وحدت نیوز (اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصرعباس جعفری کی ایم ڈبلیوایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی کی بلاجواز گرفتاری کی شدید الفاظ میں مزمت،مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری مزمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومت کی ملت جعفریہ کو دیوار سے لگانے کی ہرسازش کوناکام بنا دیں گےکراچی شہر میں جنگل کا قانون دہشتگردوں کا راج ہے،شہید بھی ہم اور گرفتار بھی ہمیں کیا جارہا ہے،وفاقی و صوبائی حکومتوں نے ابتک عزاداروں کے قتل میں ملوث کس دہشتگرد کو گرفتار کیا،نیشنل ایکشن پلان کا رخ محب وطن جماعتوں کی طرف موڑا جارہا ہے، حکومت و قانون نافذ کرنے والے ادارے کراچی آپریشن کو مشکوک بنا رہے ہیں،اوچھے ہتھکنڈوں سے سیکورٹی ادارے عوام کے دلوں میں نفرت ابھار رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ علامہ سید احمد اقبال رضوی کو فوری طور پر رہا کیا جائے بصورت دیگر حالات کی تمام تر ذمہ داری وفاقی وصوبائی حکومت اور قانون نافذکرنے والے اداروں پر عائد ہوگی۔