پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے، علامہ مختار امامی

02 March 2017

وحدت نیوز (اسلا آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ مختار امامی نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے نواز حکومت کا ایک اور عوام دشمن ظالمانہ فیصلہ قرار دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سینٹرل کے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ضلع سینٹرل کے سیکرٹری جنرل سید زین رضوی، عسکری عباس، عرفان رضا، ثمر عباس اور دیگر ذمہ داران موجود تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہونے کے باوجود حکومت نرخوں میں مسلسل اضافہ کر رہی ہے، جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جاسکتا، عوام وزیر خزانہ سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہیں کہ پیٹرولیم مصنوعات کو اصل لاگت سے دوگنا فروخت کرکے عوام پر کیوں اضافی بوچھ ڈالا جارہا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام براہ راست متاثر ہوتے ہیں، جس کا اثر اشیاء ضروریات زندگی کی قیمتوں میں بھی اضافے کی صورت میں سامنے آتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو ماہ میں مسلسل چوتھی مرتبہ قیمتوں میں اضافہ سے عوام میں شدید اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے، حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ عوام کے ساتھ سراسر ظلم و زیادتی ہے، حکمران اپنی شاہ خرچیاں ترک کرکے عوام کو ریلیف فراہم کریں اور حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree