دہشت گردی کے خلاف وزیر اعظم کا بیان خوش آئند تب ہی قرار دیا جا سکتا ہے جب اس پرعمل درآمد ہو، علامہ راجہ ناصرعباس

10 August 2016

وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تمام نکات پر جب تک عمل نہیں کیا جاتا تب تک دہشت گردی کے عفریت سے چھٹکارا ممکن نہیں۔وفاقی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں دہشت گردوں کے سہولت کار داعش و طالبان کی سرعام حمایت کر رہے ہیں۔ملک کے مختلف علاقوں میں کالعدم جماعتوں کی سرگرمیاں بلا روک ٹوک جاری ہیں۔ جب تک انہیں نکیل نہیں ڈالی جائے گی حکومت دعوے محض طفل تسلی ہی ثابت ہوں گے۔نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے وزیر اعظم کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف وزیر اعظم کا بیان خوش آئند تب ہی قرار دیا جا سکتا ہے جب اس پر عمل درآمد ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد دہشت گردی کے خلاف حکومت کے عزم نو کا عملی اظہار ہو تو پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ یقیناً جیتی جا سکتی ہے۔دہشت گردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کا موقف ہمیشہ شفاف اور واضح رہا ہے۔دہشت گرد قوتوں سے ملک کو درپیش خطرات کے حوالے سے ہم نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ درست ثابت ہو رہے ہیں۔انتہا پسند تکفیری گروہوں کے خلاف حکومت کو عوام کی مکمل تائید حاصل رہے گی۔اگر حکومت ضرب عضب کو کامیاب بنانے میں سنجیدہ ہے تو پھر ملکی مفاد کے منافی سرگرمیوں میں ملوث مسلح گروہوں کے خلاف بھرپور کاروائی کے ساتھ مذہب کے لبادے میں چھپے ہوئے ان انتہا پسند تکفیری گروہوں سے بھی آہنی ہاتھوں سے نمٹا جانا چاہیے جو دہشت گرد ساز فیکٹریوں کے مالک ہیں۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن قوم کے لیے یوم سوگ ہے۔ ایک ہی دن میں کوئٹہ جیسے شہر میں 70 سے زائد جنازے اٹھناکوئی معمولی سانحہ نہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree