وحدت نیوز(اسلام آباد) شہباز شریف کے ہوتے ہوئے نواز شریف کو کسی دشمن کی ضرورت نہیں ہے ن لیگ عملی طور پر خاتمے کی جانب گامزن ہے۔2018 کی آئی جے آئی ایم ایم اے کی صورت میں سامنے آچکی ہے کالعدم شدت پسندگروہوں کو الیکشن میں اتارکر جنرل ضیاء کی پالیسی کو دہرایا جا رہا ہے گزشتہ روز سینٹ اجلاس میں بھی ہمارے موقف کی تائید ہوئی۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے میڈیا سیل سے جاری بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ ن لیگ اپنے گناہوں کی سزا پار ہی ہے ،ملک کو دونوں ہاتھو ں سے لوٹنے والوں کا کڑا حساب ہونا چاہئے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان ملک میں امیدوارن اور جماعتوں کی مذہب کے نام الیکشن مہم کا نوٹس لے ،مذہب کے نام پر سادہ لوح عوام کو سیاسی مقاصد کے لئے گمراہ کیا جا رہا ہے۔2018 کی آئی جے آئی ایم ایم اے کی صورت میں سامنے آچکی ہے۔ایم ایم اے اور اس کی ٹیم نے ہمیشہ اقتدار کے لئے اسلام کا نام استعمال کرتے ہوئے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوششیں کی ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ کالعدم شدت پسندگروہوں کو الیکشن میں اترا کر جنرل ضیاء کی پالیسی کو دہرایا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز سینٹ اجلاس میں بھی ہمارے موقف کی گونج سنائی دی۔اگر یہ تکفیری اور شدت پسند کچھ افراد قانون ساز ادارے میں پہنچ گئے تو اس پارلیمنٹ کے تقدس کا خدا ہی حافظ ہے اس صورت میں کیا نقصانات ہو سکتے ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہو جائے گا ،اس غلطی کا خمیازہ ہماری نسلیں بھگتیں گی۔ماضی کی غلطیوں سے سبق نا سیکھا گیا تو ملکی امن شدید متاثر ہوسکتاہے۔ایم ڈبلیوایم پاکستان ملک میں وحدت واخوت کی علمبردار جماعت ہے۔انشاللہ ہم ملک سے تکفیریت کا خاتمہ کر کے رہیں گئے او ر ملک میں قائد و اقبال کا روشن ترقی یافتہ شدت پسندی سے پاک پاکستان بنائیں گے۔