وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین شعبہ تعلیم کی جانب سے پہلی ٹیچر ٹرینگ ورکشاپ کا انعقاد18,19 فروری 2017 ء کو اسلام آباد میں کیا جارہا ہے۔ جس کے پہلے مرحلے میں صوبہ خیبر پختونخواہ کے اساتذہ شرکت کر رہے ہیں۔ اس پروگرام میں قائداعظم یونیورسٹی، اسلامک انٹر نیشنل یونیورسٹی، نمل یونیورسٹی، بیکن ہائوس سکول اور دیگر بین الاقوامی معیارات کے حامل اداروں کے معروف اساتذہ لیکچر دیں گئے۔ ورکشاپ میں ٹیچر ٹرینگ حکمت عملی کے رویوں کی مدیریت، سوالات کے طریقے ، ٹائم منجمنٹ ، معیاری ٹیچنگ کے اصول، لیکچر کی تیاری، تعلیم و تربیت ، ہمارانظام تعلیم، مجلس وحدت مسلمین کا سفر خدمت و ہدایت کا سفر جیسے اہم موضوعات پر گفتگو کی جائے گی۔پروگرام کے انتظامات مکمل کر دیئے گئے ہیں اور انشاء اللہ یہ ورکشاپ پورے ملک میں اساتذہ کی بنیادی ضروریات کو پورا کرتے ہوئے انھیں آپس میں مربوط کرنے کا بہترین ذریعہ ثابت ہو گی۔