ایم ڈبلیوایم کے مرکزی رہنما اسدعباس نقوی سے اوکاڑہ پی پی 183 (رینالہ خورد )کی سیاسی شخصیت خالدحسین بھٹی کی ملاقات

10 March 2023

وحدت نیوز(لاہور)اوکاڑہ پی پی 183 (رینالہ خورد )کی سیاسی شخصیت خالدحسین بھٹی نےاپنے وفد کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم پاکستان سیکرٹریٹ لاہور میں مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان وسابق معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید اسد عباس نقوی سے ملاقات کی ۔اس ملاقات میں صوبائی سیکرٹری سیاسیات صوبہ پنجاب سید آغا حسین شاہ زیدی ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید انوار زیدی ، جنرل سیکٹری ایم ڈبلیو ایم ضلع اوکاڑہ سید ابوذر نقوی ایڈووکیٹ اور برادرذین عباس کوٹ عبدالمالک بھی موجود تھے ۔ ملاقات میں پنجاب کی سیاسی صورتحال کے علاوہ آئندہ انتخابات کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور حلقہ پی پی 183 رینالہ خورد کی سیاسی صورتحال اور زمینی حقائق پر بریفننگ دی گئی ۔

جناب سیداسدعباس نقوی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک ذمہ دار جماعت ہے ۔ ہمارا ہر فیصلہ سوچ سمجھ کر اور مشاورت سے ہوتا ہے ۔ اور ہم نے جس کا بھی ساتھ دیا۔ ہم نے  اس سے وعدہ خلافی نہیں کی ۔ہم انتخابات  کے حوالے سے عدلیہ کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔ انتخابات  پاکستان کے عوام کا جمہوری حق ہے ۔ انتخابات کے انعقاد کے لئے ہم ہمیشہ کوشاں رہیں گے ۔عوام کے جمہوری حق کو ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔ ہم نے ہمیشہ وحدت کا ساتھ دیا ۔ اختلافات اور انتشار کی مخالفت کی ہے۔ اداروں کو بھی عوام کے حقوق کا خیال رکھتے ہوئے فیصلے کرنے چاہیے ۔ قانون اور عدلیہ کا احترام ہم سب کا فرض ہے ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree