عوام پچیس جولائی کو نئے عزم وحوصلے کے ساتھ گھروں سے نکلیں اور امریکہ، اسرائیل اور ہندستان کے ایجنٹوں کو شکست فاش سے دوچار کریں،علامہ راجہ ناصرعباس

24 July 2018

وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا ہے کہ پچیس جولائی کو ملک دشمنوں کے گریبانوں میں ہاتھ ڈال جائیگا۔ دو دو اور تین تین باریاں لینے والوں نے غریب کے منہ سے نوالہ چھین کر اربوں ڈالر بیرون ملک منتقل کئے۔پچیس جولائی ان کے احتساب کا دن ہوگا۔علامہ راجہ ناصر عباس نے 25 جولائی کو کرپٹ اور امریکہ نواز ٹولے کیخلاف فیصلہ کن دن قرار دیا۔ملیر جعفر طیار میں مجلس وحدت مسلمین اور تحریک انصاف کی جانب سے حلقہ این اے 237 اور پی ایس 89 مشترکہ امیدواروں کے انتخابی جلسہ سے خطاب میں علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا تھاکہ ان کا پی ٹی آئی سے اتحاد ملک دشمنوں کے خلاف ہے۔پی ٹی آئی امریکا اور ملک دشمنوں سے نمٹنے کا حوصلہ رکھتی ہے۔ نوازشریف نے ملک دشمنوں کے ہاتھ مضبوط کئے اور قومی دولت پر ڈاکہ مارا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں لسانیت اور مذہبیت سے نکل کر ایک قوم بننا ہوگا، جس طرح پاکستان بناتے وقت شیعہ سنی اکھٹاتھے 25 جولائی کو پاکستان بچانے کیلئے بھی اکھٹا ہونا ہوگا، یہ الیکشن پاکستان کی بقاءوسلامتی کا ضامن ہے، اگر اس الیکشن میں ملک دشمن قوتوں کے آلہ کاروں کو شکست نا دی گئی تو پاکستان کا مستقبل خطرے میں پڑجائے گا، ہماری ن لیگ سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں ان کی کرپشن اور ملک دشمن ایجنسیوں سے تعلقات پر اختلاف ہے، عوام پچیس جولائی کو نئے عزم وحوصلے کے ساتھ گھروں سے نکلیں اور امریکہ، اسرائیل اور ہندستان کے ایجنٹوں کو شکست فاش سے دوچار کریں۔

جلسہ سے خطاب میں این اے دو سو سینتیس سے ایم ڈبلیو ایم اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوار کیپٹن (ر)جمیل خان نے پچیس جولائی کو ظلم کے نظام سے بغاوت کا دن قرار دیا ان کا کہنا تھاکہ ظالم حکمرانوں کے کتوں کیلئے اے سی لگے ہیں جبکہ غریب سے منہ کا نوالہ بھی چھین لیا گیا ہے۔کرپٹ حکمرانوں کے خلاف ایم ڈبلیو ایم و تحریک انصاف کی قیادت کا نظریہ ایک ہی ہے عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے کرپٹ نظام کو تبدیل کر دیں انشاء اللہ 25 جولائی جیت بلہ کی ہوگی۔

اپنے خطاب میں پی ایس نواسی پر مشترکہ امیدوار علی حسین نقوی نے دعویٰ کیا کہ پی ایس 89 کی نشست ہی نہیں عوام کے دل بھی جیت رہے ہیں۔پچیس جولائی کو انصاف کا سورج طلوع اور ظلمتوں کا خاتمہ ہوگا۔قائد و اقبال کے پاکستان کو لوٹنے والوں کو ملکی عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔ایم ڈبلیوایم کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 254 علامہ محمد علی عابدی نے خطاب میں کہا کہ وحدت مسلمین نے ہمیشہ اتحاد و حدت کی بات کی ملکی عوام اپنے دشمن سے آگاہ ہیں ملک لوٹنے والوں اور عوام کو زنگ و نسل اورمذہب کے نام پر تقسیم کرنے والوں کی اس ملک میں اب کوئی گنجائش نہیں۔انتخابی جلسہ میں پاکستان عوامی تحریک کے صوبائی رہنما خان محمد بلوچ نے مجلس وحدت مسلمین اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امید واروں کی حمایت کا اعلان کیا۔جبکہ جلسہ میں ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ صادق جعفری،علامہ نشان حیدر،علامہ۔مبشر حسن،میر تقی ظفر،پی ٹی آئی کے رہنما بلال نیازی، خطاب شاہ،شہباز بلوچ سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree