شیعہ بچوں کی مذہبی تعلیم کیلئے 1975 کے نصاب کی طرز پر علیحدہ نصاب ترتیب دیا جائے، علامہ مقصود ڈومکی

30 March 2022

وحدت نیوز(کوئٹہ) جامع مسجد وامام بارگاہ کلاں کوئٹہ میں ھفتہ نصاب کے موقع پر مومنین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی نصاب کمیٹی کے کنوینیر مقصودعلی ڈومکی نے کہا ہے کہ مذہب کی تعلیم ہر بچے کو اس کے اپنے مکتب فکر کے عقائد، حدیث اور فقہ کے مطابق پڑھائی جائے جس کے لیے نصاب سازی، درسی کتب کی تدوین، تدریس اور امتحانی نظام کی تشکیل میں ہر مکتب فکر کے جید علماء شامل کئے جائیں۔آئین مذہبی تعلیم کے حوالے سے کسی ایک مسلک کی تعلیمات کو کسی دوسرے مسلک پر مسلط کرنے سے منع کرتا ہے لہذا نصاب میں مذہبی تعلیمات شامل کرتے ہوئے اس آئینی اصول کو ملحوظ رکھا جائے۔مذہب کی تعلیم کے لیے شیعہ بچوں کے لیے 1975 کے نصاب کی طرز پر علیحدہ نصاب ترتیب دیا جائے۔اسلامیات کے نصاب سے متنازعہ شخصیات کے ابواب حذف کیے اور ان کی جگہ مسلمہ اور متفقہ اسلامی شخصیات شامل کی جائیں۔ مختلف نصابی کتب سے دل آزار مواد کو نکالا اور صرف مشترکہ اور متفقہ مذہبی مواد شامل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ امام مہدی عج مسلمانوں کا متفقہ اور مسلمہ عقیدہ ہے اسے مستقبل کی امید اور مسلمانوں کی عظمت رفتہ کی بحالی کے تناظر میں نصاب میں شامل کیا جائے۔ درود شریف کی عبارت میں تبدیلی سنت نبوی اور کئی سو سالوں کی امت مسلمہ کی روایت کے خلاف ہے اس تبدیلی کو واپس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ نصاب کے لیے متعارف کروائے گئے اقداری نظام پر نظر ثانی اور اسے علامہ اقبال رح کے اسلامی اقداری نظام سے ہم آہنگ کیا جائے اور اس میں خودی، غیرت، حمیت، ظالم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت، شجاعت، حریت اور سماجی انصاف جیسی اعلی اقدار شامل کی جائیں اور نصاب و درسی کتب میں اس کے مطابق تبدیلی کی جائے۔اہل بیت اطہار خصوصاً آئمہ اہل بیت کی تعلیمات امت مسلمہ کا متفقہ اور قیمتی ورثہ ہے نصاب میں آئمہ اہل بیت کی اخلاقی، سماجی، فقہی، اور روحانی تعلیمات کو شامل کیا جائے۔ اہل بیت اطہار کی شان و منزلت قرآن و سنت میں ثابت اور مسلمانوں کے نزدیک اس پر کوئی اختلاف نہیں ہے لہذا اہل بیت اطہار کے نام سے نصاب میں باقاعدہ باب قائم کیے اور ان کی شان و منزلت اور دین اسلام کے لیے قربانیوں و خدمات کو پیش کیا جائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree