وحدت نیوز (اسلام آباد) کشمیر جیسی پر امن وادی میں اتحاد بین المسلمین کے داعی علامہ تصور جوادی پر تکفیری دہشتگردوں کے حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ علامہ تصور جوادی کو فقط اتحاد و بھائی چارگی کے فروغ کے جرم میں حملے کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ نئے سال کے شروع سے ہی ملک میں ٹارگٹ گلنک اور خودکش حملوں میں اضافہ ہوا ہے، حکومت اور سیکورٹی اداروں کو خواب غفلت سے بیدار ہو کر ان ملک دشمن تکفیری عناصر کے خلاف فوری آپریشن شروع کرنی چاہیے تاکہ دہشت گرد اپنے ناپاک عزام میں ناکام ہوں، ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما سیکریٹری تربیت علامہ اعجاز حسین بہشتی نے مجلس وحدت مسلمین آزاد جموں و کشمیر کے سیکریٹری جنرل پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کیا۔
علامہ اعجاز بہشتی کا مزید کہنا تھا کہ سانحہ پشاور، سانحہ لاہور اور دیگر شہروں میں ہونے والے ٹارگٹ گلنگ میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ملک بھر میں خصوصا پنجاب میں بلا تفریق اور فوری آپریشن کرنا چائیے تاکہ وطن عزیز اور شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنایا جاسکے۔