تاریخ گواہ ہے تشیع دبائو سے کبھی نہیں دبی،حکمرانوں کو حکمت عملی تبدیل کرنی پڑے گی،علامہ شفقت شیرازی

07 November 2016

وحدت نیوز(قم) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی نے موجودہ حالات کے تناظر میں جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ تشیع دباو سے کبھی دبتی نہیں ، حکمرانوں کو  حکمت عملی تبدیل کرنا پڑے گی، تمہیں ہمیشہ یاد رہنا چاہیے کہ تشیع کربلائیں سجانا جانتی ہے،جنہوں نے 37 سال ریاستی وتکفیری دشمن پالیسی کا صبر واستقامت سے مقابلہ کیا انہیں ایف آئی آرز اور زندانوں سے ڈرایا نہیں جا سکتا،سعودی پریشر اور حکومت میں تکفیری نفوذ کے نتیجے میں بننے والی احمقانہ پالیسیاں وطن کی سالمیت اور امن وامان کے لئے بہت خطرناک ہے، محب وطن پاکستانی شیعہ وسنی عوام کے ساتھ حکمرانوں کا یہ رویہ پاکستان کو مزید بحرانوں کی دلدل میں دھکیلنے کے مترادف ہے، اگر آپکے بنائے ہوئے تکفیری دھشتگرد آپکے دشمن کے ہاتھ آ چکے ہیں اور آپکو دھمکیاں دے کر بلیک مل کر رہے ہیں تو اس میں معتدل شیعہ وسنی عوام کا کیا قصور ہے کہ وہ قربانی کا بکرا بنے سبز ہلالی پرچم کی جگہ داعش کا پرچم لہرانے کا خواب دیکھنے والے آپکی گود میں بیٹھے ہیں اور عوام کی خدمت کرنے والے اور ملک وملت کا دفاع کرنے والے علماء و مفکرین وقائدین اور کارکنان یا تو فورتھ شیڈول میں ڈالے جا رہے ہیں یا انہیں گرفتار کیا جا رہا ہے

انہوں نے کہا کہ احتجاج کے تمام پر امن راستے اختیار کرنا ہمارا آئینی حق ہے، اس سے ہمیں کوئی روک نہیں سکتا، ظلم و نا انصافی کے خلاف احتجاج تو ہمارا مذہبی شعار ہے، نواسہ رسول کریم کے عزاداروں کو احتجاج سے کبھی ورکا نہیں جا سکتا، بیرون ملک مقیم ہم وطنوں سے اپیل ہے کہ وہ اس نازک صورتحال کے پیش نظر اپنا مثبت کردار ادا کریں اور اپنی آواز حکمرانوں تک پہنچائیں اور اگر ہماری لیڈرشپ کی طرف سے احتجاجات کی کال دی جائے تو پوری دنیا سے لبیک یا حسین کی صدا آئے،حکمران سنجیدگی سے اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے اس ظالمانہ بیلنس پالیسی اور متکبرانہ روش کو ترک کریں اور  ہماری ملت کے تمام بیگناہ اسیروں بالخصوص علامہ مرزا یوسف حسین ، علامہ احمد اقبال رضوی ، علامہ عقیل حسین خان اور سید فیصل رضا عابدی سمیت بیلنس پالیسی کے تحت گرفتار دیگر علماء وقائدین وکارکنان کو فی الفور رہا کریں، ہماری ملت کی بے چینی کو دور کرنے اور پاکستان کے وسیع تر مفاد میں بزرگ علمائے دین بالخصوص محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی ، علامہ محمد امین شہیدی ، علامہ مقصود علی ڈومکی سمیت جن علماء ولیڈران و  کارکنان کے نام اسی ظالمانہ پالیسی کے تحت فورتھ شیڈول سے خارج کریں، وطن کو درپیش خطرات کا مقابلہ کرنے اور امن وامان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے محب وطن اور میدان میں حاضر حقیقی شیعہ وسنی لیڈرشپ کو اعتماد میں لیں. نازک بین الاقوامی حالات ، خطے کی صورتحال اور تبدیلیوں کے پیش نظر حکمرانوں کو تاریخی زمہ داری ادا کرنا ہو گی. اور پاکستانی عوام کا اعتماد حاصل کرنا ہو گا. اور حکمت وتدبر اور بصیرت کے بغیر جذباتے فیصلے خانہ جنگی اور دشمنان پاکستان کے گھناونی سازشوں کی تکمیل کا سبب بن  سکتے ہیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree