وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور سیاسیات و رکن شوریٰ عالی سید اسد عباس نقوی نے ایم ڈبلیو ایم میڈیا سیل کے ممبران سے ایک نشست میں ایک سوال کہ چار جماعتی اتحاد کے اغراض و مقاصد اور اہداف کیا ہیں؟آیا یہ آنے والے الیکشن میں بھی چار جماعتی اتحادکے پلیٹ فارم سے حصہ لینے جار ہے ہیں؟ان سوالات کے جواب میں اسد عباس نقوی کا کہنا تھا کہ یہ ایک غیر انتخابی اتحاد ہے،پاکستان پیپلز پارٹی کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت سے قبل مجلس وحدت مسلمین کی تجویز پر پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے رہائشگاہ اسلام آباد میں ان چار جماعتوں ایم ڈبلیو ایم ،ق لیگ،سنی اتحاد کونسل اور پاکستان عوامی تحریک کے قائدین کا اجلاس ہوا اور اس میں یہ بات طے پائی کہ آئندہ قومی ایشوز پر تمام جماعتوں کا جو بھی انفرادی موقف ہوگا چاروں جماعت کے قائدین مل بیٹھ کراپنے اپنے موقف اور تجاویز کااظہار کریں گے بعدازاں باہمی مشاورت کے بعد ایک متفقہ مشترکہ موقف تشکیل دیاجائے گاجسے پاکستان مسلم لیگ ق کے پارلیمانی کمیٹی سینٹ اور قومی اسمبلی میں چار جماعتی اتحاد کی جانب سے پیش کریگی،اس اتحاد میں ہمارا اصل ہدف ہمارے قومی ایشوز کو اس چار جماعتی اتحاد کے ذریعے قومی سطح و پارلیمانی سطح تک پہنچانا ہے جس میں الحمداللہ ہم کامیاب رہے ہیں اور یہی ایک مقصد ہے اس غیر انتخابی چار جماعتی اتحاد کا۔