وحدت نیوز (نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اربعین حسینی ؑمیں شرکت کیلئے نجف تا کربلا پاپیادہ 80کلومیٹر طویل سفرکاآغاز کردیا ہے، اس سفر عشق حسین ؑمیں علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، مرکزی سیکریٹری امور خارجہ علامہ ڈاکٹر شفقت حسین شیرازی ،مرکزی سکریٹری امور تنظیم سازی سید مہدی عابدی سمیت ایم ڈبلیوایم کے کارکنان کی بڑی تعداد اور دیگر پاکستانی زائرین شامل ہیں،دوران سفرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری پول نمبر گیارہ سو بیس پر قائم مجلس وحدت مسلمین شوبہ امور خارجہ کے موکب شہدائے پاکستان میں زائرین سید الشہداءؑ سے خصوصی خطاب بھی کریں گے، علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ودیگر زائرین تین روز میں نجف تا کربلاکے درمیان کا پیدل سفر طے کرکے اٹھارہ صفر المظفر کو کربلائے معلیٰ میں داخل ہونگے اور علامہ راجہ ناصرعباس جعفری روز اربعین ہزاروں پاکستانی زائرین کے ہمراہ حرم مطہرامام حسین ؑ میں حاضری دیں گے اورپرسہ داری کریں گے۔
اربعین حسینی ؑ،علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کا دیگر قائدین وحدت کے ہمراہ نجف تا کربلا پاپیادہ سفر عشق کا آغاز