ملتان، علامہ احمد اقبال رضوی کی وفد کے ہمراہ دربار حضرت شاہ شمس پر حاضری، چادر بھی چڑھائی

30 March 2017

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ احمد اقبال رضوی نے وفد کے ہمراہ ملتان میں برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت شاہ شمس تبریز کے دربار پر حاضری دی، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی، مرکزی سیکرٹری شماریات علی مہدی، صوبائی سیکرٹری جنرل جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی، محمد اصغر تقی، سید وسیم عباس زیدی اور دیگر موجود تھے۔ علامہ احمد اقبال رضوی نے دربار پر فاتحہ خوانی کی اور مزار پر چادر بھی چڑھائی، بعدازاں سجادہ نشین مخدوم طارق عباس شمسی سے ملاقات کی اور دربار کے مسائل اور ولی خدا کی زندگی کے بارے میں گفتگو کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ اولیاء اللہ کی زندگی امن، محبت، بھائی چارے اور ایثار پر مبنی ہوتی ہے، برصغیر پاک ہند میں اسلام کی ترویج میں اولیاء اللہ کا اہم کردار ہے، حکومتی سطح پر اولیائے کرام کی تعلیمات کو اُجاگر کرنے کی ضرورت ہے، درگاہوں پر حاضری دینے والے لوگوں کا دہشتگردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت سے دور دور تک کوئی تعلق نہیں، حکومت درگاہوں کی حالت زار پر رحم کرے، سیکیورٹی انتظامات کے ساتھ ساتھ تزئین و آرائش پر بھی خصوصی توجہ دے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree