ممالک کے ساتھ تعلقات کی نوعیت کا تعین پاکستان کا داخلی معاملہ ہے اور اس میں کسی کی مداخلت اخلاقی تقاضوں کے برعکس اور ملکی خود مختاری کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ یمن میں برسرپیکار حوثیوں نے واضح طور پر کہا کہ حرمین الشریفن کا تقدس ہمارے لیے اتنا ہی اہم ہے جتناکسی بھی مسلمان کے لیے۔ ہم مقدسات کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔ اس بیان کے بعد اس باب کو بند ہو جانا چاہیے تھا لیکن کچھ طاقتیں حرمین شریفین کے نام پر مسلمانوں کو تقسیم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہیں جسے ہم نے اپنی وحدت و اخوت سے شکست دینا ہوگی۔ ایسے نازک موقعہ پر دانشمندانہ اور بابصیرت فیصلوں کی ضرورت ہے تا کہ ہم دشمن ہم سے مطلوبہ مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہے۔انہوں نے کہا ہمارے لیے پاکستان کی سالمیت و استحکام سب سے زیادہ عزیز ہے۔ ہمارے بیرون ممالک کے ساتھ تعلقات بھی ملکی مفادات سے مشروط ہیں۔ہمیں کسی بھی ملک کی ایسی ڈکٹیشن قابل قبول نہیں جس سے ملکی وقار، خودمختاری اور سلامتی پر حرف آتا ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree