وحدت نیوز (راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین راولپنڈی کے زیر اہتمام سانحہ پاراچنار کیخلاف اسلام آباد پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ،مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی آغا رضا ،مرکزی رہنما ملک اقرار حسین ، نثار فیضی، مجلس وحدت مسلمین اسلام آباد کے سیکریٹری جنرل علامہ حسین شیرازی،راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل علامہ علی اکبر کاظمی سمیت دیگر رہنماوں نے خطاب کیا،مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے آغا رضا نے کہا کہ پاراچنار میں شیعہ نسل کشی جاری ہے،اور کرم ایجنسی کے پولیٹیکل ایجنٹ اور سکیورٹی فورسسز پاراچنار کے مظلوموں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں،مقامی رضاکاروں حفاظتی اقدامات سے روک کر علاقے کو دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا ہم پاراچنار کے مظلوم عوام کے دکھ میں برابر شریک ہیں،پاراچنار کے عوام پاکستان کے دفاعی فرنٹ لائن ہے دشمن کی نظریں اس علاقے پر عرصے سے ہیں لیکن یہاں کے محب وطن غیور عوام نے ہمیشہ ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو جواں مردی کے ساتھ مقابلہ کرکے خاک میں ملایا،یہاں کے باسیوں کو حب الوطنی کی سزا دی جا رہی ہے،مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیوایم ضلع اسلام آباد علامہ حسین شیرازی نے کہا کہ وفاقی حکومت جواب دے کہ پاراچنار کے مظلومین کو انصاف کون دیگا،دہشتگردوں کے بربریت کے بعد لیویز کا پر امن شہریوں پر حملہ ایک سازش کا حصہ ہے،ہم آرمی چیف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس المناک واقعے کے بعد پرن مظاہرین پر گولیاں برسانے والوں کیخلاف تحقیقات کرکے قرار واقعی سزا دیں،ہم پولیٹکل ایجنٹ اور لیویز کی اس متعصبانہ فعل کی شدید مذمت کرتے ہیں۔