ایم ڈبلیوایم کے وفدکی مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما بشارت راجہ کو آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت

27 February 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے اعلی سطحی وفد کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما محمد بشارت راجہ  سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین، کے پی کے کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ محمد اقبال بہشتی اور محسن شہریار موجود تھے۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات نے ملاقات کے دوران مجلس وحدت مسلمین کے زیراہتمام دہشتگردی کے خلاف 28 فروری کو اسلام آباد میں ہونے والے آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت دی،   جسے پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما محمد بشارت راجہ نےقبول کرتے ہوئے اے پی سی میں شرکت کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پہ ملکی سلامتی کی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پہ تفصیلی بات چیت ہوئی، محمد بشارت راجہ نے آل پارٹیز کانفرنس کے انعقاد کو ایک مثبت اور خوش آئند اقدام قرار دیا۔ محمد بشارت راجہ نے کہا کہ ملکی سلامتی، استحکام اور ترقی کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین کے اقدامات کی پاکستان مسلم لیگ ق  مکمل حمایت کرتی ہے۔ واضح رہے کہ ملک میں حالیہ دہشتگردی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام آل پارٹیز کانفرنس 28 فروری کو اسلام آباد میں منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں پاکستان تحریک انصاف، پاکستان پیپلزپارٹی،جماعت اسلامی ، عوامی نیشنل پارٹی، پاکستان مسلم لیگ(ن)، قومی وطن پارٹی ، مسلم لیگ ق سمیت تمام اہم جماعتوں کو دعوت دی گئی ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree