وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل و سیکرٹری امور خارجہ ڈاکٹر علامہ سید شفقت حسین شیرازی نے سانحہ منٰی پر سعودی حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان فرعون صفت آل سعود کی نظر میں دنیا اسلام میں قتل ہونے والی انسانیت ماسوائے اعداد و شمار کے اور کچھ نہیں ہے۔ سعودی حکمران اپنے علاوہ کسی اور کو انسان شمار ہی نہیں کرتے، ان کے ہاتھ لیبیا، مصر، شام، عراق، بحرین، کویت، افغانستان، یمن اور پاکستان کے مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں۔ دنیا میں جہاں کہیں بھی دہشتگردی اور خودکش حملہ ہوتا ہے کہ اس میں یا سعودی شہری یا سعودی فنڈڈ تکفیری وہابی ملوث پائے جاتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ اس موسم حج کے آغاز میں بھی سینکڑوں حجاج اور خانہ خدا کے مہمان بے گناہ قتل ہوئے اور اب پھر سعودی انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے پورے عالم اسلام میں صف ماتم بچھ گئی ہے۔ اس سانحہ کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، او آئی سی ممبر ممالک حج کے امور کو اپنی تحویل میں لیں اور سعودی حکومت پر دباؤ ڈالیں، کیونکہ سعودیہ مسلسل کئی سال سے حج کے انتظامی امور میں ناکام ہو رہا ہے۔ موجودہ سعودی حکمرانوں کو اپنی نااہلی کا اعتراف کرتے ہوئے مستعفی ہو جانا چاہیئے۔