عوام کرپشن اور اختیارات کی بجائے قانون و انصاف کی حکمرانی چاہتی ہے،علامہ ناصر عباس جعفری

04 April 2017

وحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ملک کے وسیع تر مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے پانامہ کیس کے فیصلہ کو اب سامنے آجانا چاہیے۔ پوری قوم کی نظریں عدالت عالیہ کی طرف لگی ہوئی ہیں۔ بیس کروڑ عوام غیر یقینی کی کیفیت سے دوچار ہے۔ ملک کے ہر شخص کی یہ خواہش ہے کہ اس ملک سے کرپشن کا خاتمہ اور اختیارات کی بجائے قانون و انصاف کی حکمرانی ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران توانائی کے بحران پر قابو پانے کے بلند و بانگ دعووں کو عملی شکل دینے میں ناکام رہے ہیں۔ وفاقی وزیر برائے بجلی و پانی خواجہ آصف کی یہ منطق سمجھ سے بالاتر ہے کہہ جہاں بجلی چوری ہوگی، وہاں بندش لازمی ہوگی۔

 انہوں نے کہا حکومت بجلی چوری پکڑنے کی ذمہ داری سے بری الذمہ ہو کر عوام کو لوڈ شیڈنگ کے عذاب میں مبتلاکر کے یہ ثابت کر رہی ہے کہ سسٹم کی اصلاح کے لئے ان کے پاس کوئی لائحہ عمل سرے سے موجود نہیں۔ کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پٹرول کی عدم دستیابی عوام کے اضطراب اور غصے میں اضافے کا باعث ہے،حکومت کی ناکام پالیسیوں نے پورے ملک کو تباہی کے دھانے پر پہنچا دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان سے لوٹی جانے والی تمام رقم قومی سرمایہ ہے، جسے ہر حال میں واپس آنا چاہیے۔ ملکی نظام کو بہتر بنانے کے لئے سب سے زیادہ اہم کرپٹ عناصر سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے۔ جب تک ملک کو مخلص اور ایماندار حکمران نصیب نہ ہوں، تب تک ملکی نظام کو بہتر بنانے کی کوئی بھی کوشش سود مند ثابت نہیں ہوسکتی۔ اقتدار تک رسائی حاصل کرنے کے لئے کوشاں کرپٹ سیاستدانوں کے سیاسی حربوں کو قوم اپنی دانشمندی اور بصیرت سے شکست دے، تاکہ ملک حقیقی معنوں میں ترقی کی طرف گامزن ہو۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree