وحدت نیوز (بغداد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ عراقی دارالحکومت بغداد میں منعقدہ اسلامی بیداری کی سپریم کونسل کے دوروزہ نویں اجلاس میں شرکت کیلئے بغدادپہنچ گئے ، تفصیلات کے مطابق اسلامی بیداری کی سپریم کونسل کا نواں اجلاس عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کی زیر صدارت بغداد میں شروع ہوچکا ہے جس میں مجلس اعلیٰ اسلامی عراق کے سربراہ سیدعمارالحکیم، رہبرانقلاب اسلامی کے مشیر خاص ڈاکٹر علی اکبر ولایتی سمیت دنیا بھر سے مندوبین شرکت کررہے ہیں جبکہ پاکستان کی نمائندگی سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کررہے ہیں۔